رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    معاشی بدنظمی، جمہوریت کی توہین: سونیا

    نئی دہلی : کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے نریندر مودی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے جمعرات کو الزام لگایا کہ معیشت میں بدنظمی موجود ہے اور مہاراشٹر میں جمہوریت کی توہین کی گئی ہے ۔محترمہ گاندھی نے کانگریس قانون ساز پارٹی کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قومی جمہوری اتحاد حکومت انتقام کے جذبہ سے کام کررہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم کو 100دن تک جیل میں رکھنا اس کی زندہ مثال ہے ۔

    پارٹی کارکنوں اور لیڈروں سے متحد ہونے کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انہیں مودی۔شاہ کے خلاف متحد ہوکر کھڑے ہوجانا چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ ہماری پارٹی ہر جنگ پوری طاقت سے لڑے گی اور متحد ہوکر صورتحال تبدیل کردے گی۔کانگریس کی صدر نے کہاکہ حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کے خلاف پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں اور انکا اختتام دہلی میں 14دسمبر کو ایک اجلا س سے ہوگا۔انہوں نے کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی بے شرمی سے جمہوریت کی توہین کررہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ شیوسینا، کانگریس اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کا اتحاد بی جے پی کو شکست دینے کے لئے ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ گزشتہ کچھ دنوں کے دوران مہاراشٹر کے گوررنر بھگت سنگھ کوشیاری نے غیرذمہ دارانہ طریقہ سے کام کیا ہے ۔ اس میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ انہوں نے وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی ہدایات پر کام کیا ہے ۔

    یہ بھی پڑھیں  صدر جمعیة علماء ہند مولانا سید ارشد مدنی کی جانب سے سپریم کورٹ میں قانونی چارہ جوئی کا اثر

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  مولانا رفیق احمد قاسمی کے انتقال پرملال پر صدرجمعیۃعلماء ہند مولانا سید ارشدمدنی کا اظہاررنج وغم

    Latest news

    دہلی حکومت اپنے ملازمین کو پیشہ وار خصوصی فیسٹیول پیکیج کے تحت ہر ملازم کو 10 ہزار روپے دے گی: منیش سسودیا

    نئی دہلی : دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کے ماتحت محکمہ خزانہ نے دہلی کے سرکاری...

    ‎بنگال میں’’خودکفیل بھارت ‘‘ مہم کی قیادت کرنے کی بھر پور صلاحیت ہے:مودی

    کولکاتہ :اس دلیل کے ساتھ کہ مغربی بنگال میں ’’خود کفیل بھارت‘‘ کی مہم کی قیادت کرنے کی بھر...

    دہلی کی تمام 70 اسمبلیوں میں 26 اکتوبر سے چلے گی ‘ریڈ لائٹ آن ، گاڈی آف’ کی مہا مہم : گوپال رائے

    نئی دہلی : وزیر ماحولیات گوپال رائے اور دہلی کے تمام اراکین اسمبلی نے آج تلک مارگ پر ریڈ...

    ایسے پس منظر سے آنے والے طلبا کی کامیابی سے بہت سارے طلبا بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے: اروند کیجریوال

    نئی دہلی : وزیر اعلی اروند کیجریوال اور نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے دہلی کے سرکاری اسکولوں کے...

    دہلی حج کمیٹی کے ای او جاوید عالم خان سے مرکزی حج کمیٹی آف انڈیا کے سابق ممبر محمد عرفان احمد کی خصوصی ملاقات

    دہلی : عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب امسال حج کا فریضہ انجام نہیں ہو پایا تھا، مگرحج:2021 کے لیےتیاریوں...

    کارکنوں کی فلاح و بہبود میں کوئی رواداری نہیں: منیش سسودیا

    نئی دہلی : نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے تعمیراتی کارکنوں کو جنگی بنیادوں پر اندراج کرنے کی مہم...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you