رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    ہر فرد میں ایک دلی جذبہ ہے ،یہاں لوگ ادب سے محبت کرتے ہیں : عامر اصغر قریشی

    شہر ناندورا میں سہ ماہی تکمیل کے مدیر عامر اصغر قریشی کے اعزاز میں ادبی نشست

    ناندورا : بتاریخ 23 جولائی 2021 کوسہ ماہی تکمیل بھیونڈی کے مدیر عامر اصغر قریشی اور نوجوان افسانہ نگار محتشم اکبر کی بلڈانہ ضلع میں واقع شہرِ ناندورا میں اچانک آمد پر علامہ اقبالؒ لائبریری ناندور امیں فین کے اراکین کی جانب سے ایک مختصر سی ادبی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کی صدارت عامر اصغر قریشی نے فرمائی۔ پروگرام کے صدر عامر اصغر قریشی اور مہمانِ خصوصی محتشم اکبرکی خدمات میں پھول اور شال پیش کر کے پرتپاک استقبال کیاگیا۔ سید اسماعیل گوہر نے دونوں مہمانوں کا تعارف پیش کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’عامر اصغر قریشی ایک ادبی خانوادے سے تعلق رکھتے ہیں۔

    آج کے دور میں ایک رسالے کو زندہ رکھنا بڑی بات ہی نہیں بلکہ ملی جذبہ ہے اور عامر اصغر قریشی کو یہ خدمات ورثے میں ملی ہے…‘‘ نوجوان افسانہ نگار و ادیب محمد علیم اسماعیل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’’باہر مسلسل رم جھم بارش ہو رہی ہے۔ راستے پر خطر ہو گئے ہیں۔ ایسے حالات میں ملکاپور سے ناندورا کا سفر موٹرسائیکل پر طے کر کے موصوف عامر اصغر قریشی ہم سے ملنے آئے ہیں یہ ان کی محبت ہے اور ہمارے شہرِ کی کشش بھی ہے

    یہ بھی پڑھیں  بنگال میں ریلوے خدمات بتدریج بحال
    یہ بھی پڑھیں  بنگال میں ریلوے خدمات بتدریج بحال

    جو ایسے حالات میں انھیں یہاں کھینچ لائی ہے…‘‘سید اسماعیل گوہر، وسیم زاہد اور راحیل ابنِ انجم نے اپنی نثری و شعری تخلیقات پیش کیں۔ راحیل ابنِ انجم نے نظامت کے فرائض بخوبی انجام دیئے۔ آخر میں سہ ماہی تکمیل بھیونڈی کے مدیر عامر اصغر قریشی نے اپنے تاثرات پیش کیے نیزانھوں نے اس موقع پرکہا کہ ’’میں دیکھ رہا ہوں کہ یہاں کوئی بھیڑ نہیں ہے، مختصر سے افراد موجود ہیں لیکن ہر فرد میں ایک دلی جذبہ ہے۔ آپ لوگ ادب سے محبت کرتے ہیں اور یہ محبت ایک نسل سے دوسری نسل میں منتقل ہوتی جاتی ہے۔‘‘

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    مرکزی وزیر آیوش نے سی سی آر یو ایم کا دورہ کیا اور تحقیقی کاموں کی پذیرائی کی

    نئی دہلی : وزارت آیوش اور وزارت بندرگاہ، جہاز رانی اور آبی راستوں کے کابینی وزیر جناب سروانند سونوال...

    کرناٹک میں سیلاب سے بے گھر ہوئے لوگوں کو بھی جمعیۃعلماء ہند نے فراہم کیا آشیانہ

    ہندوستان میں اسلام حملہ آوروں سے نہیں مسلم تاجروں کے ذریعہ پہنچا ، ملک میں اقتدارکے لئے ہورہی ہے...

    عام آدمی پارٹی کی حکومت بننے کے 24 گھنٹوں میں یوپی کے عوام کو 300 یونٹ بجلی مفت ملے گی: منیش سسودیا

    لکھنؤ / نئی دہلی : عام آدمی پارٹی نے اتر پردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے حوالے سے ایک...

    بی جے پی کے دورحکومت میں ملک کی خواتین و بیٹیاں انصاف کے لئے در در بھٹک رہی ہیں

    کانگریس ہیڈ کوارٹر 24 اکبر روڈ پر کانگریس خواتین کے زیر اہتمام منعقدہ یوم خواتین کے موقع پرعمران پرتاپ...

    تبلیغی جماعت کے مرکز ’ نظام الدین‘ کو ہمیشہ کے لئے تو بند نہیں کیا جا سکتا : عدالت

    نئی دہلی : مرکزی حکومت نے دہلی ہائی کورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ سال جو تبلیغی جماعت کے...

    بی جے پی اور یوگی حکومت نہ تو آم کی ہے اور نہ ہی رام کی، انہوں نے رام مندر کے چندے میں بھی...

    ایودھیا/نئی دہلی : عام آدمی پارٹی نے منگل کو پارٹی کے سینئر لیڈر اور دہلی کے نائب وزیر اعلی...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you