رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    اے پی جے عبدالکلام کی یاد میں فیس گروپ کی تقریب ، نمایاںکام انجام دینے والوں کو ڈاکٹر کلام اسمرتی ایکسی لینس ایوارڈ

    نئی دہلی:اے پی جے عبدالکلام کی یاد میں فیس گروپ کے زیر اہتمام جے پی ہوٹل پڑ پڑ گنج میں ایک تقسیم ایوارڈ تقریب منعقد ہوئی ،جس کی صدارت فلم ساز آر کے جلان نے کی ۔معزز مہمانان میں کرنل پریم دت ،جتیندر بھگیل(آل انڈیا کانگریس سکریٹری)،رام نارائن گپتا(سینئر کانگریسی لیڈر)،شہید بھگت سنگھ سیوا دل کے صدر و پی جے پی لیڈر جتیندر سنگھ شینٹی،یمنا پاور وکاس بورڈ کے نائب صدر ابھجیت سنگھ گولاٹی،محمد عمر سیفی،گرچرن سنگھ راجو،دہلی اقلیتی شعبہ کے رکن اقرار محمد،سریش کمار ،آچاریہ وکرما دتیہ،حاجی قمر الدین صدیقی (سی ایم ڈی سروکون) ،حاجی محمد عمران انصاری (صدر مومن کانفرنس صوبہ دہلی )،رامیشور کمار،ایڈوکیٹ وجے تیواری،ایڈوکیٹ محمد اکرام،محمد خالد سیفی (چیئرمین یونائیٹڈ اگینسٹ ہیڈ)،پروین شرما،فلم ساز و ہدایتکارشاہد وحید خان شامل رہے۔

    اداکاری و گلوکاری اور شاعری کے میدان میں اپنا خاص مقام رکھنے والے پریم بھاٹیہ ،انا دہلوی،شیوا کمارمہمانان مکرم کے طور پر موجود رہے۔فیس گروپ کے چیئر مین ڈاکٹر مشتاق انصاری ، منیجر نیہا شرما،بلال انصاری اور سونا ٹھاکرنے پروگرام کو اس سلیقے سے سجایا تھا کہ شرکاء داد دیئے بغیر نہیں رہ سکے۔پروگرام میں گلوکاروں اور ڈانسروں نے اپنی کارکردگی سے سامعین کو خوب محظوظ کیا ،وویک اپادھیائے ،ریبیکا،لتاشا،پریتی سیموال ،وکی اپادھیائے اور علوینہ قریشی نے لتا ،رفیع،موکیش وغیرہ کے مشہور گیتوں کو اپنی آواز دیکر پرانی یادوں کو تازہ کردیا۔مونا موریہ ،آرزو چودھری اور مدھو نے کلاسیکل رقص پیش کرکے محفل میں سماں باندھ دیا۔پروگرام کی اینکرنگ اجے سکسینہ ،جاگرتی چترویدی،پلوی تلواراور دانش ایوبی نے مشترکہ طور پر انجام دی۔

    یہ بھی پڑھیں  آرٹیکل 370: پابندی جاری رکھنے پر مرکز کی سرزنش

    جتیندر سنگھ شینٹی نے کہا کہ ہر کوئی اپنے کام کو بہتر بنانے اور اپنے بچوں کی بہتر پرورش میں لگا ہے مگر ڈاکٹر مشتاق انصاری جیسے کچھ لوگ ایسے ہیں جو ذات مذہب کی پرواہ کئے بغیر لوگوں کو مختلف میدانوں میں آگے بڑھانے کا کام کر رہے ہیںان کی جنونی کیفیت کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ ان کے اسٹیج سے ہوکر لوگ ایوان بالا تک ہی نہیں بلکہ وزارت اعلی تک پہونچے ہیں مگر ان کے اخلاص کی صورت یہ ہے کہ یہ آج بھی اسی پرانی ڈگر پر لوگوں کی زندگی میں خوشی بھرنے اور نوشن کرنے کا کام کر رہے ہیں۔ڈاکٹر کفیل خان نے کہا کہ لوگ اپنے لئے جئے یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے بڑی بات یہ ہے کہ ہم دوسروں کے لئے جئے ان کے دکھ درد بانٹیں اور مظلوموں کو انصاف دلانے کا کام کریں۔انہوں نے سال 2017 میں گورکھپور کے سرکاری اسپتال میں پیش آئے سانحے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب سرکار میں بیٹھے لوگ اپنا فرض ادا نہ کریں تو ایسے ہی سانحے رو نما ہوتے ہیں ۔میں نے اپنا فرض ادا کرنے کی کوشش کی تو انسانیت سے آری نیتاؤں نے مجھے ہی مجرم قرار دے دیا جس کا خمیازہ میرے اہل خانہ کو برداشت کرنا پڑا اور میں معطلی کی شکل میں آج تک بھگت رہا ہوں ۔

    یہ بھی پڑھیں  عمران حسین کاپرانی دہلی کے باڑہ ہندورا ؤ ، قصاب پورہ ،نئی بستی ودیگر علاقوں کا دور ہ
    یہ بھی پڑھیں  نفرت انگیز تقریر کرنے پرانوراگ ٹھاکر پر الیکشن کمیشن کی سخت کارروائی

    اس موقع پر آٹھ صوبوں سے دہلی پہونچے ڈاکٹر آر سریش بابو،ڈاکٹر آر جی راو،ڈاکٹر کفیل خان،بیک کور سین شرما،مکیش گمبھیر،چندن مہتہ،نیم پال سنگھ،سید واجد علی،ڈاکٹر سندیپ اگروال ،انجم جعفری ،محمد مبارک قاسمی، محمد اسلم،آسما پروین،نسیم جہاں ،انیس فاطمہ،کلیم خان ،روہنی دکشت،اکانکشا شرما،رمیش بلونی،انوپم مدل،پریم لتا شرما،ڈاکٹر میری سنیتھا،ارچنا دوا،نریندر ناتھ سنہا اور امیر امروہوی کو ڈاکٹر کلام اسمرتی ایکسی لینس ایوارڈ 2019 سے سرفرازکیا گیا۔

    ڈاکٹر مشتاق انصاری نے کہا کہ یہ میری زندگی کا مقصد ہے کہ جو لوگ اپنے اپنے میدانوں میں کسی بھی طرح ملک اور قوم کی بھلائی کے لئے خدمات انجام دے رہے ہیں ان کی محنتون کو سراہوں اور دوسروں کو بھی اس طرح کے کام کی طرف راغب کرنے کا کام کروں۔وسیم اکرم تیاگی،اشوک تراہن،ظفر سیفی،ایڈوکیٹ ہریش گولا،بھپیندر سنگھ،آصف مرزا،اروند وتس،نسیم اختر ،ارشاد چودھری،ریاض الدین انصاری،ندیم احمد ،پروین کھنگوال وغیرہ کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا۔پروگرام کو کامیاب بنانے میں بلال انصاری ،سونا ٹھاکر،گڈو راک،سلیم انصاری ،عطا الرحمن سیفی،عظمی انصاری اور شیوم ورما وغیرہ نے اہم کردار ادا کیا۔

    یہ بھی پڑھیں  ادارہ ہند نیوز سے وابستہ چچانوشاد کا انتقال

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  کارپوریٹ ٹیکس کم کرنا معیشت کے لئے صحیح قدم نہیں: ابھیجیت بنرجی

    Latest news

    اے پی : کوویڈ کیر سنٹر میں لگی آگ ، 7 افراد ہلاک

    حیدرآباد:اے پی کے وجئے واڑہ میں واقع سورنا پیلس ہوٹل جس کو رمیش اسپتال کی جانب سے کوویڈ کیر...

    اندھی بہری حکومت آشا کارکنوں کی بات نہیں سنتی : راہل

    نئی دہلی : کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آشا کارکنوں کی حالت زار کے حوالہ سے مودی...

    جب تک عدالت حکم نہیں دیتی حکومت خود سے کچھ نہیں کرتی : چیف جسٹس آف انڈیا

    نئی دہلی : مسلسل زہر افشانی کرکے اور جھوٹی خبریں چلاکر مسلمانوں کی شبیہ کوداغدار اور ہندووں اورمسلمانوں کے...

    پولیس کی مجرموں کو پکڑنے کی کوشش جاری ، حکومت انہیں کڑی سزا دے گی : اروند کیجریوال

    نئی دہلی: وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ایمس میں زیادتی کا شکار 12 سالہ بچی اور ان کے کنبہ...

    لبنان: بندرگاہ دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 70 سے زائد ، 2500 سے زیادہ افراد زخمی ہیں

    ویب ڈیسک : لبنان کے دارالحکومت بیروت میں زور دار دھماکے ہوئے ہیں۔ ان دھماکوں سے مشرقی بیروت میں...

    اسلام میں قربانی کا کوئی بدل نہیں

    قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے دین و شریعت کے احکام کی تکمیل کی جائے: مولانا ارشد مدنی نئی دہلی:...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you