رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    عازمین حج کیلئے خوشخبری ، آن لائن حج فارم کی تاریخ میں توسیع

    نئی دہلی : حج کمیٹی آف انڈیا نے حاجیوں کی تعداد میں اضافہ کے پیش نظر آن لائن حج فارم بھرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔آن لائن اور آف لائن حج فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ اب حج کمیٹی کے سرکلر کے مطابق 17؍دسمبر2019ہوگی،جبکہ پہلے یہ تاریخ 05؍دسمبر تھی۔ حج کمیٹی آف انڈیا کے ممبر عرفان احمد نے بتایا کہ کمیٹی کے پاس اگرچہ کافی بڑی تعداد میں حج فارم جمع ہوچکے ہیں اور یہ تعداد تقریبا لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے تاہم بہت سے حاجی ایسے ہیں جن کے پاس پورٹ ابھی تک نہیں بنے ہیں یا کسی اوروجہ سے فارم نہیں پر کر سکے ان کو مد نظر رکھتے ہوئے تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔

    عرفان احمد کے مطابق مرکزی حج کمیٹی کا سرکاری حج کوٹہ اس سال بھی گزشتہ سال کی طرح 2؍ لاکھ ہی ہوگا جس میں ایک لاکھ 40؍ہزار عازمین حج کمیٹی آف انڈیا جبکہ 60؍ہزارپرائیوٹ ٹورآپریٹر سے ذریعہ روانہ ہونگے ۔انھوں نے کہا کہ جو لوگ کسی بھی وجہ سے فارم نہیں پر کر سکیں ہیں ان کیلئے یہ سنہری موقع ہے ،ضرور پر کریں،اب مزید تاریخ میں توسیع کی گنجائش نہیں ہے ۔ابھی تک ہمارے پاس تقریبا2؍لاکھ کے آس پاس فارم جمع ہوچکے ہیں تاریخ میں توسیع کے بعدمزید ہزاروں فارم آنے کی امیدہے ۔حالیہ دنوںجدہ میں ہوئے ہند-سعودی عرب دوطرفہ معاہدہ کیلئے انھوں وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی کو مبارک با ددیتے ہوئے کہا کہ وزیراقلیتی امور اور پوری حج کمیٹی اس بات کو یقینی بنانے میں لگی ہے کہ کس طرح سے حاجیوں کو بہتر سے بہتر سہولت فراہم کی جاسکے ۔

    یہ بھی پڑھیں  مرکز و ریاستی حکومت عوام کو بنیادی سہولتوں سے محروم کر کے اقتدار پر قابض رہنا چاہتی ہے : بدر الدین قریشی
    یہ بھی پڑھیں  استحقاق کی تاریخ کی خلاف ورزی پر کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار : راگھو چڈھا

    واضح رہے دوطرفہ حج 2020 کے معاہدے پر دستخط کے بعد ہندوستان پوری دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جہاں حج 2020 صد فیصد ڈیجیٹل عمل سے گزر رہا ہے۔ آن لائن درخواست ، ای ویزا ، حج پورٹل ، حج موبائل ایپ ،’ای- مسیحا‘ صحت کی سہولت ، مکہ ۔ مدینہ میں قیام ؍ قیام کی معلومات ، ہندوستان میں ’ای -سامان کی پر ی -ٹیگنگ‘ نظام کو ہندوستان سے مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ جانے والے افراد کو شامل کیا گیا ہے۔ ایئر لائنز کے ذریعہ حجاج کرام کے سامان کی ڈیجیٹل پری ٹیگنگ کا بندوبست کیا گیا ہے تاکہ ہندوستان سے آنے والے حجاج کرام کو یہاں تک کہ مکہ ۔ مدینہ میں کس عمارت اور کس کمرے میں رہنا ہے ، ہوائی اڈے پر اترنے کے بعد کون سی بس میں آنا ہے ، وغیرہ، ہر قسم کی معلو مات فراہم ہو سکے ۔ حج گروپ آرگنائزرس کو بھی صد فیصد ڈیجیٹل کرکے پورٹل سے منسلک کیا گیا ہے ، جس کی وجہ سے حج گروپ آرگنائزرز کے ذریعہ حجاج کیلئے شفافیت اور آسا نیاں پیدا کردی گئی ہیں ۔

    یہ بھی پڑھیں  احتجاج کا 13واں دن :اترپردیش میں لوگوں کے حقوق چھین لئے گئے ہیں: سورابھاسکر

    پہلی مرتبہ حاجیوں کی سہولت کے لئے حج گروپ آرگنائزرز کا ایک پورٹل بھی بنایا گیا تھا/pto/ haj.nic.in// : http (پورٹل برائے حج گروپ پیکیجز کی تمام معلومات دی گئی ہیں۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  احتجاج کا 13واں دن :اترپردیش میں لوگوں کے حقوق چھین لئے گئے ہیں: سورابھاسکر

    Latest news

    میرٹ کی بنیادپر منتخب ہونے والے 670طلباء میں ہندوطلباء بھی شامل

    تعلیمی سال 2021-2022کے لئے جمعیۃعلماء ہند کے وظائف جاری ، مذہب سے اوپر اٹھ کر کام کرنا تو جمعیۃعلماء...

    آدیش گپتا نے اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر ایم سی ڈی کی زمین پر اپنا سیاسی دفتر بنایا: درگیش پاٹھک

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے ایم سی ڈی انچارج درگیش پاٹھک نے کہا کہ بی جے پی...

    مغربی يو پی : راشٹریہ لوک دل اور سماج وادی پارٹی اتحاد کتنا مضبوط ؟

    مغربی یوپی : مظفر نگر فسادات کے بعد مغربی یوپی میں بالخصوص پوری ریاست میں بالعموم فرقہ واریت اور...

    صوبائی کنونشن میں رئیس الدین رانا کو ”حفیظ میرٹھی ایوارڈ“ ملنے پر ایسوسی ایشن نے کیا استقبال

    مظفر نگر : اردو ٹیچرز ویلفیئر ایسوسی ایشن مظفر نگر کے عہدیداران نے آج صوبائی نائب صدر رئیس الدین...

    اسمبلی الیکشن : سوشل میڈیا کے چاروں پلیٹ فارموں پر سرگرم

    لکھنؤ : ملک کی سیاسی سمت کو طے کرنے والے صوبے اترپردیش میں کورونا بحران کے درمیان ہورہے اسمبلی...

    میرے والد اعظم خان کی جان کو خطرہ : عبد اللہ اعظم

    عبد اللہ اعظم نے کہا کہ کورونا پروٹوکول کے نام پر لوگوں کا استحصال کیا جا رہا ہے، گھر...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you