نئی دہلی:تاجروں کی مختلف تنظیموں نے کل بھارت بند کا اعلان کیا ہے۔جس دوران تمام تجارتی سرگرمیاں بند رہیںگی۔بند کی کال 10سے زیادہ تاجر تنظیموں نے دیئے جو مختلف سیاسی جماعتوں سے وابستہ ہے۔ اس کے علاوہ کچھ آزاد تنظیم میں شامل ہیں۔ یہ بند اس لئے کیاجارہا ہے کیونکہ تاجروں کو حکومت کی پالیسیوں سے کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
سینٹر ل ٹریڈ یونین نے اعلان کیا کہ ایک لاکھ سے زیادہ تاجر اس ہڑتال میں حصہ لیںگے۔ ستمبرمیں مختلف تنظیموں نے یہ فیصلہ کیاتھا کہ وہ آٹھ جنوری کو ہڑتال کریںگے۔ کیونکہ حکومت کی عوام دشمن اور ورکر پالیسیوں سے پریشان ہوگئے حالانکہ وزارت محنت نے ان کے مسائل پردھیان دینے کی یقین دہانی کی تھی۔ لیکن ان چار مہینوں کے دوران کچھ نہیں کیاگیا۔اس ہڑتال میں 60سے زیادہ طلباء یونین کی حمایت حاصل ہے ۔ تاجروںنے جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں تشدد کی بھی مذمت کی ہے۔