رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    صفائی سروے میں لگاتار چوتھے سال اندور پہلے نمبر پر

    نئی دہلی : مرکزی حکومت کی جانب سے صفائی کے حوالہ سے کئے گئے قومی سطح کے ‘سوکچھ سرویکشن 2020’میں مدھیہ پردیش کے اندور کو پہلا، گجرات کے سورت کو دوسرا اور مہاراشٹرا میں نوی ممبئی کو تیسرا مقام دیا گیا ہے ۔مرکزی رہائشی اور شہری امور کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے جمعرات کے روز یہاں ‘سرویکشن2020’ کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں صفائی کے حوالہ سے لوگوں کے اندر شعور کی بیداری میں نمایاں بہتری آئی ہے اور اس کا اثر پورے ملک میں نظر آرہا ہے ۔

    صفائی کے سروے میں لگاتار چوتھے سال اندور پہلے نمبر پر رہا۔ صنعتی شہر سورت دوسرے اور نوی ممبئی تیسرے نمبر پر رہا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی کو دریائے گنگا کے کنارے ایک صاف ستھرا شہر قرار دیا گیا۔ چھاؤنی شہروں میں جالندھر چھاؤنی نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔سروے میں 100سے زائد شہروں والی ریاستوں میں سب سے صاف چھتیس گڑھ اور 100سے کم شہروں والی ریاست میں سب سے صاف جھارکھنڈ کو قراردیا گیا ہے ۔سروے کے پہلے ایڈیشن میں ملک کا سب سے صاف شہر میسور کو قراردیا گیاتھا اس کے بعد لگاتار تین سال 2017،2018 اور 2019میں شہر اندور کو سب سے صاف شہر قرار دیا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں  اوکھلا سوچھ ریزی ڈینٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کا انتخاب

    مسٹرپوری نے جیتنے والے شہروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس سے صاف ستھرائی کے تئیں مقامی لوگوں کے لگن کے اشارے ملتے ہیں ۔ انہوں نے اس موقع پر فاتح شہروں کے مقامی افسران کو انعام سے بھی نوازا ۔ مرکزی وزیر نے مقامی بلدیات کے صفائی ملازمین سے بھی بات چیت کی۔ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقدہ اس پروگرام میں وزارت کے سکریٹری درگاشنکر مشرا اور دیگر اعلی افسران بھی موجود تھے ۔مئی میں کچراسے پاک شہروں کے جائزہ میں اندور ، سورت اور نوی ممبئی کو فائیو اسٹار ریٹنگ دی گئی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں  اوکھلا سوچھ ریزی ڈینٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کا انتخاب

    پٹنہ جو بہار کی راجدھانی ہے سوچھ سرویکشن 2020 میں سب سے نچلے پائیدان پر ہے ، جبکہ اس کے اوپر مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن کا علاقہ اورپھر چنئی کارپوریشن کا حلقہ ہے ۔نتائج کا اعلان کرنے کے اس پروگرام‘ سوچھ مہوتسو’ میں 129 شہروں کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کو ملک بھر کے شہروں میں صفائی سے متعلق ‘ سوچھ سرویکشن 2020’کے نتائج کا اعلان کرنا تھا ، لیکن وہ اس پروگرام میں شریک نہیں ہوسکے ۔

    یہ بھی پڑھیں  جامعہ ملیہ اسلامیہ نے منارہا ہے 99 واں یوم تاسیس

    یہ سروے گزشتہ 28 دنوں میں مکمل کیا گیا ہے ۔ سروے میں مجموعی طور پر4242 شہروں، 62 کنٹونمنٹ(چھاؤنی) بورڈ اور 97 گنگا کنارے کے شہروں نے حصہ لیا۔ اس کے علاوہ 1.87 کروڑ افراد اس سروے میں شامل کئے گئے ۔ سروے میں 2020 ‘سوچھتا ٹیم’ نے 58 ہزار رہائشی اور 20 ہزار تجارتی کیمپسوں کا دورہ کیا اور 64 ہزار سے زائد وارڈوں کا جائزہ لیا۔ 7۔1 کروڑ افراد نے ‘ سوچھتا ایپ’ پر اپنا رجسٹریشن کرایا۔

    سوشل میڈیا پر 11 کروڑ سے زائد تبصرے کیے گئے ۔ اس عرصے کے دوران 5.5 لاکھ صفائی ملازمین کو سماجی بہبود کی اسکیموں سے منسلک کیا گیا ۔ تقریبا 84 ہزار سے زیادہ کوڑا اٹھانے والوں کو صفائی مہم سے جوڑا گیا ۔ متعدد میونسپل کارپوریشنوں نے معاہدے کی بنیاد پر چار لاکھ سے زائد ملازمین کی خدمات حاصل کیں۔

    یہ بھی پڑھیں  امیر شریعت مولانا محمد ولی رحمانی کی وفات پر ملت ٹائمز کے زیر اہتمام تعزیتی نشست کا انعقاد

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  ہوم آئسولیشن کے بھی مریضوں کو آکسیجن کی پیمائش کے لئے آکسی پلس میٹر دیا گیا : اروند کیجریوال

    Latest news

    مرکزی وزیر آیوش نے سی سی آر یو ایم کا دورہ کیا اور تحقیقی کاموں کی پذیرائی کی

    نئی دہلی : وزارت آیوش اور وزارت بندرگاہ، جہاز رانی اور آبی راستوں کے کابینی وزیر جناب سروانند سونوال...

    کرناٹک میں سیلاب سے بے گھر ہوئے لوگوں کو بھی جمعیۃعلماء ہند نے فراہم کیا آشیانہ

    ہندوستان میں اسلام حملہ آوروں سے نہیں مسلم تاجروں کے ذریعہ پہنچا ، ملک میں اقتدارکے لئے ہورہی ہے...

    عام آدمی پارٹی کی حکومت بننے کے 24 گھنٹوں میں یوپی کے عوام کو 300 یونٹ بجلی مفت ملے گی: منیش سسودیا

    لکھنؤ / نئی دہلی : عام آدمی پارٹی نے اتر پردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے حوالے سے ایک...

    بی جے پی کے دورحکومت میں ملک کی خواتین و بیٹیاں انصاف کے لئے در در بھٹک رہی ہیں

    کانگریس ہیڈ کوارٹر 24 اکبر روڈ پر کانگریس خواتین کے زیر اہتمام منعقدہ یوم خواتین کے موقع پرعمران پرتاپ...

    تبلیغی جماعت کے مرکز ’ نظام الدین‘ کو ہمیشہ کے لئے تو بند نہیں کیا جا سکتا : عدالت

    نئی دہلی : مرکزی حکومت نے دہلی ہائی کورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ سال جو تبلیغی جماعت کے...

    بی جے پی اور یوگی حکومت نہ تو آم کی ہے اور نہ ہی رام کی، انہوں نے رام مندر کے چندے میں بھی...

    ایودھیا/نئی دہلی : عام آدمی پارٹی نے منگل کو پارٹی کے سینئر لیڈر اور دہلی کے نائب وزیر اعلی...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you