رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    اجودھیا میں دیپ اتسو پرگاڑیوں کے داخلہ پر پابندی

    اجودھیا:وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے پسندیدہ پروگرام دیپ اتسو پر رام نگری میں گاڑیوں کی آمد ورفت نہیں ہو گی۔ صبح آٹھ بجے سے ہی رام نگری میں گاڑیوں کا داخلہ روک دیا جائے گا۔ پروگرام میں شرکت کرنے آ رہے وی آئی پی اور دیگر لوگوں کے لئے مختلف پارکنگ بنوائی گئی ہے۔ ٹریفک پابندیوں سے صرف ایمبولینس اور مریضوں کی گاڑیوں کو ہی چھوٹ دی جائے گی۔

    ضلع پولیس کی جانب سے جمعرات کو بتایا گیا کہ یپ اتسو پروگرام کے پیش نظر ہفتہ کی صبح سے ضلع میں ادیاچوراہا گپتا ہوٹل سے رام نگری کی جانب تین پہیہ اور چار پہیہ گاڑیوں پر مکمل طور پر پابندی رہے گی۔ شری رام اسپتال تراہے سے نئے گھاٹ کی جانب، رام گھاٹ چوراہے سے دین بندھو آنکھ اسپتال اور ہنومان گڑھی کی جانب، دنت دھون کنڈ سے ہنومان گڑھ، شرنگار ہاٹ اور نیا گھاٹ کی طرف، ریت گھاٹ ساکیت پٹرول پمپ پر نئے گھاٹ کی طرف، ہنومان گفابیریر سے نیا گھاٹ کی طرف تمام گاڑیوں کی آمد ورفت پر مکمل طور پرپابندی رہے گی۔ گونڈہ کی جانب سے لکڑ منڈی کے بعد کسی بھی گاڑی کو رام نگری کی طرف آنے نہیں دیا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں  کیجریوال حکومت کے بروقت لاک ڈاؤن نے دہلی میں کوویڈ 19 میں انفیکشن کی شرح کو کم کردیا

    پروگرام کے پیش نظر پرانے سریو پل پر ٹریفک مکمل طور بند رہے گا۔ پڑوسی ضلعگونڈا کی جانب سے اجودھیا یا لکھنؤ یا دیگر راستوں پر جانے والی گاڑیوں کو فورلین سریو پل سے گزرنے دیا جائے گا۔ عام لوگوں اور عقیدت مندوں کے لئے ہائی وے کے جنوبی اور شمالی حصے اور ریت گھاٹ سے رامگھاٹ چوراہا کے درمیان رامسیوک پورم میں، وی وی آئی پی کے لئے رام کتھاپارک کے سامنے بجلی گھر کے خالی میدان اور وی آئی پی کے لئے ہنومان گفا سے دین نبدھو کی طرف خالی پلاٹ پر پارکنگ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ٹریفک کنٹرول کے لئے ضلع کے تمام بڑے چوراہوں اور بھیڑ بھاڑ والی جگہوں پر لگے بیریر کو چالو کیا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں  ننکانہ صاحب گرودوارہ میں پتھراو قابل مذمت : ہردیپ پوری

    جمعہ کے روز دھن تیرس تہوار پر خریداری کے لئے مارکیٹ میں امڈنے والی بھاری بھیڑ کو لے کر ضلع پولیس نے شہر کے علاقے میں گاڑیوں کی آمد ورفت پر پابندی عائد کر دی ہے۔ دھن تیرس پر صبح 11 بجے سے بھیڑ رہنے تک فتح گنج، رکابگنج، گدری بازار اور ریڈ گنج چوراہے سے چوک کی جانب تین پہیہ اور چار پہیہ گاڑیوں کی آمد ورفت مکمل طور پر بند رہے گی۔

    یہ بھی پڑھیں  ننکانہ صاحب گرودوارہ میں پتھراو قابل مذمت : ہردیپ پوری

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  بہار میں صنعتوں کو فروغ دینے کے کوشاں ہیں سید شاہنواز حسین

    Latest news

    میرٹ کی بنیادپر منتخب ہونے والے 670طلباء میں ہندوطلباء بھی شامل

    تعلیمی سال 2021-2022کے لئے جمعیۃعلماء ہند کے وظائف جاری ، مذہب سے اوپر اٹھ کر کام کرنا تو جمعیۃعلماء...

    آدیش گپتا نے اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر ایم سی ڈی کی زمین پر اپنا سیاسی دفتر بنایا: درگیش پاٹھک

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے ایم سی ڈی انچارج درگیش پاٹھک نے کہا کہ بی جے پی...

    مغربی يو پی : راشٹریہ لوک دل اور سماج وادی پارٹی اتحاد کتنا مضبوط ؟

    مغربی یوپی : مظفر نگر فسادات کے بعد مغربی یوپی میں بالخصوص پوری ریاست میں بالعموم فرقہ واریت اور...

    صوبائی کنونشن میں رئیس الدین رانا کو ”حفیظ میرٹھی ایوارڈ“ ملنے پر ایسوسی ایشن نے کیا استقبال

    مظفر نگر : اردو ٹیچرز ویلفیئر ایسوسی ایشن مظفر نگر کے عہدیداران نے آج صوبائی نائب صدر رئیس الدین...

    اسمبلی الیکشن : سوشل میڈیا کے چاروں پلیٹ فارموں پر سرگرم

    لکھنؤ : ملک کی سیاسی سمت کو طے کرنے والے صوبے اترپردیش میں کورونا بحران کے درمیان ہورہے اسمبلی...

    میرے والد اعظم خان کی جان کو خطرہ : عبد اللہ اعظم

    عبد اللہ اعظم نے کہا کہ کورونا پروٹوکول کے نام پر لوگوں کا استحصال کیا جا رہا ہے، گھر...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you