رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    ایران کو نہ دھمکائیں بلکہ 290 کا ہندسہ یاد رکھیں : حسن روحانی

    تہران:ایرانی صدر حسن روحانی نے اتوار کے روز اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی آمیز ٹویٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ہمیں نہ دھمکائے بلکہ 290 کا ہندسہ یاد کرے۔خیال رہے کہ اتوار کو امریکی صدر نے ایران کو خبردار کیا تھا کہ اگر اس ںے حملہ کیا تو ایران کی 52 تنصیبات امریکا کے نشانے پر ہوں گی۔

    پیر کے روز روحانی نے ٹویٹر پر کہا کہ “جو لوگ 52 نمبر کا حوالہ دیتے ہیں انہیں 290 نمبر کے عدد کو یاد رکھنا چاہیئے (ان کا اشارہ اس مسافر بردار ایرانی ہوائی جہاز کی طرف تھا جسے امریکہ نے سنہ 1988ء میں مار گرایا اور اس واقعے کے رد عمل میں ایران نے عراق کے ساتھ جاری آٹھ سالہ جنگ روکنے کا اعلان کیا تھا۔ٹرمپ نے اتوار کو کہا تھا کہ امریکا نے ایران میں 52 مقامات کی نشاندہی کی ہے۔ جنگ کی صورت میں ان مقامات کو سرعت اور طاقت کے نشانہ بنایا جائے گا۔ اگر ہمارے لوگوں یا مفادات پر ایران حملہ کرتا ہے تو ایران کے باون مقامات ہمارے نشانے پر ہوں گے۔

    یہ بھی پڑھیں  اس سال کا حج انتظام گذشتہ تمام سالوں کے مقابلہ بہت بہتر

    عراق میں ایرانی کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا دفاع کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ امریکا نے یہ اقدام اپنے دفاع میں کیا ہے۔خیال رہے کہ امریکی صدر کی طرف سے 52 کے عدد کا حوالہ اس لیے دیا کیونکہ 1979 میں ایران میں برپا ہونے والے ’انقلاب‘ کے بعد شدت پسند ایرانیوں نے امریکی سفارت خانے میں گھس کر 52 امریکی سفارت کار یرغمال بنا لیے تھے۔ایرانی اور امریکی لیڈرشپ کے درمیان تازہ بیان بازی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی جب گذشتہ جمعہ کو امریکی فوج نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک بین الااقوامی ہوائی اڈے پر ڈرون حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی اور کئی دوسرے عراقی وایرانی فوجیوں کو ہلاک کردیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں  مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کا باغلی کو ضلع بنانے کا اعلان

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    کیجریوال حکومت کے بروقت لاک ڈاؤن نے دہلی میں کوویڈ 19 میں انفیکشن کی شرح کو کم کردیا

    نئی دہلی : دہلی حکومت کی کاوشوں اور بہتر کوویڈ انتظامیہ کی وجہ سے ، انفیکشن کی شرح میں...

    پچھلے سال دہلی حکومت نے آٹو اور ٹیکسی ڈرائیوروں کو 5-5 ہزار روپے دے کر مدد کی تھی: اروند کیجریوال

    نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی سربراہی میں ، مالی تنگدستیوں سے نبرد آزما غریب خاندانوں...

    دارالعلوم دیوبند کے استاذ عربی مولانا نورعالم امینی کے سانحہ ارتحال پر صدرجمعیۃعلماء ہند وصدرالمدرسین دارالعلوم دیوبند مولانا ارشدمدنی نے کیا رنج وغم...

    نئی دہلی : دارالعلوم دیوبند کے استاذعربی مولانا نورعالم امینی کے سانحہ ارتحال پر صدرجمعیۃعلماء ہند وصدرالمدرسین دارالعلوم دیوبند...

    نوجوانوں میں ویکسینیشن کا جوش و خروش، بڑے پیمانے پر ویکسینیشن کی وجہ سے کورونا ہاریگا : نائب وزیر اعلی

    نئی دہلی : دہلی حکومت نے پیر سے 18 سے 45 سال کے درمیان لوگوں کے لئے مفت کورونا...

    کورونا کا قہر جاری عوام کی رائے سے دہلی میں ایک ہفتہ کےلئے اور لاک ڈاؤن بڑھایا جارہا ہے : اروند کیجریوال

    کورونا کا انفیکشن 37 سے گھٹ کر 30 فیصد ہوگیا ہےلیکن یہ نہیں کہا جاسکتا کہ کورونا ختم ہونے...

    94 سالہ شخص کو سپریم کورٹ نے عبوری راحت دی

    جولائی تک پیرول میں توسیع کردی، 27 سال بعد گھر پر عید منا سکیں گے ڈاکٹر حبیب : گلزار...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you