رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے مسلم نوجوانوں کی ضمانت پر بحث مکمل: گلزا راعظمی

    ممبئی:شہریت ترمیمی بل و این آر سی کے خلاف پوراملک سراپا احتجاج بنا ہوا ہے گذشتہ20دسمبر کو مہاراشٹر کے پربھنی ،کلم نوری اور بیڑ میں اسی طرح کے احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں تھیںجس میں احتجاجیوں اور پولس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں تھیں ،اس پر پولس نے ان پر لاٹھی چارج کیا تھا اور ان پر کئی دفعات لگاتے ہوئے گرفتار بھی کیا تھا ،صرف بیڑ سے 26 مسلم نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن کی ضمانت عرضداشت پر آج بیڑ کی عدالت میں سماعت عمل میں آئی جس کے بعد عدالت نے فیصلہ صادر کرنے کے لیئے ۶؍ جنوری کی تاریخ مقرر کی۔ یہ اطلاع آج یہاں ممبئی میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے دی۔

    گلزار اعظمی نے بتایا کہ گذشتہ کل ملزمین کو عدالتی تحویل میں بھیجے جانے کے بعد ایڈوکیٹ خضر پٹیل اور دیگر وکلاء نے ملزمین کی ضمانت پر رہائی کی درخواست پر بحث کی اجازت طلب کی تھی لیکن عدالت نے انہیں آج ضمانت عرضداشت پر بحث کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد آج ایڈوکیٹ خضر پٹیل اور دیگر دفاعی وکلاء نے ملزمین کی ضمانت پر رہائی کی عرضداشت پر بحث کی ۔

    یہ بھی پڑھیں  شہریت ترمیمی قانون کو لاگو نہیں ہونے دیں گے

    گلزار اعظمی نے مزید بتا یا کہ دوران بحث وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ ملزمین کو مزید جیل میں رکھنا انہیں جرم ثابت ہونے سے پہلے سزا دینے کے مترادف ہوگا لہذا ملزمین کو فوراً ضمانت پر رہا کرنا چاہئے حالانکہ سرکاری وکیل نے ملزمین کی ضمانت پر رہائی کی سخت مخالفت کی اور عدالت کوبتایا کہ ملزمین ضمانت پر رہا ہونے کے بعد ان کے خلاف موجود ثبوت وشواہد سے چھیڑ چھاڑ کرسکتے ہیں نیز ابھی بھی اس معاملے میں سو سے زائد ملزمین مفرور ہیںلہذا ملزمین کی ضمانت عرضداشت مسترد کردینا چاہئے۔ گلزار اعظمی نے مزید بتایا کہ جوڈیشیل مجسٹریٹ فرسٹ کلاس شری سی پی شیلکے نے فریقین کی بحث سماعت کرنے کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ایڈوکیٹ خضر پٹیل نے ملزمین مسعود خان ، خواجہ عمران، شیخ سلیم شیخ افسر، ناصر خان محمد خان کی ضمانت عرضداشتوں پر بحث کی ۔

    یہ بھی پڑھیں  نندکشور وکرم اردو کے سچے اوربے لوث خادم تھے
    یہ بھی پڑھیں  عام آدمی پارٹی کے روہتاش نگر ودھان سبھا میں منعقدہ مظاہرے میں مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے حصہ لیا

    انہوں نے کہا کہ ایڈوکیٹ خضر پٹیل مقدمہ کی سماعت پر ملزمین کی پیروی کے لیئے اورنگ آباد سے بیڑ جارہے ہیں جبکہ مقامی وکلاء اظہر علی ، یاسر پٹیل، موسی پٹیل، الیاس احمد، اعجاز احمد ، اسماعیل احمد، ساجد ، آصف ، بیگ، سجاد اور شفیق بھائو بھی ملزمین کے مقدمات کی پیروی میں اپنی خدمات پیش کررہے ہیں۔

    اس تعلق سے مقامی جمعیۃ علماء کے ذمہ داران جس میں شیخ مجیب (ناظم تنظیم جمعیۃ علماء مراٹھواڑہ) قاری امین (جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء مراٹھواڑہ ) حافظ ذاکر (صدر بیڑ )و دیگر شامل ہیں ملزمین کی رہائی کے لیئے کوشش کی۔ اس معاملے میں مقامی پولس نے تعزیرات ہند کی دفعات 307 اور 34 کے تحت ملزمین کے خلاف مقدمہ قائم کیا ہے ، گرفتار شدہ ملزمین میں شیخ سمیر لیاقت، حکمت یار کلیم فاروقی، شیخ نثار ستار، جاوید واجد مومن، سید نوید سلیم، شیخ فاروق سلیم،نصیر خان پیر محمد خان، بلال فقیر احمد قریشی، جلال فقیر احمد قریشی،خلیل احمد جلیل شیخ،شیخ ظہیر شیخ جمیل،شیخ اقبال محبوب، شیخ سلیم افسر، شیخ الیاس شیخ اسحاق، سید سمیر رفعت علی،انعامدار طارق، شیخ عالم کریم،مسعود خان عمر خان، خواجہ عمران الدین، شیخ ندیم شیخ لطیف، بیگ مرزارفراست، شیخ ساجد ، شیخ مجاہد یونس ، شیر و خان محبت خان، سلیم احمد ، اکبر فرہاد قاضی ، قادرشامل ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں   سی اے اے کی منسوخی تک پرامن احتجاج جاری رہے گا : ممتابنرجی

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  نندکشور وکرم اردو کے سچے اوربے لوث خادم تھے

    Latest news

    مرکزی وزیر آیوش نے سی سی آر یو ایم کا دورہ کیا اور تحقیقی کاموں کی پذیرائی کی

    نئی دہلی : وزارت آیوش اور وزارت بندرگاہ، جہاز رانی اور آبی راستوں کے کابینی وزیر جناب سروانند سونوال...

    کرناٹک میں سیلاب سے بے گھر ہوئے لوگوں کو بھی جمعیۃعلماء ہند نے فراہم کیا آشیانہ

    ہندوستان میں اسلام حملہ آوروں سے نہیں مسلم تاجروں کے ذریعہ پہنچا ، ملک میں اقتدارکے لئے ہورہی ہے...

    عام آدمی پارٹی کی حکومت بننے کے 24 گھنٹوں میں یوپی کے عوام کو 300 یونٹ بجلی مفت ملے گی: منیش سسودیا

    لکھنؤ / نئی دہلی : عام آدمی پارٹی نے اتر پردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے حوالے سے ایک...

    بی جے پی کے دورحکومت میں ملک کی خواتین و بیٹیاں انصاف کے لئے در در بھٹک رہی ہیں

    کانگریس ہیڈ کوارٹر 24 اکبر روڈ پر کانگریس خواتین کے زیر اہتمام منعقدہ یوم خواتین کے موقع پرعمران پرتاپ...

    تبلیغی جماعت کے مرکز ’ نظام الدین‘ کو ہمیشہ کے لئے تو بند نہیں کیا جا سکتا : عدالت

    نئی دہلی : مرکزی حکومت نے دہلی ہائی کورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ سال جو تبلیغی جماعت کے...

    بی جے پی اور یوگی حکومت نہ تو آم کی ہے اور نہ ہی رام کی، انہوں نے رام مندر کے چندے میں بھی...

    ایودھیا/نئی دہلی : عام آدمی پارٹی نے منگل کو پارٹی کے سینئر لیڈر اور دہلی کے نائب وزیر اعلی...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you