رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    ’جیو میٹ ‘زوم کے مقابلے آسان:امیتابھ کانت

    جیو میٹ کے سافٹ لانچ اور اس کے استعمال سے ہر کسی کو مفت ویڈیو کانفرنسنگ سہولت کے بعد اس بازار پر قبضے کی لڑائی کے مقابلے کے آنے والے وقت میں تیز ہونے کا قوی امکان ہے ۔

    نئی دہلی : نیتی آیوگ کے کے چیف ایگزیکٹیو افسر ( سی ای او) امیتابھ کانت نے ریلائنس جیو کے ویڈیو کانفرنسنگ ایپ اجیو میٹ کی تعریف کرتے ہوئے اسے زوم ایپ سے بہتر قرار دیا ہے ۔

    جیو میٹ کا استعمال کرنے کے بعد اس کی سہولتوں کے پہلی ہی بار میں قائل ہوئے مسٹر کانت نے اسے زوم کے مقابلے بہتر قرار دیا ہے ۔ انہوں نے ہفتے کو ٹویٹ کیا اور جیو ایپ کے استعمال کا اپنا تجربہ شیئر کیا۔ انہوں نے لکھا،’جیو میٹ ویڈیو کانفرنسنگ ایپ‘ کا استعمال کیا اور زوم کے مقابلے اسے کہیں آسان اور بہتر پایا۔ ویڈیو کالنگ پوری طرح انکرپٹیڈ اور پاسورڈ سے محفوظ ہے ۔

    جیو میٹ کے سافٹ لانچ اور اس کے استعمال سے ہر کسی کو مفت ویڈیو کانفرنسنگ سہولت کے بعد اس بازار پر قبضے کی لڑائی کے مقابلے کے آنے والے وقت میں تیز ہونے کا قوی امکان ہے ۔

    یہ بھی پڑھیں  سبھاش چوپڑہ کا کیجریوال سرکار پر بڑا الزام

    ریلائنس کے جیو میٹ پر غیر محدود ہائی ڈیفینیشن کالنگ کی سہولت کو بھی مسٹر کانت نے سراہا۔ نیتی آیوگ کے سی ای او نے کہا کہ جیومیٹ کا ڈاٹا بھی بھی ملک میں ہی اسٹور ہوتا ہے ۔

    غور طلب ہے کہ ڈاٹا کی حفاظت کے معیار پر زوم ایپ کھرا پورا نہیں اتر پایا ہے اور رواں برس حکومت ہند نے زوم ایپ کو ویڈیو کانفرنسنگ کے لیے غیر محفوظ قرار دے دیا تھا۔

    جیو میٹ کی تعریف کرتے ہوئے سی ای او نے ٹیکنالوجیکل دنیا میں پانسہ پلٹنے والا ہندوستانی ایپ قرار دیا جس میں اس بحران کے وقت، آگے بڑھنے کے غیر محدود امکانات ہیں۔

    وزیر اعظم نریندر مودی کی “ووکل فار لوکل” کی اپیل اور حکومت کی جانب سے 59 چین کے ایپس پر پابندی سے “دیسی ایپ” کی مانگ میں آنے والے وقت میں امکانات بے حد مضبوط ہوئے ہیں۔ سافٹ لانچ کے چند دنوں کے اندر ہی جیو میٹ ایپ پانچ لاکھ سے زیادہ بار ڈاؤن لوڈ کیا جا چکا ہے ۔ جیو میٹ کے ساتھ ساتھ دیگر دیسی ایپ جیسے چنگاری اور روپوسو جیسے ایپ کی ڈاؤن لوڈنگ میں زبردست اضافہ ہوا ہے ۔

    یہ بھی پڑھیں  دہلی حکومت کے کوویڈ اسپتالوں میں آئی سی یو بیڈوں کی مسلسل بڑھ رہی ہے تعداد
    یہ بھی پڑھیں  بی جے پی کو ملا غرور کا پھل : ممتا

    جیو میٹ میں ایک بار میں میزبان سمیت سو (100)افراد ویڈیو کانفرنسنگ کا مفت استعمال کر سکتے ہیں۔ زوم ایپ سے ہٹ کر جیو میٹ میں ویڈیو کانفرنسنگ کی کوئی “متعین وقت” بھی نہیں ہے ۔ زوم ایپ پر مفت ویڈیو کالنگ کے لیے محض 40 منٹ کا وقت دیا جاتا ہے ۔ اس سے زیادہ وقت کالنگ کے لیے میزبان کو 15 ڈالر ماہانہ ادا کرنا ہوتا ہے ۔

    وہیں جیو میٹ پر صارف مسلسل مفت 24 گھنٹے تک بات چیت جیت کر سکتے ہیں ہیں۔ جیو میٹ پر پر 24 گھنٹے تک کانفرنس کی سہولت کو ایکسپرٹ پانسہ پلٹنے والا بتا رہے ہیں۔ متعینہ وقت کے سبب زوم ایپ پر ویڈیو کانفرنسنگ کرنے والوں کو ہر 40 منٹ کے بعد دوبارہ لاگ ان کرنا پڑتا ہے ۔ جس سے صارف کو میٹنگ کرنے میں کافی دقت آتی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں  سی اے اے ،این آرسی کے خلاف مظاہرے جاری

    مثال کے طور پر پر لاک ڈاؤن میں گھر سے کام کرنے کی صورت میں اہم میٹنگ یا تو چالیس منٹ سے پہلے ختم کرنا پڑتی تھی یا پھر دوبارہ دوبارہ لاگ ان کرنے یا سالانہ تقریبا 180 ڈالر ادا کرنا ہوگا۔ تعلیم کے میدان میں بھی جہاں وسائل محدود ہیں وہاں زوم ایپ کا متعینہ وقت کا فیچر آن لائن کلاسز میں رکاوٹ پیدا کر رہا ہے ۔

    جیو میٹ کو گوگل پلے اسٹور یا ایپل پلے سٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے ۔ یہ اینڈروایڈ اور ایپل پر یکساں طور پر کام کرتا ہے ۔ جیو میٹ مائیکروسافٹ ونڈوز کو بھی سپورٹ کرتا ہے اس لیے استعمال کرنے والا اسے ڈیسک ٹاپ یا لیپ ٹاپ پر بھی آسانی سے ڈاؤن لوڈ کر سکتا ہے ۔

    یہ بھی پڑھیں  دہلی حکومت کے کوویڈ اسپتالوں میں آئی سی یو بیڈوں کی مسلسل بڑھ رہی ہے تعداد

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    امونیا کی سطح میں اضافے کی وجہ سے سونیا وہار اور بھاگیرتی واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ متاثر ہوں گے ، عام پانی کی فراہمی کل...

    نئی دہلی : دہلی جل بورڈ کے وائس چیئرمین ، راگھو چڈھا نے جنوبی دہلی ، مشرقی دہلی اور...

    بی جے پی نے ایم سی ڈی کو لوٹ کر برباد کردیا ، وہ اب بھی چھوڑ دیں ، ‘آپ’ ایم سی ڈی بھی...

    نئی دہلی : دہلی ایم سی ڈی میں بدانتظامی اور بدعنوانی کا الزام بی جے پی پر عائد کرتے...

    تبلیغی جماعت کو بدنام کرنے کامعاملہ ، جمعیۃعلماء ہندکی عرضی پر نہیں ہوسکاکوئی فیصلہ، مرکزی حکومت کا حلف نامہ داخل کرنے سے ٹال مٹول

    کوئی بھی مسلمان اپنے محبو ب پیغمبرحضرت محمد ﷺ کی شان میں ادنی سی گستاخی بھی برداشت نہیں کرسکتا:...

    دہلی فساد معاملہ ، متاثرین کو ہوئی اب تک کل24.48 کروڑمعاوضہ کی تقسیم

    657رد ہوئے کیسوں پر وقف بورڈ کر رہاہے کام،اسمبلی کی اقلیتی فلاحی کمیٹی کی میٹنگ میں سامنے آرہی ہے...

    ویسٹ ٹو پاور پلانٹ سے غازی پور منڈی سے نکلنے والا کچرا بجلی بنانے کے لئے استعمال کیا جائے گا : وزیراعلی اروند کیجریوال

    نئی دہلی : وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ منڈی سے نکلنے والے کچرے سے غازی پور کی...

    اسٹیٹ کوآرڈینیٹرکے نوٹیفکیشن کے خلاف جمعیۃعلماء ہندکی پٹیشن منظور

    اس طرح کا نوٹیفکیشن جاری کرکے اسٹیٹ کوآرڈینیٹرتوہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں: وکلاء کی دلیل ، ہم آسام...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you