رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    لاک ڈائو ن کے اول دن سے ہی جمعیۃ علماء ہند مزدوروں اور غریبو ں کے لیے ملک گیر سطح پرکام کررہی ہے

    نئی دہلی :جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے اپنے پیغام میں جمعیۃ علماء کی سبھی ضلعی یونٹوں کو متوجہ کیا ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں ضرور ت مندوں کی ہر ممکن مدد کریں ۔ ملک میں جاری لاک ڈائو ن کا آج بیسواں دن ہے ، جیسے جیسے دن گزرتا جارہاہے ، یومیہ مزدور اور غریبوں کے مسائل میں بھی اضافہ ہونے کا اندیشہ ہے ۔مولانا مدنی نے کہا کہ آج جو حالات ہیں اور جس وسیع پیمانے پر عام مزدوروں کے سامنے بنیادی ضروریات کو لے کر دشواری کھڑی ہوئی ہے 

    اس میں لوگوں کو سرکاری امداد کے سہارے نہیں چھوڑ ا جاسکتا بلکہ دینی و انسانی فریضہ کو سامنے رکھتے ہوئے بحثیت ایک ذمہ دار ہندستانی اور بالخصوص ایک مسلمان ہمیں بلا تفریق انسانیت لوگوں کی مدد کرنی چاہیے ۔بھارت کے مسلمانوں نے ا س ملک کے لیے ہمیشہ خو د کو آگے رکھ کر کام کیا ہے،آج کا وقت بھی ہم سے اسی اخلاص و جذبے سے اپنی ذمہ داریوں کی تکمیل کا تقاضا کررہا ہے ۔مولانا مدنی نے جماعتی احباب سے کہا ہے کہ وہ پختہ عزم کریں کہ آپ جس ضلع میں ہوں ، اس ضلع میں کوئی بھوکا نہ سوئے ۔مولانا مدنی نے اس درمیان ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ متعدد بار ریاستی ذمہ داروںسے بھی صلاح ومشورہ کیا ہے ۔

    یہ بھی پڑھیں  گستاخ ِ رسول کے خلاف امانت اللہ خان نے جامعہ نگر تھانہ میں درج کرائی شکایت

    واضح ہو کہ لاک ڈائو ن کے اول دن سے ہی جمعیۃ علماء ہند مزدوروں اور غریبو ں کے لیے ملک گیر سطح پرکام کررہی ہے :اس سلسلے میں جمعیۃ علماء ہند کی سبھی یونٹیں اپنے اپنے علاقوں میںضرورت مند خاندانوں تک راشن کٹس اور بے یارو مددگار لوگوں کے درمیان پکا ہوا کھانا تقسیم کررہی ہیں ۔ملک کی راجدھانی دہلی میں پانچ ہزار رماشن کٹس تقسیم کی جاچکی ہیں اور مزید تیار کرکے، شیووہار، جعفر آباد ، گوکل پوری، بوانہ، روہنی، نجف گڑھ جیسے باہری دہلی کے علاقوں میں بھیجی جارہی ہیں: ان میں سے 722 کٹس غیر مسلم خاندانوں میں دی گئیں ہیں

    یہ بھی پڑھیں  اب وقت آ گیا ہے کہ کشمیر کی حقیقی تاریخ لکھی جائے: امت شاہ

    دہلی میں دو طرح کی جگہیں ہیں : ایک جگہ تو وہ ہے جہاں فسادمتاثرین رہتے ہیں، ان کی اپنی دشواری ہے ، دوسری جگہ لاک ڈائون کے حالات کے مارے لوگ ہیں، جمعیۃ علماء ہند کے خدام بیک وقت ان دونوں جگہوں پر پہنچ رہے ہیں ۔اسی طرح ملک کے دوسرے میٹرو اور کوسموپولیٹن شہروں ممبئی ، بنگلور، حیدرآباد، چینئی، کلکتہ ، چندھی گڑھ، ترو آنند پورم وغیرہ میںخصوصی طور سے کام کیا جارہا ہے :مرکزی دفتر کو ریاستوں سے موصول رپورٹ کے مطابق اب تک نوے ہزار تین سو چودہ راشن کٹس 90314تقسیم کی جاچکی ہیںجب کہ یومیہ پچاس ہزار افراد کو پکا ہوا کھانا کھلایا جارہا رہے ۔

    یہ بھی پڑھیں  کل صبح آٹھ بجے سے ووٹوں کی گنتی شروع ہوگی ، لیڈران کے ساتھ ساتھ عوام کی بھی دھڑکنیں ہونگی تیز

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  اککیس غیر ملکی شہریوں سمیت تبلیغ جماعت کے 28 افراد بری

    Latest news

    ہمیں بی جے پی حکومتوں کے جبر کے خلاف ہر محاذ پر لڑنا ہوگا : عمران پرتاپ گڑھی

    آسام: آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی ڈیپارٹمنٹ کے قومی صدر عمران پرتاپ گڑھی اپنے ایک روزہ دورے پر آسام...

    پرینکا سچی کانگریسی ہیں اور ان ہتھکنڈوں سے ڈرنے والی نہیں : راہل

    نئی دہلی : کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے لکھیم پور کھیری متاثرہ کنبوں کے ارکان سے ملنے...

    بی جی پی کے دورحکومت میں اقلیتی شعبہ سے تعلق رکھنے والے مسلم،سکھ،عیسائی،جین اور دیگر طبقہ ظلم کا شکار ہو رہا ہے : عمران...

    نئی دہلی : سکھ سماج کے زیر اہتمام دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں ''ایک نئی پہل'' کے عنوان...

    وزیر نے ڈویژنل کمشنر کے دفتر کا معائنہ کیا اور ذات کے سرٹیفکیٹ میں تاخیر پر افسروں کے خلاف کارروائی کرنے کی وارننگ دی...

    سماجی بہبود کے وزیر راجیندر پال گوتم نے اچانک معائنہ کیا اور ذات کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے میں تاخیر...

    کیجریوال حکومت اور بی جی پی حکومت رابعہ سیفی کو اِنصاف دلائے : عمران پرتاپ گھڑی

    مرادآباد : آل انڈیا کانگریس کمیٹی شعبۂ اقلیتی کے قومی صدر عمران پرتاپ گڑھی اپنے دو روزہ دورے کے...

    اقلیتی شعبہ کے قومی صدراور معروف شاعر عمران پرتاپ گڑھی کا شایان شان خیرمقدم

    اہم ذمہ داری ملنے کے بعد پہلی بار مرادآباد آمد پر پھولوں کی بارش،عوام کا اژدہام مرادآباد: کانگریس اقلیتی شعبہ...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you