رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    انتخابی نتائج قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) کے حق میں ہوںگے : شاہنواز

    پٹنہ : بھارتیہ جنتاپارٹی ( بی جے پی ) نے آج دعویٰ کیا کہ انتخاب کے بعد سروے ( ایگزٹ پول) میں مہا گٹھ بندھن کو آگے بتایاجارہا ہے لیکن کل ووٹوں کی گنتی کے بعد جب انتخابی نتائج آئیںگے تو وہ قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) کے حق میں ہوںگے ۔

    بی جے پی کے قومی ترجمان سید شاہنواز حسین نے آج کہاکہ بہا رمیں ختم ہوئے تینوں مراحل کے انتخاب میں وزیراعظم نریندر مودی اور وزیراعلیٰ نتیش کمار کے تئیں لوگوں میں کافی جوش وخرش دیکھنے کو ملا اور کثیر تعداد میں رائے دہندوں نے این ڈی اے کے حق میں ووٹ کیا ہے ۔

    حالانکہ آخری مرحلہ کی ووٹنگ کے بعد 07 نومبر کی شام جو ایگزٹ پول دکھائے گئے تھے اس میں سبقت بھلے ہی مہا گٹھ بندھن کو ہو لیکن دس نومبر کو ایگزیکٹ پول ( حقیقی رائے شمای ) کے نتائج این ڈی اے کے حق میں ہوںگے ۔ انہوں نے کہاکہ کل ہی دو پہر 12 بجے تک یہ طے ہو جائے گاکہ بہار میں اکثریت سے این ڈی اے کی حکومت بننے جارہی ہے ۔ اور مسٹر نتیش کمار پھر سے بہار کے وزیراعلیٰ عہدہ کی کمان سنبھالیںگے ۔

    یہ بھی پڑھیں  خواجہ یونس قتل معاملہ ، توہین عدالت کی پٹیشن داخل کرنے کے بعد جمعیۃ علماء نے ممبئی پولس کمشنر کے حکم کو بھی چیلنج کردیا

    مسٹر حسین نے کہاکہ سبھی کو یاد ہوگاکہ سال 2015 میں ایگزٹ پول میں این ڈی اے کی حکومت بننے کے اشارے کئے گئے تھے لیکن اس وقت یہ غلط ثابت ہوا تھا۔ اس وقت این ڈی اے میں جنتادل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو ) شامل نہیں تھی ۔ انہوں نے کہاکہ اسی طرح اب تک کئی ایگزٹ پول غلط ثابت ہوچکے ہیں۔ اس کے پیچھے کی وجہ ایگزٹ پول کا سیمپل سائز ہوتاہے جو کہ ریاست کی آبادی کے حساب سے کافی چھوٹا ہوتا ہے اس لئے حقیقی صورتحال کا ادراک نہیں ہو پاتاہے ۔

    یہ بھی پڑھیں  بابری مسجد معاملہ: انتظار ختم، صبح 10.30آئیگا فیصلہ

    بی جے پی کے قومی ترجمان نے کہاکہ ان کی پارٹی بوتھ سطح کے کارکنان سے ملے فیڈ بیک کی بنیاد پر اندازہ کرتی ہے اور اس لحاظ سے بی جے پی کا سیمپل سائز ایگزٹ پول کے سیمپل سائز سے کئی گنا بڑا ہوتاہے ۔ اسی اندازہ کی بنیاد پر وہ یہ کہہ سکتے ہیں کہ ایگزٹ پول کے نتائج مہا گٹھ بندھن کے لوگوں کیلئے دو دن کی خوشی لیکر آئی ہے ۔ کل جب ایگزیکٹ پول کی گنتی شروع ہوگی تو اکثریت سے این ڈی اے کی حکومت بہار میں پھر سے بنے گی اور بہار کے مفاد میں پھر سے آئندہ پانچ سال کیلئے مسٹر نتیش کمار سوشاسن اور ترقی کا راج قائم کریںگے ۔

    یہ بھی پڑھیں  ملک اور انسانیت اسی وقت ترقی کرے گی جب انسان صحت مند اور تعلیم یافتہ ہوگا : اروند کیجریوال

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  ملک اور انسانیت اسی وقت ترقی کرے گی جب انسان صحت مند اور تعلیم یافتہ ہوگا : اروند کیجریوال

    Latest news

    نرسنگھا نند سروسوتی کے بیان سے ہندوستان کی شبیہ دنیا میں داغدار ہوئی

    گستاخ رسول کے خلاف دیئے گئے اپنے بیان پر قائم،میرا بیان ہندوستان کے آئن کے مطابق،پارلیمینٹ اسٹریٹ تھانہ پہونچ...

    نرسنہانند پر کارروائی کے لئے صدر جمہوریہ کو میمورنڈم

    وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو بھی کاپی،چیئرمین امانت اللہ خان نے درج کرائی تھی شکایت،مساجد کے ممبروں سے...

    آج کسان ایم ایس پی کی لڑائی لڑ رہے ہیں ، وہ جانتے ہیں کہ تین زرعی قوانین کے نفاذ کے بعد کتنا تکلیف...

    نئی دہلی : دہلی کی منڈیوں میں کاؤنٹر لگا کر ایف سی آئی کی جانب سے گندم کی خریداری...

    وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے بے گھر کنبے کے لئے فلیٹ شفٹ کرنے کے لئے ‘جہاں کچی آبادی ،وہیں مکان’ اسکیم کا جائزہ لیا

    نئی دہلی : وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کچی بستیوں میں رہنے والے خاندانوں کے لئے ' جہاں جھگی...

    لال مسجد معاملہ ، 29اپریل تک کسی طرح کا ایکشن نہ لینے کی مرکز نے کرائی یقین دہانی

    مسجد کو شہید کرنے کی ہورہی ہے سازش،وقف بورڈ نے دکھائی مستعدی،پولیس انتظامیہ کے ذریعہ مسجد شہید کرنے کی...

    امیر شریعت مولانا محمد ولی رحمانی کی وفات پر ملت ٹائمز کے زیر اہتمام تعزیتی نشست کا انعقاد

    نئی دہلی : امیر شریعت مولانا ولی رحمانی نور اللہ مرقدہ کے سانحہ ارتحال پر ملت ٹائمز کے زیر...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you