رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    کورونا وائرس کے نام پر دہشت نہ پھیلائیں : ہرش وردھن

    نئی دہلی:صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے میڈیا خصوصاً الیکٹرونک میڈیا سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس کے نام پر عام لوگوں میں دہشت نہ پھیلائیں بلکہ انہیں صحیح معلومات فراہم کر کے بیدارکرنے کی ضرورت ہے ۔ڈاکٹر ہرش وردھن نے بدھ کو یہاں نرمان بھون میں ملک میں کوروناوائرس کی صورت حال اور مرکزی حکومت کی تیاریوں کے بارے میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ مرکزی حکومت اس بیماری کے سلسلے میں کافی پہلے سے محتاط ہے اور اس نے اپنی طرف سے ساری تیاریاں کررکھی ہیں۔اسی کے پیش نظر آج دارالحکومت دہلی کے سینئر افسروں کے ساتھ میٹنگ کی گئی اور دہلی کے اسپتالوں میں کورونا وائرس سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لیاگیا تاکہ کسی بھی ہنگامہ صورت حال میں اس سے پوری طرح نمٹا جاسکے ۔انہوں نے بتایا کہ کل دہلی میں جو مریض کورونا وائرس میں مبتلا پایاگیا،وہ حال ہی میں اٹلی سے لوٹا تھا اور اس کے بعد وہ آگرہ گیا جہاں اس نے اپنے رشتہ داروں کے ساتھ پارٹی کی اور اپنے علاوہ چھ دیگر لوگوں کو اور انفیکٹڈ کردیا اور یہ سبھی پازیٹو پائے گئے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں  سوئٹزرلینڈ میں مسئلہ کشمیر پر پاکستان پر بھڑکے محمود مدنی : کہا ’ہمارے داخلی معاملے میں مداخلت نہ کریں

    اس طرح کے حالات میں مرکزی حکومت نے ‘کلسٹر ایپروچ’ کی حکمت عملی اپنائی ہے اوراس کے تحت مریض کے آس پاس کے تین کلومیٹر کے دائرے میں ہر گھر میں لوگوں سے رابطہ کیاجاتا ہے اور بیماری کی علامات کی شناخت کی جاتی ہے ۔اس مریض کے معاملے میں اس سے منسلک 66لوگوں کی اسکریننگ کی گئی ہے ۔وزیر صحت نے بتایا کہ ایران میں کورونا وائرس کا خطرہ کافی زیادہ ہے اور وہاں رہنے والے ہندوستانیوں کے سلسلے میں مرکزی حکومت کافی فکر مند ہے ۔اسی کے تحت مرکزی حکومت نے وہان ایک لیب قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے اور ایران حکومت کے تعاون سے اسے پورا کر لیا جائے گا۔اس کا مقصد وہاں رہنے والے ہندوستانیوں کی جانچ کرنا ہے تاکہ ان کی حالت کا صحیح اندازہ کرکے فوراً علاج کیاجاسکے ۔اس کے لئے ایک سائنس داں کو پہلے بھیجا جا چکا ہے اورتین سائنس داں آج شام کو جارہے ہیں اور اپنے ساتھ آلات بھی لے جارہے ہیں۔ڈاکٹر ہرش وردھن نے بتایا کہ اٹلی سے 21فروری کو 24سیاحوں کی ایک ٹیم ہندوستان گھومنے آئی تھی اور اس کے ایک سیاح کو جے پور میں بخار ہوگیاتھا جس کی جانچ کے بعد وہ پازیٹو پایا گیا اور پھر جانچ میں پتہ چلا کہ اس کی بیوی بھی انفیکٹڈ ہے ۔

    یہ بھی پڑھیں  لاک ڈاؤن سے گھبرا نے کی ضـرورت نہیں : اروند کیجریوال
    یہ بھی پڑھیں  جمال خاشقجی کے قتل معاملہ،’ مْجرم کو اس کے جرم کے مطابق سزا دینا ‘ملکت کا اصول اور عدلیہ کے بنیادی نظام کا حصہ ہے : انسانی حقوق کمیشن

    بعد میں ان سبھی کو آئی ٹی بی پی کے دہلی میں واقع کیمپ میں لایاگیا،جہاں اس گروپ کے 14دیگر لوگوں میں اس انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے اور ان کے ساتھ چلنے والے ہندوستانی ڈرائیور میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے ۔فی الحال ان سبھی کو نگرانی میں رکھاگیاہے ۔انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کے تین معاملے پہلے کیرالہ میں سامنے آئے تھے اوروہ تینوں مریض ٹھیک ہوچکے ہیں اور ایک معاملہ تلنگانہ کا ہے ۔تلنگانہ والے مریض کے معاملے میں 88لوگوں کی اسکریننگ کی گئی تھی اور وہ سبھی نگیٹو پائے گئے ہیں۔اس طرح کل ملاکر 28معاملوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔وزیرصحت نے بتایا کہ اس بیماری کے پھیلنے کی بنیادی وجہ ‘ڈراپ لیٹ انفیکشن’ ہے یعنی اگر کوئی اس سے متاثر ہے تو وہ کھانسنے ،چھینکنے سے کئی میٹر دور بیٹھے لوگوں کو یہ انفیکشن دے سکتا ہے اس لئے لوگوں کو زیادہ بھیڑ والی جگہوں،بڑے اجتماعی انعقاد سے بچنا چاہئے اور ہوسکے تو لوگوں سے ہاتھ ملانے کے بجائے دور سے ہی ملنا چاہئے ۔اس کے علاوہ اپنے ہاتھوں کو کم سے کم 20سیکنڈ تک دھونا ضروری ہے اور کھانستے اور چھینکتے وقت احتیاب برتنا ضروری ہے ۔

    یہ بھی پڑھیں  لاک ڈائون کی توسیع کی خبریں بے بنیاد : راجیو گبا

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  دیپکا پڈوکون کی کلوسیٹ محض دو گھنٹے میں فروخت

    Latest news

    دہلی حکومت اپنے ملازمین کو پیشہ وار خصوصی فیسٹیول پیکیج کے تحت ہر ملازم کو 10 ہزار روپے دے گی: منیش سسودیا

    نئی دہلی : دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کے ماتحت محکمہ خزانہ نے دہلی کے سرکاری...

    ‎بنگال میں’’خودکفیل بھارت ‘‘ مہم کی قیادت کرنے کی بھر پور صلاحیت ہے:مودی

    کولکاتہ :اس دلیل کے ساتھ کہ مغربی بنگال میں ’’خود کفیل بھارت‘‘ کی مہم کی قیادت کرنے کی بھر...

    دہلی کی تمام 70 اسمبلیوں میں 26 اکتوبر سے چلے گی ‘ریڈ لائٹ آن ، گاڈی آف’ کی مہا مہم : گوپال رائے

    نئی دہلی : وزیر ماحولیات گوپال رائے اور دہلی کے تمام اراکین اسمبلی نے آج تلک مارگ پر ریڈ...

    ایسے پس منظر سے آنے والے طلبا کی کامیابی سے بہت سارے طلبا بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے: اروند کیجریوال

    نئی دہلی : وزیر اعلی اروند کیجریوال اور نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے دہلی کے سرکاری اسکولوں کے...

    دہلی حج کمیٹی کے ای او جاوید عالم خان سے مرکزی حج کمیٹی آف انڈیا کے سابق ممبر محمد عرفان احمد کی خصوصی ملاقات

    دہلی : عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب امسال حج کا فریضہ انجام نہیں ہو پایا تھا، مگرحج:2021 کے لیےتیاریوں...

    کارکنوں کی فلاح و بہبود میں کوئی رواداری نہیں: منیش سسودیا

    نئی دہلی : نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے تعمیراتی کارکنوں کو جنگی بنیادوں پر اندراج کرنے کی مہم...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you