رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    تیز گیند باز ہونے کے علاوہ بلے بازی میں بھی جوہر دکھاتے تھےاجیت اگرکر

    نئی دہلی : جب بھی کوئی نوجوان کرکٹر اپنے کریئر کی شروعات کرتا ہے تو اس کا سب سے بڑا خواب ہوتا ہے کہ وہ اپنے ملک کے لئے ایسا کارنامہ انجام دے جسے طویل عرصے تک یاد رکھا جاسکے ۔
    کرکٹ کی دنیا میں بھی جب کوئی کھلاڑی خواہ وہ گیند باز کی حیثیت سے میدان میں اترے یا پھر بلے بازی کا جوہر دکھانے کے لئے اپنی ٹیم کی جانب سے کھیلے ۔ ایک گیند باز کی سب سے بڑی خواہش یہی ہوتی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ وکٹ حاصل کرے ۔اگر ایک گیند باز بلے بازی میں بھی مہارت رکھتا ہے تو اس کی دلی تمنا ہوتی ہے کہ وہ ٹسٹ میچ میں سنچری بنائے ۔ لیکن اگر یہ سنچری کسی خاص میدان پر بنے ، تو اس کی خوشی دوبالا ہو جاتی ہے ۔

    ایسا ہی ایک نام ہے ہندستانی تیز گیند باز اجیت اگر کر کا، جنہوں نے بطور گیند باز ہندستانی ٹیم میں شمولیت حاصل کی۔ اجیت اگر کا پورا نام اجیت بھا ل چندر اگر ہے ۔ ان کی پیدائش 4 دسمبر 1977 کو ممبئی میں ہوئی تھی۔ وہ دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز ہونے کے علاوہ بلے بازی میں بھی جوہر دکھاتے تھے ۔ اجیت اگر نے اپریل 1998 میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میچ سے اپنے کرکٹ کریئر کا آغاز کیا۔
    ان کا بچپن ممبئی میں ہی گزرا۔ انہوں نے ممبئی میں ماٹونگاا کے ایک کالج سے تعلیم مکمل کی اور اس کے ساتھ ہی رماکانت اچریکر سے کوچنگ بھی لیتے رہے ۔ اس دوران انہیں 1996 میں فرسٹ کلاس اور اے زمرے کے میچوں میں کھیلنے کا موقع ملا۔ انہیں ممبئی کی جانب سے بھی کھیلنے کا موقع ملا۔

    یہ بھی پڑھیں  اروند کیجریوال نے اپنی رہائش گاہ پر دہلی کے شعرا ء سے کی ملاقات

    ٹیم انڈیا ے ٹسٹ و ونڈے فارمیٹ میں ویسے تو کئی عظیم کھلاڑی رہے ہیں ، لیکن ایک روزہ میچوں میں ٹیم انڈیا کے ایک کھلاڑی نے ایسا کارنامہ انجام دیا تھا جسے آج تک کوئی نہیں توڑ پایا۔یہ وہ کھلاڑی ہے جس نے ٹیم انڈیا میں بطور میڈیم فاسٹ گیند باز کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی تھی۔ خیال رہے ، سال 2000 کے دسمبر میں زمبابوے کی ٹیم انڈیا آئی تھی، میزبان ٹیم کے ساتھ زمبابوے کو پانچ ایک روزہ میچوں کی سریز کھیلنی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں  شام: گذشتہ 48 گھنٹے میں 120 افراد ہلاک

    اس سیریز کے آخری میچ میں ٹیم انڈیا کے کھلاڑی اگرکر نے ایک ایسا ریکارڈ بنایا تھا جسے ٹیم انڈیا کا کوئی بھی کھلاڑی نہیں توڑ پایا۔ایک روزہ میچوں میں سب سے کم گیندوں پر نصف سنچری بنانے والے ہندوستانی بلے باز اجیت اگر کر جنہوں نے زمبابوے کے خلاف 21 گیندوں پر یہ ریکارڈ قائم کیا ۔اسی کے ساتھ وہ سب سے کم ون ڈے میچوں میں 50 وکٹ لینے والے ہندستانی گیند باز بھی ہیں۔
    ونڈے کے لحاظ سے بات کریں تو اجیت کا ریکارڈ انتہائی شاندار کہا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے 191 ونڈے میں 288 وکٹ حاصل کئے ۔ 10 بار انہوں نے میچ میں چار اور دو بار پانچ وکٹ حاصل کئے ۔ ون ڈے میں 42 رن دے کر چھ وکٹ ان کی بہترین کارکردگی رہی۔ ٹسٹ کرکٹ میں اجیت اگرکر نے 26 میچوں میں 58 وکٹ حاصل کئے ۔

    یہ بھی پڑھیں  مسجدوں میں اجتماع سے گریز کیا جائے ،امام ، موذن ، خادم سمیت چارافراد مسجد میں نمازجمعہ ادا کریں : مولاناارشدمدنی

    بلے بازی میں بھی اجیت نے اپنے بلے بازی کے جوہر دکھائے ۔ لارڈز کے میدان پر سنچری بنانے کاکارنامہ ان کے نام پردرج ہے ۔ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف ناقابل شکست 109 رنوں کی اننگز کھیلی تھی۔ ونڈے میں تین نصف سنچریاں ان کے نام پر ہیں۔
    زیادہ تر لوگوں کو اس بات پر شاید یقین نہیں ہوگا کہ ونڈے میں ہندستان کی جانب سے سب سے تیز (21 گیندوں ) میں نصف سنچری لگانے کا ریکارڈ اجیت اگرکر نے اپنے نام کیا۔ انہوں نے سال 2000 میں زمبابوے کے خلاف راج کوٹ میں ناٹ آوٹ 67 رن کی طوفانی اننگز کھیلی تھی۔ اس اننگز میں اجیت نے چار چھکے اور سات چوکے لگائے تھے ۔

    اجیت اگرکر 135 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار سے بولنگ کرتے تھے ۔ ان کی گیند بازی کا ایکشن مختلف تھا۔ اس کی وجہ سے وہ اپنی گیندوں کی رفتار سے بلے بازوں کو چونکانے کی صلاحیت رکھتے تھے ۔ اگرکرکی ایک خاص بات یہ بھی تھی کہ وہ نئی اور پرانی دونوں گیند سے وکٹ لینے میں ماہر تھے ۔
    2003 میں جب ہندوستان نے 20 سال بعد آسٹریلیا میں ٹسٹ میچ جیتا، تو اس جیت میں اگرکر کا بہت بڑا کارنامہ رہا۔ پہلی اننگز میں 556 رنز کا پہاڑ جیسا اسکور بنانے والی کنگا رو ٹیم کو دوسری اننگز میں اگرکر کی خطرناک گندہ بازی نے محض 196 رنز پر ڈھیر کر دیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں  شام: گذشتہ 48 گھنٹے میں 120 افراد ہلاک
    یہ بھی پڑھیں  دارالحکومت دہلی میں آٹو گینگ کافی تیزی سے سرگرم

    اگرکر نے محض 41 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں، اور ہندوستان میچ جیت گیا۔ اس طوفانی رفتار سے بڑھ رہے کریئر نے کئی ریکارڈ منہدم کئے ۔ اس سلسلہ میں انہوں نے آسٹریلیا کے ڈینس للی کے سب سے تیز 50 وکٹ لینے کا عالمی ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ اگرکر نے یہ ریکارڈ صرف 23 میچوں میں بنایا۔ 1998 میں بنائے گئے اس ریکارڈ کو 2009 میں سری لنکا کے اجنتا مینڈس نے توڑا۔ٹیم انڈیا کے سابق ب آل راؤنڈر اجیت اگرکر بہت سے میچوں میں ہندستان کے لئے یادگار کارکردگی کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    دہلی میں 5-ٹی پلان کو عمل میں لاکر جیتیں گے کورونا سے جنگ : اروند کیجریوال

    نئی دہلی : دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ ہمیں ہمیشہ سے کورونا کو شکست دینے...

    میڈیا کی متعصبانہ رپورٹنگ کے خلاف جمعیة علماء ہند سپریم کورٹ میں

    نئی دہلی:ملک کے بے لگام ٹی وی چینلوں پر قانونی لگام لگانے کی پہل جمعیةعلماءہند نے کردی گزشتہ روز...

    مرکزی حکومت نے 27 ہزار پی پی ای کٹس مختص کیں: اروند کیجریوال

    نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ ہم دہلی میں کسی کو بھوکا سونے نہیں...

    کورونا وائرس پوری دنیا میں قہر بن کر ٹوٹ رہاہے : مولانا ارشد مدنی

    دیوبند: جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا سید ارشد مدنی نے کہاکہ کورونا وائرس پوری دنیا میں قہر...

    سات نئے کورونا کے مثبت معاملے ملنے سے مچا ہڑکمپ

    لکھنؤ:راجدھانی میں کورونا مثبت پائے گئے مریضوں کی تعداد میں کوئی بھی کمی نہیں آرہی ہے۔سات نئے معاملے سامنے...

    معـــاشرتی ، مــذہبی اور عــــلاقائی اختــلاف سے بالاتر ہوکر ہی کـــوویڈ 19 سےجیتی جاسکتی ہے جنـــــــگ : پروفیســــر احــــرار حســـــین

    نئی دہلی : سنٹر فار ڈسٹنس اینڈ اوپن لرننگ، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ڈائریکٹر (اکیڈمک) پروفیسر احرار حسین نےکہاکہ...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you