رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    کسان احتجاج کے پیش نظر ہریانہ اور گڑگاؤں ضلع انتظامیہ الرٹ

    گڑگاؤں : مرکزی زراعتی قوانین کے خلاف دہلی کی سندھور سرحد پر جاری احتجاج اور کسان تحریک میں حصہ لینے کے لئے ملک کے دیگر حصوں سے کسانوں کے دہلی کوچ کے پیش نظر ہریانہ کی گڑگاؤں ضلع انتظامیہ پوری طرح الرٹ ہوگئی ہے ۔

    اگرچہ ریاست کے اس معاشی دارالحکومت میں اب تک کسان تحریک کی کوئی گونج نہیں ہے اور نہ ہی کسی کسان تنظیم کی جانب سے یہاں کوئی بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے ، لیکن اس کے باوجود ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر الرٹ ہے ۔ تاہم، سیاسی تنظیموں کی طرف سے یقینی طور پر گڑگاؤں میں کسانوں کی مدد کے لئے آواز بلند ہورہی ہے ۔ جمعہ کے روز جوائنٹ کسان مورچہ کے ذریعہ بھی ایک روزہ بھوک ہڑتال کی گئی جس میں صرف مورچہ سے وابستہ کارکنوں نے حصہ لیا۔

    یہ بھی پڑھیں  ٹیچرس ڈے کے موقع پر 100سے زیادہ اساتذہ نے دی گرفتاریاں

    کسان مورچہ نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ اتوار کے روز وزیر اعظم کے ‘من کی بات’ پروگرام کے دوران تالی، تھالی اور گھنٹی بجاکر حکومت کو بیدار کریں۔ اسی کے ساتھ پولیس انتظامیہ کا بھی کہنا ہے کہ گڑگاؤں پولس کسان تحریک کی نگرانی کر رہی ہے ۔ پولس اہلکار سرحدی علاقوں اور شہر کے مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔ پولس کا کہنا ہے کہ اگر کوئی انتشار پھیلانے کی کوشش کی گئی تو پولس انتظامیہ اس کے ساتھ سختی سے نمٹے گی۔

    قومی دارالحکومت دہلی میں بھی فعال کیسز میں مسلسل کمی آ رہی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں ان کی تعداد 94 کم ہو کر 7909 رہ گئی۔ وہیں 37 مریضوں کی موت ہوئی ہے ۔ یہاں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 10384 ہو گئی ہے ۔ دہلی میں .02 لاکھ سے زائد مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں  ہندوستان چین تنازعہ : فوجی اعلی افسران ایک بارپھر کریںگے بات چیت
    یہ بھی پڑھیں  حکومت کو سوچنا چاہئے کہ آخر جموں و کشمیر کے لوگ کب تک قربان ہوتے رہیں گے: محبوبہ مفتی

    جنوبی ریاست کرناٹک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 13629 رہ گئی ہے ۔ ریاست میں ہلاکتوں کی تعداد 12039 پر پہنچ گئی ہے اور اب تک تقریباً 8.87 لاکھ مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

    آندھراپردیش میں اس دوران فعال کیسز کم ہو کر 3862 رہ گئے ۔ ریاست میں اب تک کورونا سے 7089 افراد کی موت ہوئی ہے اور 8.69 لاکھ سے زائد افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

    آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 279 فعال کیسز کم ہوئے ہیں اور ان کی تعداد 16099 رہ گئی ہے ۔ اس وبا سے 8267 افراد کی موت ہو چکی ہے اور اب تک 5.54 لاکھ سے زیادہ مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

    تملناڈو میں فعال کیسز کی تعداد کم ہوکر 9217 رہ گئی ہے اور ابھی تک 12036 افراد کی موت ہوئی ہے ۔ ریاست میں اب تک 7.89 لاکھ سے زائد افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں  کووڈ -19 وبا کے پیش نظر سی ایس کے امتحانات کے لیے ملک بھر میں 45 نئے مراکز کھولنے کا کیا فیصلہ

    اڈیشہ میں فعال کیسز کی تعداد 65 کم ہو کر 2720 ہو گئی، وہیں تقریباً 3.22 لاکھ افراد اس وائرس سے نجات پا چکے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں تین افراد کی موت ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 1850 ہو گئی ہے ۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  کووڈ -19 وبا کے پیش نظر سی ایس کے امتحانات کے لیے ملک بھر میں 45 نئے مراکز کھولنے کا کیا فیصلہ

    Latest news

    میرٹ کی بنیادپر منتخب ہونے والے 670طلباء میں ہندوطلباء بھی شامل

    تعلیمی سال 2021-2022کے لئے جمعیۃعلماء ہند کے وظائف جاری ، مذہب سے اوپر اٹھ کر کام کرنا تو جمعیۃعلماء...

    آدیش گپتا نے اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر ایم سی ڈی کی زمین پر اپنا سیاسی دفتر بنایا: درگیش پاٹھک

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے ایم سی ڈی انچارج درگیش پاٹھک نے کہا کہ بی جے پی...

    مغربی يو پی : راشٹریہ لوک دل اور سماج وادی پارٹی اتحاد کتنا مضبوط ؟

    مغربی یوپی : مظفر نگر فسادات کے بعد مغربی یوپی میں بالخصوص پوری ریاست میں بالعموم فرقہ واریت اور...

    صوبائی کنونشن میں رئیس الدین رانا کو ”حفیظ میرٹھی ایوارڈ“ ملنے پر ایسوسی ایشن نے کیا استقبال

    مظفر نگر : اردو ٹیچرز ویلفیئر ایسوسی ایشن مظفر نگر کے عہدیداران نے آج صوبائی نائب صدر رئیس الدین...

    اسمبلی الیکشن : سوشل میڈیا کے چاروں پلیٹ فارموں پر سرگرم

    لکھنؤ : ملک کی سیاسی سمت کو طے کرنے والے صوبے اترپردیش میں کورونا بحران کے درمیان ہورہے اسمبلی...

    میرے والد اعظم خان کی جان کو خطرہ : عبد اللہ اعظم

    عبد اللہ اعظم نے کہا کہ کورونا پروٹوکول کے نام پر لوگوں کا استحصال کیا جا رہا ہے، گھر...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you