رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    دہلی وقف بورڈ میں ایس او محفوظ محمد کی منمانی سے ملازمین پریشان

    چیئرمین کی عدم موجودگی میں منمانے طریقہ سے موذنین کا کیا جارہاہے تبادلہ، سیکشن آفیسر کی وجہ سے بورڈ کی ساکھ کو نقصان

    نئی دہلی : ہندوستان میں اوقاف کی صورتحال اظہر من الشمش ہے، قوم کا یہ ادارہ جس کی کوئی منزل ھے نہ مقصود لیکن جس دن سے دہلی وقف بورڈ کے چیرمین کی کرسی اوکھلا کے ممبر اسمبلی امانت اللہ خان نے سنبھالی تو ایک بے جان ادارہ میں روح واپس آگئی ملک اور بیرون ممالک میں امانت اللہ خان اور دہلی وقف بورڈ کاچرچہ ھونے لگا لیکن دوسروں سے زیادہ اپنوں کی نظر لگ گئی

    آل انًڈیا ندوہ اولڈ بوائز کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر سعد رشید ندوی نے پریس ریلیز کے ذریعہ ان خیالات کا اظہار کیا۔ ساتھ ہی دہلی کے وزیر اعلی اور لفٹننٹ گورنر سے مطالبہ کیا کہ فوری طورپہ امانت اللہ خان کو دوبارہ بحال کیاجائے تاکہ بورڈ میں ہورہی طوفان بدتمیزی کو روکا جاسکے،انہوں نے آگے کہا کہ محفوظ محمد نے ضابطوں اور اصولوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنے چھوٹے سے دور ملازمت میں کئی کئی پرموشن لے لئے ہیں جس کے نتیجہ میں ایک کمپوٹر آپریٹر آج سیکشن آفیسر بنابیٹھا ہے جو بورڈ کے ملازمین ،ائمہ،موذنین سبھی کو پریشان کئے ہوئے ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  پانی اور زندگی کے لئے ہریالی بیحد ضروری : نتیش

    ندوہ اولڈ بوائز کے دیگر ذمہ داروں نے کہا کہ سینئر کے رہتے ہوئے آخر ایک جونئیرسیکشن آفیسر کیسے بن گیا اس کی تحقیق ہونی چاہئے ۔انہوں نے مزید کہاکہ آج پوری پرانی دہلی علاقہ میں دہلی وقف بورڈ میں جاری مبینہ بدعنوانیوں کے خلاف بڑے بڑے پوسٹر چسپاں ہیں جن میں سیکشن آفیسر محفوظ محمد کا نام سر فہرست ہے ،محفوظ محمد پر مبینہ 100کروڑ کی بدعنوانی کا الزام ہے جسکی سی بی آئی میں انکوائری چل رہی ہے اور حال ہی میں سابق سی ای او نے محفوظ محمد کی بدعنوانی و منمانیوں کو دیکھتے ہوئے انھیں ملازمت سے معطل بھی کردیا تھا

    یہ بھی پڑھیں  کشمیر: ٹرانسپورٹ کی مسلسل معطلی سے طلبا پریشان

    مگر انہوں نے اپنی چالاکی و چاپلوسی کی وجہ سے سی ای او کا ہی تبادلہ کرادیا اوراب بورڈ میں چیئرمین نہ ہونے کی وجہ سے محفوظ محمد کی منمانیوں میں مزید اضافہ ہوگیاہے۔ مزید برآں محفوظ محمد کی چالاکی کی وجہ سے ہی کچھ ملازمین کو چھوڑ کر بورڈ کے 100سے زائدملازمین کو فروری سے تنخواہ جاری نہیں کی گئی ہے۔ آخر اس کاذمہ دار کون ہے۔؟

    یہ بھی پڑھیں  کشمیر: ٹرانسپورٹ کی مسلسل معطلی سے طلبا پریشان

    جنرل سکریٹری نے محفوظ محمد کی منمانی کاتذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس مہاماری کے وقت میں حکومت اور عدالت نے کسی بھی ملازمین کے ٹرانسفر پر روک لگارکھی ہے جبکہ دھلی وقف بورڈ کے چار موذنین کا ٹرانسفر بغیر کسی وجہ کے ایس او کے ذریعہ کیا گیا ھے جسکی وجہ سے مساجد کے خدام اکثر پریشان ہوتے رہتے ہیں، سعد رشید ندوی نے یہ بھی کہا کہ آخر ایک سیکشن آفیسر اپنی مرضی سے کیسے کسی کا ٹرانسفر کرسکتا ھے جبکہ بورڈ میں چیرمین بھی نہیں ہیں اور ان کی عدم موجودگی میں وقف ایکٹ کے مطابق بورڈ کاسارا کام چیف ایگزیکیٹیوافسر دیکھتے ہیں۔

    ڈاکٹر سعد رشید نے کہاکہ محفوظ محمد کی وجہ سے ہی فصیل بند شہر میں بڑے بڑے پوسٹر چسپاں کیئے گئے ہیں جس سے وقف بورڈ کی اس ساکھ کو جسے بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان نے بڑی محنت اور لگن سے بنایا تھابہت نقصان پہونچاہے۔

    یہ بھی پڑھیں  یوگی حکومت بے قصوروں کی مدد کے لئے آگے آئے تو بہتر ہوگا : مایاوتی

    انہوں نے آگے کہا کہ لوگوں کو یہ بات بھی معلوم ہونی چاہئے کہ کئی ایسے ائمہ اور موذنین بھی ہیں جنکی تنخواہ سالوں سے بند کر رکھی ہے اور وہ بےچارے بغیر وظیفہ کے خدمت انجام دے رہے ہیں افسوس ایک فلاحی ادارہ اپنے امام و موذن کی تنخواہ بند کئے ہوئے ہے اور کوئی اس ظلم کے خلاف بولنے کوتیار نہیں ہے

    اور بورڈ کا حال یہ ہے کہ محفوظ محمد جیسے افسران کی سفارش اور منمانی کی وجہ سے آپ جہاں چاھیں جس جگہ چاھیں وہاں کی کمیٹی بناکر صدر یاسکریٹری کاعہدہ حاصل کرسکتے ھیں اسلئے آل انڈیا ندوہ اولڈ بوائز پرزور مطالبہ کرتا ھے کہ حکومت فوری طورپہ جانچ کر کے ادارہ کے ملازمین کے ساتھ ھونے والی زیادتیوں پہ قدغن لگاکر ایسے تمام بدعنوان ملازمین کے خلاف سخت کاروائی کرے۔

    یہ بھی پڑھیں  احتجاج کا 13واں دن :اترپردیش میں لوگوں کے حقوق چھین لئے گئے ہیں: سورابھاسکر

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    ارجن سنگھ افواہیں پھیلارہے ہیں، میں مرنا پسند کروں گا مگر بی جے پی میں شامل نہیں ہوسکتا : سوگت رائے

    نئی دہلی : بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ارجن سنگھ کے ذریعہ ترنمول کانگریس کے پانچ ممبران پارلیمنٹ...

    کورونا کے بچاؤ کے لیے ہاتھ جوڑ کر التجا نہیں ماننے پر سختی : منیش سسودیا

    نئی دہلی : نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے آج پتپڑ گنج میں مسک کی تقسیم اور معاشرتی فاصلے...

    دفتر اور عملہ کی کمی کی وجہ سے ، کمیشن کے صدر کبھی کبھی کانفرنس روم میں آکر بیٹھ جاتے ہیں: آتشی

    نئی دہلی : سینئر رہنما اور عام آدمی پارٹی کی ایم ایل اے آتشی نے کہا کہ مرکزی حکومت...

    کانگریس کی ‘خاموشی’ اور ‘گپکاراعلامیہ’ خاندانی اور تباہ کن سیاست کے لئے ‘اعلان مرگ’ ثابت ہوگا : مختار عباس نقوی

    کپوارہ: بی جے پی کے سینئر رہنما اور مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ کانگریس کی 'خاموشی'...

    امانت اللہ خان تیسری مرتبہ وقف بورڈ کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب

    دہلی وقف بورڈ کے آفس میں ممبران اور بورڈ عملہ نے کیا شاندار استقبال،دہلی کی عوام اور وزیر اعلی...

    دہلی میں آئی سی یو بیڈ کی تھوڑی کمی ہے ، ہم ہر اسپتال کو جنگی بنیادوں پر دیکھ رہے ہیں اور آئی...

    نئی دہلی : وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج ڈی ڈی یو کا دورہ کیا اور وہاں کوویڈ کی...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you