رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    اردو اکادمی، دہلی کے وائس چیئرمین حاجی تاج محمد اردو خواندگی مراکز کے نئے سینٹروں کے قیام کے لیے سرگرم

    نئی دہلی : دہلی میں اردو اساتذہ کی اسامیوں کے لیے فارم بھرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ راجدھانی کے علاوہ ملک کے دیگر حصوں میں وائس چیئرمین اردو اکادمی، دہلی کے ذریعہ تعلیمی اداروں کے سربراہوں کو خطوط لکھ کر917 اسامیوں کے لیے فارم بھروانے کی کوششیں بھی تیزی سے کارگر ہوتی نظر آرہی ہیں۔

    وائس چیئرمین اکادمی حاجی تاج محمد کی اب دہلی میں اردو خواندگی مراکز کی تعداد بڑھانے کی مہم بھی زور و شور سے جاری ہے اور مختلف مقامات پر پروگراموں کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے۔ اس سلسلے میں نئی دہلی اسمبلی حلقے کی ریس کورس شاہی مسجد کے امام مولانا محمد عثمان کی صدارت میں وائس چیئرمین اکادمی حاجی تاج محمد کے استقبالیہ کے لیے ایک جلسہ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مہمانِ ذی وقار کی حیثیت سے ڈاکٹر امبیڈکر نگر حلقہ اسمبلی میں واقع انڈوپرائڈ اسکول کے ڈائرکٹر جناب محمد ابراہیم نے شرکت کی۔

    یہ بھی پڑھیں  سیتاپور لوجہادمعاملہ ، ملزمین کے خلاف قائم مقدمہ ختم کرنے والی عرضداشت پر الہ آبا د ہائی کورٹ میں کل سماعت ہوگی: گلزار اعظمی

    مہمانِ خصوصی وائس چیئرمین اکادمی حاجی تاج محمد نے کہا کہ دہلی کے ہر اسمبلی حلقے میں اردو پڑھنے اور سمجھنے کے لیے اردو اکادمی ،دہلی کے زیر اہتمام اردو خواندگی مراکز کھولے جائیں گے جہاں سے اردو سے نابلد طبقہ اردو سیکھ سکے۔ انھوں نے دینی مدارس کے ذمہ داران سے گزارش کی کہ وہ اپنے یہاں عصری تعلیم کے رجحان کو فروغ دیں۔ ہر مدرسے میں کم از کم ابتدائی پرائمری درجات کی تعلیم ضروری قرار دی جانی چاہیے تاکہ مدرسے کے طلبا دینی تعلیم کے بعدعصری تعلیم حاصل کریں اور انھیں روزگار کے حصول میں آسانی ہو۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ اگر مدارس کے ذمہ داران کو اس سلسلے میں کوئی پریشانی آتی ہے تو وہ ہمیں اپنی پریشانی لکھ کر بھیجیں، ہم انشاء اللہ ان کے مسائل حل کرانے کی پوری کوشش کریں گے۔

    یہ بھی پڑھیں  مالیگاؤں بم دھماکہ معاملہ' مالیگاؤں بم دھماکہ کی سماعت بند کمرے میں کیئے جانے کی متاثرین نے کی مخالفت
    یہ بھی پڑھیں  مالیگاؤں بم دھماکہ معاملہ' مالیگاؤں بم دھماکہ کی سماعت بند کمرے میں کیئے جانے کی متاثرین نے کی مخالفت

    مہمانِ ذی وقار جناب محمد ابراہیم نے بھی اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ میں اپنے طور پر تمام ایسی جگہوں پر جاکر سروے کرائوں گا جہاں اردو سے نابلد لوگ رہتے ہیں اور وہ اردو پڑھنا اور سمجھنا چاہتے ہیں۔اپنے صدارتی خطاب میں ریس کورس مسجد کے امام مولانا محمد عثمان نے تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تمام مذاہب میں تعلیم حاصل کرنا ہر عورت مرد کے لیے ضروری قرار دیا گیا ہے، اس لیے تعلیمی فروغ کے لیے ایک مضبوط لائحۂ عمل بنانے کی ضرورت ہے، اسی کے مطابق کام ہونا چاہیے۔اردو اکادمی، دہلی کے اردو خواندگی مراکز اس کمی کو بڑی حد تک پوری کررہے ہیں

    جس کے لیے اکادمی کے وائس چیئرمین حاجی تاج محمد اور اردو اکادمی کے دیگر ذمہ داران مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انھوں نے تمام اسمبلی حلقوں میں اردو خواندگی مراکز کھولے جانے کے حاجی تاج محمد کے بیان کا خیرمقدم بھی کیا۔ اس جلسہ میں اکادمی کی گورننگ کونسل کے ممبران جاوید رحمانی، محبوب خاں، نفیس، جاوید شیخ اور محمد ضیاء اللہ نے شرکت کی۔ دیگر معزز شرکا میں جناب غالب، جناب مظہر صابری اور جناب نوید شیخ شامل تھے۔

    یہ بھی پڑھیں  بی جے پی ایم سی ڈی ملازمین کو نہیں تنخواہ : درگیش پاٹھک

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  جمعیۃعلماء ہند نے غیر ملکی جماعت کا ڈاٹا جاری کرتے ہوئے فرقہ پرست میڈیا کو دکھایا آئینہ

    Latest news

    ہمیں بی جے پی حکومتوں کے جبر کے خلاف ہر محاذ پر لڑنا ہوگا : عمران پرتاپ گڑھی

    آسام: آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی ڈیپارٹمنٹ کے قومی صدر عمران پرتاپ گڑھی اپنے ایک روزہ دورے پر آسام...

    پرینکا سچی کانگریسی ہیں اور ان ہتھکنڈوں سے ڈرنے والی نہیں : راہل

    نئی دہلی : کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے لکھیم پور کھیری متاثرہ کنبوں کے ارکان سے ملنے...

    بی جی پی کے دورحکومت میں اقلیتی شعبہ سے تعلق رکھنے والے مسلم،سکھ،عیسائی،جین اور دیگر طبقہ ظلم کا شکار ہو رہا ہے : عمران...

    نئی دہلی : سکھ سماج کے زیر اہتمام دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں ''ایک نئی پہل'' کے عنوان...

    وزیر نے ڈویژنل کمشنر کے دفتر کا معائنہ کیا اور ذات کے سرٹیفکیٹ میں تاخیر پر افسروں کے خلاف کارروائی کرنے کی وارننگ دی...

    سماجی بہبود کے وزیر راجیندر پال گوتم نے اچانک معائنہ کیا اور ذات کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے میں تاخیر...

    کیجریوال حکومت اور بی جی پی حکومت رابعہ سیفی کو اِنصاف دلائے : عمران پرتاپ گھڑی

    مرادآباد : آل انڈیا کانگریس کمیٹی شعبۂ اقلیتی کے قومی صدر عمران پرتاپ گڑھی اپنے دو روزہ دورے کے...

    اقلیتی شعبہ کے قومی صدراور معروف شاعر عمران پرتاپ گڑھی کا شایان شان خیرمقدم

    اہم ذمہ داری ملنے کے بعد پہلی بار مرادآباد آمد پر پھولوں کی بارش،عوام کا اژدہام مرادآباد: کانگریس اقلیتی شعبہ...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you