رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    اردو اکادمی دہلی کے وائس چیئرمین حاجی تاج محمد وممبران نے وزیر اعلیٰ دہلی اور نائب وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔

    نئی دہلی : دہلی حکومت کے ذریعہ اردو اساتذہ کے تقرر کے اعلان کے ساتھ ہی پوری اردو برادری میں مسرت کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اس اعلان پر اردو اکادمی، دہلی کے وائس چیئرمین حاجی تاج محمد نے وزیراعلیٰ، دہلی اروند کجریوال، نائب وزیر اعلیٰ، دہلی و وزیر تعلیم منیش سسودیا کے ساتھ ساتھ محکمۂ تعلیم کے افسران کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انھوں نے اردو اکادمی، دہلی اور دہلی والوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کرکے ایک بہت بڑا کام کیا ہے جس کے لیے وزیراعلیٰ اور وزیرتعلیم یقینی طور پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ انگریزی، پنجابی اور سنسکرت کے اساتذہ کے لیے بھی اسامی نکالی گئی ہے، یہ ایک خوش آئند علامت ہے۔ دہلی حکومت تما م قوموں کے ساتھ ساتھ تمام زبانوں کی بھی ترقی چاہتے ہیں، ان کے اس عمل سے یہ بات ثات ہوگئی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  راجستھان:کئی اضلاع میں سیلاب جیسے حالات، فوج نے سنبھالامورچہ

    واضح رہے کہ دہلی حکومت نے نائب وزیر اعلیٰ و وزیر تعلیم منیش سسودیا کی منظوری کے بعد دہلی سب آرڈینیٹ سروسزسلیکشن بورڈ(DSSSB) کے ذریعہ 27مئی کو اخبارات میں شائع اشتہار کے ذریعہ تقریباً 6ہزار ٹرینڈ گریجویٹ اساتذہ کی پوسٹ نکالی گئی ہے جس میںکہا گیا ہے کہ خواہش مند امیدوار4جون2021 سے آن لائن درخواست فارم بھرسکیں گے اور فارم بھرنے کی آخری تاریخ 3جولائی رکھی گئی ہے جس میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ 917 اردو کی پوسٹوں میں سے246پوسٹیں مرد زمرے کے لیے رکھی گئی ہیں اور 571 پوسٹیں خواتین اساتذہ کے لیے مخصوص ہیں۔پنجابی زبان کی 874پوسٹوں میں سے 382مرد اور 492 خواتین کے لیے، سنسکرت کی 2025 پوسٹوں میں سے 866 مرد اور 1159 خواتین کے لیے اور انگریزی کی 1990 پوسٹوں میں سے 1029 مرد اور 961 خواتین کے لیے جب کہ ایک پوسٹ بنگالی زبان کے لیے مخصوص ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  روڈ کراس کرتے ہوئے حادثے میں سبزی فروش کی موت
    یہ بھی پڑھیں  فلم ’پرستھانم‘ کے سازوں نے اس وجہ سے کیا علی فضل کا انتخاب

    وائس چیئرمین اکادمی نے کہا کہ بعض دیگر کاموں کے سبب اردو والوں کے اس مطالبہ کو بروئے کار لانے کے لیے اگرچہ تاخیر ہوئی ہے لیکن دہلی حکومت کا یہ قدم قابلِ تعریف ہے اور وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ سے یہ امید کی جاتی ہے کہ وہ اردو زبان کی ترویج و ترقی کے لیے مزید کام کرتے رہیں گے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ اگرچہ اس اشتہار میں عمر کی حد کی قید اور گیسٹ ٹیچروں کی عمر کی حد میں کٹوتی کی گئی ہے لیکن دہلی حکومت سے امید ہے کہ وہ اس پر ضرور نظر ثانی کرے گی اور اردو والوں کے جائز مطالبے کو پورا کرے گی۔

    اردو اکادمی، دہلی کے گورننگ کونسل کے ممبران خاص طور پر عبدالماجد نظامی ، محمد مستقیم خاں اور جاوید رحمانی نے بھی اس اعلان کا خیر مقدم کیا اور دہلی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  دہلی فسادات معاملہ،متاثرین کی باز آبادکاری میں مصروف اقلیتی فلاحی کمیٹی

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  مرکزی حکومت نے وزیر اعظم غریب کلیان اسکیم کا کیاعلان

    Latest news

    کورونااورلاک ڈاؤن بھی نفرت کے وائرس کو ختم نہیں کرسکے

    مذہبی منافرت اور فرقہ وارانہ بنیاد پر عوام کو تقسیم کرنے کا یہ خطرناک کھیل آخر کب تک؟: مولانا...

    مسلمانوں سے متعلق میڈیا کا دہرا رویہ تشویشناک ، گرفتاریوں کا ڈھنڈورا لیکن عدالت سے رہائی کا کوئی ذکر نہیں : مولاناارشدمدنی

    نئی دہلی : بنگلور سیشن عدالت کی جانب سے دہشت گردی کے الزامات سے ڈسچار ج کیئے گئے تریپورہ...

    ہماری سرکار اردو کے فروغ کے لیے سنجیدہ ہے : وزیراعلیٰ،دہلی

    وائس چیئرمین اکادمی حاجی تاج محمد سے خصوصی ملاقات میں متعلقہ مسائل کے حل کی یقین دہانی نئی دہلی :...

    جن کے پاس راشن کارڈ نہیں ہے اور وہ راشن لینا چاہتے ہیں، وہ مرکز میں آکر راشن لے سکتے ہیں: گوپال رائے

    نئی دہلی : دہلی کے وزیر ترقیات گوپال رائے نے آج بابرپور کے علاقے کردمپوری میں پرائمری اسکول میں...

    رام مندر کے لئے ، 12080 مربع میٹر اراضی 18.50 کروڑ میں خریدی گئی ، جبکہ اس سے متصل 10370 مربع میٹر اراضی صرف...

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما اور اترپردیش انچارج سنجے سنگھ نے رام مندر کے لئے...

    نائب وزیر اعلی اور وزیر خزانہ منیش سسودیا نے غیر ضروری سرکاری اخراجات کو کم کرنے کا حکم جاری کیا

    نئی دہلی : کورونا کی وجہ سے اخراجات میں اضافے کی وجہ سے ، دہلی حکومت نے اخراجات کے...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you