رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    گرونانک نے جوکہاوہ کرکے دکھایا:شہپررسول

    نئی دہلی:اردواکادمی ،دہلی کے زیراہتمام منعقدیک روزہ سمیناربعنوان ’گرونانک صاحب:روحانی ادب اوراردو‘ کے افتتاحی اجلاس میںسامعین ومہمانان کرام کااستقبال کرتے ہوئے عہدکے معروف وممتازشاعراوراردواکادمی کے وائس چیئرمین پروفیسر شہپررسول نے قمررئیس سلورجبلی ہال میں کہا کہ جو لوگ دوسروں کے لیے جیتے ہیں ان میں گرونانک دیو کا نام اہم ہے۔انہوں نے جو کچھ کہا وہ کرکے دکھایا۔اخوت وبھائی چارہ،محبت والفت کا انہوں نے پیغام دیا اور اس پر عمل کرکے بھی دکھایا،گرونانک دیو صاحب ہندوستان کی مٹی سے اٹھنے والی مؤثرترین شخصیات میں ایک ہیں ۔ان کی خدمات اورصلح کل کے رویے نے ہندوستان کودنیا میں سیکولرکردارکے لیے شہرت دی ۔میں تمام لوگوں کا استقبال کرتاہوں،میں صمیم قلب سے آپ سب کا شکریہ ادا کرتاہوںکہ آپ سب نے اس پروگرام میں شرکت کی اور پروگرام کی کامیابی کو یقینی بنایا۔اس موقع پرمعروف شاعرمتین امروہوی نے باباگرونانک دیو کی خدمت میں منظوم خراج عقیدت پیش کیا۔
    کلیدی خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ناشر نقوی،سابق ڈائرکٹربابافریدصوفی سینٹر،پنجابی یونیورسٹی،پٹیالہ نے کہا کہ گرو نانک صاحب صرف پنجابی زبان کے سربراہ نہیں ہیں وہ تمام زبانوں کے سربراہ ہیں۔گرونانک کی شخصیت ہر زمانے میں کشش کا سبب تھی اور ہمیشہ رہے گی۔گروجی کے مطابق سب سے اہم مذہب وہ ہے ،جو خدا سے عشق پر ابھارتا ہے۔ نانک صاحب کی بھگتی کی بنیاد خدا کی وحدانیت ہے۔خدا نے ہندوستان کو نانک کی شکل میں انسانیت کا رہنما دیا،جنہوں نے ذات پات چھوت چھات کو ختم کیا ۔وہ ایک عظیم شاعر بھی تھے۔اردو میں بھی نانک جی پر بہت سی کتابیں لکھی گئی ہیں۔زیادہ تر کتابوں میں بابانانک کو ہندؤوں اور مسلمانوں کے درمیان صلح وآشتی کاپل قرار دیاگیا ہے ۔نانک جی کی پوری زندگی عرفان ذات کی عملی تفسیر ہے۔نانک دیو کی شان میں مہدی نظمی صاحب کی شاعری کو آڈیو ویڈیو میں ہم پیش کریں گے ، تاکہ اردو والوں کی طرف سے نانک دیو جی کو شایان شان خراج عقیدت پیش کرسکیں۔ماہرتعلیم ڈاکٹرجی آر کنول نے کہا کہ دراصل اردو پیدابھی پنجاب میں ہی ہوئی تھی،نانک جی نے دس برس کی عمر میں ہی اپنی تعلیم مکمل کرلی تھی۔اوشو اور خشونت سنگھ نے ایک اومکار کو اہم قرار دیا ہے۔گرو گرنتھ صاحب ایک گلدستہ ہے،جس میں بہت سارے شعرا کا کلام ہے،بابا فرید کا ایک دیوان لاہور سے چھپا ہے،اس دیوان کو ہم سب کو دیکھنا چاہئے۔اس سے ہمیں بہت فائدہ ہوگا۔اس سمینارکے انعقادکے لیے اردو اکادمی ،دہلی کے وزیراعلی اروندکیجریوال اورنائب وزیراعلی واردواکادمی کے چیئرمین منیش سسودیا کا بھی شکریہ کہ انہی کی کوششوں سے ہمیں اس پروگرام میں شرکت کا موقع ملا ہے ۔
    افتتاحی اجلاس کے صدرپروفیسر جسپال سنگھ،سابق وائس چانسلر،پنجابی یونیورسٹی،پٹیالہ نے کہا کہ سب سے پہلے میں اردو اکادمی کا شکریہ ادا کرتاہوں اورمبارک باد پیش کرتاہوں۔اردو اکادمی میںجو کچھ ہم سن رہے ہیں اس سے اندازہ ہورہاہے کہ ہم ابھی تک نانک جی کے بارے میں سب کچھ نہیں جانتے ہیں۔میں جاننے کی کوشش کرتارہتاہوں کہ دیگر زبابوں میں بابانانک کے بارے میں کیاکچھ لکھا جارہاہے۔بابا نانک نے اپنی زبان یعنی پنجابی میں بہت کچھ کہا ہے لیکن انہوں نے ملٹی لنگول شاعری بھی کی ہے۔ظہرانے کا بعدمقالوں پر مشتمل اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت جامعہ ملیہ اسلامیہ کے آرٹس فیکلٹی کے ڈین اورماہرتصوف پروفیسروہاج الدین علوی اورماہرتعلیم ڈاکٹر جی آر کنول نے اورنظامت نورین علی حق نے کی۔پہلے اجلاس میں گرونانک دیوپرپانچ مقالات پیش کیے گئے ۔
    پروفیسر وہاج الدین علوی نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ تمام مقالے اچھے تھے تمام مقالوںمیں روحانیت شامل تھی اورجہاں روحانیت ہوتی ہے اس کا اثر دل پر ہوتا ہے،جب احساس سودوزیاں ختم ہوجاتا ہے تو گرونانک پیدا ہوتے ہیں۔لنگر پر صوفیا نے بہت زور دیا ہے،جب انسان خود کو نثار کردیتا ہے تب وہ آباد ہوتا ہے۔اس موقع پر دہلی کی تمام جامعات کے اساتذہ ،طلبہ وطالبات اوراردواکادمی کی گورننگ باڈی کے اراکین شریک تھے ،جن میں فریدالحق وارثی اورفرحان بیگ قابل ذکر ہیں ۔شام کو چھ بجے قمررئیس سلورجبلی ہال ،اردواکادمی میں انوررحمت قوال نے قوالی پیش کی ،جس سے تمام سامعین محظوظ ہوئے ۔

    یہ بھی پڑھیں  معروف صحافی عبدالماجد نظامی کو اردو اکیڈمی کا ممبر بنایاجانا مستحسن قدم : ندوہ اولڈ بوائز

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  کجریوال نے دیا حادثے کی انکوائری کا حکم

    Latest news

    ہمیں بی جے پی حکومتوں کے جبر کے خلاف ہر محاذ پر لڑنا ہوگا : عمران پرتاپ گڑھی

    آسام: آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی ڈیپارٹمنٹ کے قومی صدر عمران پرتاپ گڑھی اپنے ایک روزہ دورے پر آسام...

    پرینکا سچی کانگریسی ہیں اور ان ہتھکنڈوں سے ڈرنے والی نہیں : راہل

    نئی دہلی : کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے لکھیم پور کھیری متاثرہ کنبوں کے ارکان سے ملنے...

    بی جی پی کے دورحکومت میں اقلیتی شعبہ سے تعلق رکھنے والے مسلم،سکھ،عیسائی،جین اور دیگر طبقہ ظلم کا شکار ہو رہا ہے : عمران...

    نئی دہلی : سکھ سماج کے زیر اہتمام دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں ''ایک نئی پہل'' کے عنوان...

    وزیر نے ڈویژنل کمشنر کے دفتر کا معائنہ کیا اور ذات کے سرٹیفکیٹ میں تاخیر پر افسروں کے خلاف کارروائی کرنے کی وارننگ دی...

    سماجی بہبود کے وزیر راجیندر پال گوتم نے اچانک معائنہ کیا اور ذات کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے میں تاخیر...

    کیجریوال حکومت اور بی جی پی حکومت رابعہ سیفی کو اِنصاف دلائے : عمران پرتاپ گھڑی

    مرادآباد : آل انڈیا کانگریس کمیٹی شعبۂ اقلیتی کے قومی صدر عمران پرتاپ گڑھی اپنے دو روزہ دورے کے...

    اقلیتی شعبہ کے قومی صدراور معروف شاعر عمران پرتاپ گڑھی کا شایان شان خیرمقدم

    اہم ذمہ داری ملنے کے بعد پہلی بار مرادآباد آمد پر پھولوں کی بارش،عوام کا اژدہام مرادآباد: کانگریس اقلیتی شعبہ...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you