رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    جامعہ اسلامیہ عربیہ گلزارِ حسینیہ ٹرسٹ اجراڑہ کے زیر اہتمام صحت ورفاہ عامہ کیمپ کا انعقاد

    میرٹھ : بیماری ہوجانے پر علاج اور بیماری سے بچاؤ کے لئے حفاظتی تدابیر اور پرہیز سنت نبوی ہے، بحیثیت اشرف المخلوقات انسانی معاشرہ کے ہر ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ پہلے اپنی صحت کی پوری حفاظت کرے اور پھر اپنے متعلقین اور سماج کی صحت کا خیال رکھے اور اس کے لئے جس قدر ممکن ہو احتیاطی تدابیر اور اقدمات کرے“ ان خیالات کا اظہار آج یہاں اجراڑہ میں ”جامعہ اسلامیہ عربیہ گلزارِ حسینیہ ٹرسٹ“ اجراڑہ کے زیر اہتمام منعقدہ ”صحت ورفاہ عامہ کیمپ“ سے خطاب کرتے ہوئے ٹرسٹ کے ذمہ دار مولانا آس محمد گلزار قاسمی نے کیا

    انہوں نے جامعہ کی سوا سو سالہ خدمات پر اجمالی روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ جامعہ کا الحاق علی گڑھ مسلم یونیورسٹی علی گڑھ، جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی، ہمدرد یونیورسٹی دہلی، مولانا آزاد نیشنل اوپن یونیورسٹی اور جودھپور یونیورسٹی وغیرہ سے بھی ہے، یہاں کے فارغ طلبہ وہاں طبع آزمائی کرتے ہیں، اس لئے ہم نے پوری احتیاط اور حفاظتی اقدامات کے ساتھ سرکاری گائڈ لائنس کی روشنی میں ہی ضروری تعلیم کا بندوبست کیا ہے تاکہ طلبہ کا سال برباد نہ ہو، کور پی سی آئی گروپ، پلس پولیو مہم اور سارڈ وغیرہ کے اشتراک سے منعقدہ اس کیمپ میں مذکورہ تنظیموں کے ذمہ دار ڈاکٹرس کی نگرانی میں طلبہ واساتذہ کے کورونا وائرس (کووڈ ۹۱)ٹیسٹ ہوئے بحمداللہ سبھی کی رپورٹ منفی آئی اور انتظامات کو دیکھ کر ڈاکٹرس نے نہ صرف اطمینان وتسلی کی اظہار کیا بلکہ تحسین افزاءکلمات کہے اور تسلی بخش رپورٹ بھی دی، کورونا ٹیسٹ سے قبل نگہت سلطان نے کووڈ کی تباہ کاری

    یہ بھی پڑھیں  جھارکھنڈ میں بی جے پی کی شکست پر کانگریس کارکنان نے کیا خوشی کو اظہار
    یہ بھی پڑھیں  اسمبلی الیکشن سے پہلے مرکزی حکومت کا بڑا فیصلہ

    اس سے بچاؤ کی تدابیر اور ٹیسٹ کے طریقہ کار پر روشنی ڈالی اور غلط فہمیاں دور کرنے کی بھرپور کوشش کی، ڈاکٹر سنجے رانا نے ماسک کی افادیت، سماجی فاصلہ کی اہمیت وغیرہ بچاؤ کی تدابیر کے ساتھ ہی کورونا ویکسین سے متعلق ضروری معلومات فراہم کیں

    ڈاکٹر پروین کوشک نے پلس پولیو اور ٹیکہ کاری مہم کے مفید تجربات سے اپنی بات شروع کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ ۹۱ سے دنیا کا ہر شخص کسی نہ کسی طرح ضرور متا ثر ہوا ہے اس لئے اس بیماری اور اس کے اثرات کاتدارک ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، ہمارے اوپر اپنے سماج کی ذمہ داری ہے کہ اپنوں کو اس مہاماری سے بچائیں اور اس سے متعلق منفی پروپیگنڈہ کا سد باب کریں

    انہوں نے کہا کہ گلزارِ حسینیہ ٹرسٹ نے یہ کیمپ لگاکر انتہائی اہم کام کیا، یہ اچھی پہل اور مثبت سوچ کی علامت ہے ہمیں یقین ہے کہ اس ساماجک سنستھا کا پیغام دور تک جائیگا اور بیماری سے لڑنے میں ضروری مدد ملے گی

    یہ بھی پڑھیں  اردو اکادمی، دہلی کے وائس چیئرمین حاجی تاج محمد اردو خواندگی مراکز کے نئے سینٹروں کے قیام کے لیے سرگرم

    اس کیمپ میں جامعہ کے شیخ الحدیث وصدر المدرسین مولانا سید عقیل احمد قاسمی، مولانا محمد اسلم مظاہری، مولانا منقاد احمد قاسمی راجپوری، مولانا محمد مصطفی قاسمی، مولانا رفیع الدین قاسمی وغیرہ اساتذہ کے ہاتھوں بیگ وغیرہ دیکر مہمانوں کا اعزاز واکرام کیا گیا، ڈاکٹر فرقان تیاگی نے سبھی مہمان ڈاکٹرس کا استقبال وخیر مقدم کیا اور شرکاءسے کورونا ٹیسٹ میں تعاون کی اپیل کی، کیمپ کے دوران ماسک وسینٹائزر کے اہتمام کے علاوہ نشستوں کے درمیان ضروری فاصلہ کا بھی پورا خیال رکھا گیا تھا

    یہ بھی پڑھیں  آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے زیر اہتمام مولانا ابوالکلام آزاد کے 133 ویں یوم پیدائش کے موقع پر قومی سمینار کا انعقاد

    ساتھ ہی موجود تمام اساتذہ وطلبہ کو ایک بار پھر ماسک کے استعمال کی تاکید کے ساتھ اچھی کوالٹی کے ماسک تقسیم بھی کئے گئے۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    میرٹ کی بنیادپر منتخب ہونے والے 670طلباء میں ہندوطلباء بھی شامل

    تعلیمی سال 2021-2022کے لئے جمعیۃعلماء ہند کے وظائف جاری ، مذہب سے اوپر اٹھ کر کام کرنا تو جمعیۃعلماء...

    آدیش گپتا نے اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر ایم سی ڈی کی زمین پر اپنا سیاسی دفتر بنایا: درگیش پاٹھک

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے ایم سی ڈی انچارج درگیش پاٹھک نے کہا کہ بی جے پی...

    مغربی يو پی : راشٹریہ لوک دل اور سماج وادی پارٹی اتحاد کتنا مضبوط ؟

    مغربی یوپی : مظفر نگر فسادات کے بعد مغربی یوپی میں بالخصوص پوری ریاست میں بالعموم فرقہ واریت اور...

    صوبائی کنونشن میں رئیس الدین رانا کو ”حفیظ میرٹھی ایوارڈ“ ملنے پر ایسوسی ایشن نے کیا استقبال

    مظفر نگر : اردو ٹیچرز ویلفیئر ایسوسی ایشن مظفر نگر کے عہدیداران نے آج صوبائی نائب صدر رئیس الدین...

    اسمبلی الیکشن : سوشل میڈیا کے چاروں پلیٹ فارموں پر سرگرم

    لکھنؤ : ملک کی سیاسی سمت کو طے کرنے والے صوبے اترپردیش میں کورونا بحران کے درمیان ہورہے اسمبلی...

    میرے والد اعظم خان کی جان کو خطرہ : عبد اللہ اعظم

    عبد اللہ اعظم نے کہا کہ کورونا پروٹوکول کے نام پر لوگوں کا استحصال کیا جا رہا ہے، گھر...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you