رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    ہریانہ : اناج منڈیوں میں نئے زرعی قوانین کے خلاف ہڑتال

    حصار : مرکزی حکومت کے تینوں نئے زرعی قوانین کے خلاف آج ہریانہ کی تمام اناج منڈیوں میں آڑتیوں اور مزدوروں کی مکمل ہڑتال رہی۔

    ہڑتالی آڑتیوں اور مزدور ہڑتال کرکے غلہ منڈیوں میں دھرنے دئے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ انہوں نے کہا کہ تینوں زرعی قوانین کو فوری طور پر واپس لیا جائے ۔ تاجر رہنماؤں نے اعلان کیا کہ ریاست کی تمام منڈیوں کے تاجر تینوں زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں کے ساتھ ہیں اور جب تک ان کا مطالبہ تسلیم نہیں کیا جاتا ، منڈیوں میں کسی بھی طرح سے اناج کی فروخت اور خریداری نہیں ہوگی۔

    ریاست کی تمام اناج منڈیوں میں آج مکمل ہڑتال کا دعوی کرتے ہوئے ہریانہ پردیش بزنس بورڈ کے صدر اور آل انڈیا ٹریڈ بورڈ کے قومی جنرل سکریٹری بجرنگ داس گرگ نے کہا کہ ریاست کے تاجر مکمل طور پر کسانوں کے ساتھ ہیں۔ کسان رہنماؤں نے کبھی بھی زرعی قوانین بنانے کی بات نہیں کی ، لیکن مرکزی حکومت نے کسان رہنماؤں سے بات کیے بغیر عجلت میں تین زرعی قوانین نافذ کردیئے ، جو کسانوں ، آڑتیوں اور مزدوروں کو برباد کرنے کی سازش ہے ۔

    یہ بھی پڑھیں  کشمیر ہندوستان کا اندرونی معاملہ ہے : جرمنی کے سفیر مسٹر والٹر لنڈر

    ان کے بقول ، وزیر اعظم اپنے دوستوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے کسانوں ، آڑتیوں، مزدوروں اورعوام کے مفادات کے ساتھ کھیل رہے ہیں ، جبکہ ملک اور ریاست کے کسانوں ، آڑتیوں اور مزدوروں کو لوٹا جارہا ہے اور بڑی کمپنیوں کے مالکان دولت مند ہو رہے ہیں۔ .

    یہ بھی پڑھیں  بھارتیہ جنتا پارٹی کے کونسلرز غریبوں سے بدعنوانی اور ٹیکس لیکر ایم سی ڈی چلائیں ، بہتر ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ایم سی ڈی ترک کردے: درگیش پاٹھک

    سردیوں میں ، کسان سڑک پر کھلے آسمان پر رات گزار رہے ہیں۔ حکومت کے ذریعہ ان کے جائز مطالبے کو قبول کرنے کے بجائے ان پر ٹھنڈا پانی کی بوچھار کی جارہی ہے ۔ ان پر آنسو گیس کے گولے داغے جارہے ہیں۔ جھوٹے مقدمات درج کرکے ہزاروں کسانوں کو گرفتار کرنا حکومت کا بزدلانہ اقدام ہے ۔

    شری گرگ نے کہا کہ جب تک مرکزی حکومت تینوں زرعی قوانین کو واپس نہیں لیتی ہے تب تک مرکز اور ریاست میں کسانوں ، ایجنٹوں اور مزدوروں کی تھریک جاری رہے گی۔

    یہ بھی پڑھیں  بھارتیہ جنتا پارٹی کے کونسلرز غریبوں سے بدعنوانی اور ٹیکس لیکر ایم سی ڈی چلائیں ، بہتر ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ایم سی ڈی ترک کردے: درگیش پاٹھک

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  ایک دہشت گرد نے دوسرے دہشت گرد کو محب وطن کہا : راہل گاندھی

    Latest news

    میں راجیہ سبھا سے ریٹائرڈ ہواہوں سیاست سے نہیں: غلام نبی آزاد

    نئی دہلی : کانگریس کے سینئر رہنما غلام نبی آزاد راجیہ سبھا کی میعاد ختم ہونے کے بعد جموں...

    کیا بی جے پی کے رہنماؤں کو تحفظ فراہم کرنا دہلی پولیس کا واحد کام ہے؟: آتشی

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کی کالکاجی سے ممبر اسمبلی، آتشی نے کہا کہ بی جے پی کی...

    ہندوستانی بچے اپنے ملک کے جانبازوں، ہمارے ہیروز سے زیادہ باہر کے ہیروزکے بارے میں بات کرنے لگے: وزیر اعظم نریندر مودی

    بھدوہی : تاریخ کے صفحات سے تقریبا مٹ چکے کٹھ پتلی فن اور اس سے منسلک فنکاروں کو وزیر...

    اگر دہلی پولیس قاتلوں کو فوری طور پر نہیں پکڑتی ہے تو دلت معاشرہ سڑکوں پر آجائے گا اور پوری دہلی کو جام کردیگا...

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کی سینئر رہنما آتشی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ دلت معاشرے سے...

    منیش سسودیا نے پارٹی میں سکھبیر سنگھ ملہوترا کو پٹکا پہنا پارٹی میں خیر مقدم کیا

    نئی دہلی : اسکول اسپتال، بجلی، پانی، سڑک، ٹرانسپورٹ اور وائی فائی سمیت تمام شعبوں میں کیجریوال حکومت کے...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you