رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    ای ڈی کو نہیں ملی چدمبرم کی حراست، 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیجے گئے

    نئی دہلی : سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کو 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔ دہلی کی راوج ایونیو کورٹ نے انہیں 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیجا ہے۔ اگرچہ ایک دن کی حراست بڑھانے کی ای ڈی کی عرضی کو عدالت نے مسترد کر دیا ہے۔

    ای ڈی نے چدمبرم کی ایک دن کی اور حراست مانگی تھی، لیکن کورٹ نے ای ڈی کو ملی 13 دن کی حراست کے بعد اسے اور بڑھانے سے انکار کر دیا۔ سماعت کے دوران راوج ایونیو کورٹ میں ای ڈی نے کہا کہ چدمبرم سے زیادہ وقت تک پوچھ گچھ نہیں ہو پائی۔ فی الحال اور کچھ سوالات کے جواب ای ڈی کو چدمبرم سے چاہئے، اس وجہ سے ایک دن کی حراست کو بڑھایا جائے۔

    ای ڈی کی جانب سے پیش ہوئے وکیل تشار مہتا نے کہا کہ ایک دن کی حراست اور بڑھانے کے لئے قانونی حق ہمارے پاس ہے اور کورٹ کو ہم وجہ بھی تحریری طور پر دے رہے ہیں۔چدمبرم کے وکیل کپل سبل نے ای ڈی کے مطالبہ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کیا 14 دن کی حراست کے دوران کسی سے آمنا سامنا نہیں کرایا، ہر دن کی کہانی ای ڈی کی ایک ہی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  اکھلیش یادو نے سائیکل ریلی کو دکھائی ہری جھنڈی
    یہ بھی پڑھیں  کورونا مدت کے دوران، دہلی میں مقیم 13.66 لاکھ افراد کا پانی کا بل صفر آیا: ستیندر جین

    کپل سبل نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ ہر بار حراست بڑھانے کیلئے ایک ہی وجہ بتایا جاتا ہے، ہم کورٹ سے مطالبہ کرتے ہے کہ چدمبرم کی میڈیکل رپورٹ کو دیکھا جائے۔ای ڈی نے مزید کہا کہ ہم نے آئی این ایکس معاملے میں کئی لوگوں کو سمن جاری کیا، چدمبرم بہت متاثر کن شخصیت ہیں،لہٰذا دوسرے ملزمان کو ای ڈی تک پہنچنے سے روک بھی سکتے ہیں۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    میں راجیہ سبھا سے ریٹائرڈ ہواہوں سیاست سے نہیں: غلام نبی آزاد

    نئی دہلی : کانگریس کے سینئر رہنما غلام نبی آزاد راجیہ سبھا کی میعاد ختم ہونے کے بعد جموں...

    کیا بی جے پی کے رہنماؤں کو تحفظ فراہم کرنا دہلی پولیس کا واحد کام ہے؟: آتشی

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کی کالکاجی سے ممبر اسمبلی، آتشی نے کہا کہ بی جے پی کی...

    ہندوستانی بچے اپنے ملک کے جانبازوں، ہمارے ہیروز سے زیادہ باہر کے ہیروزکے بارے میں بات کرنے لگے: وزیر اعظم نریندر مودی

    بھدوہی : تاریخ کے صفحات سے تقریبا مٹ چکے کٹھ پتلی فن اور اس سے منسلک فنکاروں کو وزیر...

    اگر دہلی پولیس قاتلوں کو فوری طور پر نہیں پکڑتی ہے تو دلت معاشرہ سڑکوں پر آجائے گا اور پوری دہلی کو جام کردیگا...

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کی سینئر رہنما آتشی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ دلت معاشرے سے...

    منیش سسودیا نے پارٹی میں سکھبیر سنگھ ملہوترا کو پٹکا پہنا پارٹی میں خیر مقدم کیا

    نئی دہلی : اسکول اسپتال، بجلی، پانی، سڑک، ٹرانسپورٹ اور وائی فائی سمیت تمام شعبوں میں کیجریوال حکومت کے...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you