رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    حقائق پر مبنی صحافت سے جمہوریت کو تقویت ملتی ہے:اکھلیش یادو

    لکھنو : اترپردیش کے سابق وزیراعلیٰ اکھیلیش یادو نے ضلع رامپور کے دورہ کے دوران سماج وادی پارٹی کے رہنما اعظم خان کی حمایت میں خطاب کیا۔اپنے دورے کے دوسرے دن سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے سوالیہ انداز میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیا اعظم خاں کا جرم جوہر یونیورسٹی قائم کرنا ہے؟انہوں نے کہا کہ میڈیا غیر جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حقائق پر مبنی صحافت کرے تو اس سے جمہوریت کو تقویت ملتی ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ موبائل جرنلزم قابل ستائش ہے۔سماجوادی پارٹی سربراہ اور سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو اپنے دو روزہ دورے پر رامپور آئے۔
    ان کا یہ دورہ اپنے رکن پارلیمان اور سماجوادی پارٹی کے قدآور رہنما اعظم خاں کی حمایت میں تھا۔رام پور پہنچ کر اکھلیش یادو نے مختلف پروگراموں سے خطاب کرکے اعظم خاں اور ان کے اہل خانہ کو اس برے وقت میں ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہا عدلیہ سے ہمیں انصاف کی پوری امید ہے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ہمیں جیل بھی جانا پڑا تو ہم اس کے لئے بھی تیار ہیں۔اس موقع پر انہوں نے رامپور کے مذہبی رہنماؤں، وکلاء اور خواتین سے بھی خصوصی ملاقاتیں کی۔انہوں نے ریاستی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ عوام کی بھلائی کے لئے سماجوادیوں سے بھی بہتر کرنا چاہتے ہیں.
    تو آپ بھی ایک یونیورسٹی قائم کرکے دکھا دیں۔اکھلیش یادو نے بی جے پی حکومت کو اپنی سخت تنقیدوں کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ کام کچھ نہیں کر رہے ہیں عوام کا ذہن اپنی ناکامیوں سے ہٹانے کے لئے پاکستان کو سامنے لے کر آ جاتے ہیں۔اپنے خطاب میں اکھلیش یادو نے جانب داری کی صحافت کرنے والی میڈیا ایجنسیوں کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
    افراط زر میں چل رہی گراوٹ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی ان خبروں کو دکھانے کے لئے تیار نہیں ہے۔ حکومت کی ناکامیوں کو کوئی دکھانے کی جرات نہیں کر رہا ہے۔وہیں انہوں نے موبائل جرنلزم کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ یہ موبائل والے صحافی پوری ایمانداری کے ساتھ خبریں نشر کرتے ہیں۔ بڑی بڑی خبروں کو یہ صحافی منظرعام پر لے کر آتے ہیں۔اکھلیش یادو اپنے دورے کے دوسرے دن جوہر یونیورسٹی اور رامپور پبلک اسکول بھی گئے۔

    یہ بھی پڑھیں  جامعہ نارتھ زون انٹر یونیورسٹی ہاکی ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گی

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  گیان واپی مسجد، کاشی متھرا عید گاہ و مسجد معاملے میں جمعیۃ علماء ہند نے سپریم کورٹ میں مداخلت کار کی درخواست کی داخل

    Latest news

    اے پی : کوویڈ کیر سنٹر میں لگی آگ ، 7 افراد ہلاک

    حیدرآباد:اے پی کے وجئے واڑہ میں واقع سورنا پیلس ہوٹل جس کو رمیش اسپتال کی جانب سے کوویڈ کیر...

    اندھی بہری حکومت آشا کارکنوں کی بات نہیں سنتی : راہل

    نئی دہلی : کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آشا کارکنوں کی حالت زار کے حوالہ سے مودی...

    جب تک عدالت حکم نہیں دیتی حکومت خود سے کچھ نہیں کرتی : چیف جسٹس آف انڈیا

    نئی دہلی : مسلسل زہر افشانی کرکے اور جھوٹی خبریں چلاکر مسلمانوں کی شبیہ کوداغدار اور ہندووں اورمسلمانوں کے...

    پولیس کی مجرموں کو پکڑنے کی کوشش جاری ، حکومت انہیں کڑی سزا دے گی : اروند کیجریوال

    نئی دہلی: وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ایمس میں زیادتی کا شکار 12 سالہ بچی اور ان کے کنبہ...

    لبنان: بندرگاہ دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 70 سے زائد ، 2500 سے زیادہ افراد زخمی ہیں

    ویب ڈیسک : لبنان کے دارالحکومت بیروت میں زور دار دھماکے ہوئے ہیں۔ ان دھماکوں سے مشرقی بیروت میں...

    اسلام میں قربانی کا کوئی بدل نہیں

    قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے دین و شریعت کے احکام کی تکمیل کی جائے: مولانا ارشد مدنی نئی دہلی:...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you