قومی نیوز دہلی میں ہند و مسلم سیاست کرنے کی بی...

دہلی میں ہند و مسلم سیاست کرنے کی بی جے پی کی ہمت نہیں : اروند کجریوال

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے کہا کہ بی جے پی کے پاس دہلی میں ہندو مسلم سیاست کرنے کی ہمت نہیں ہے کیونکہ عآپ نے صحت اور تعلیم کے مسائل پر توجہ دے کر سیاسی خیال کی سمت تبدیل کردیا ہے۔ انہوں نے اپنی حکومت کے کاموں کی تعریف کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بی جے پی اور کانگریس کے کارکن اگلے سال دہلی اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی (عآپ) کو ووٹ دیں گے۔اروند کجریوال نے دہلی کے صدر بازار میں پارٹی کارکنوں کے ایک جلسے میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی کے پاس دہلی میں ہندو مسلم سیاست کرنے کی ہمت نہیں ہے کیونکہ ہم نے اس ملک میں سیاست کی سمت کو تبدیل کردیا ہے اور تعلیم اور صحت پر توجہ مرکوز کردی ہے۔ ہم نے صحت اور تعلیم کے امور پر بی جے پی کو بات کرنے پر مجبور کردیاہے۔ یہ بہت بڑی بات ہے۔ ’’انہوں نے کہا کہ دہلی کے ہر باشندے کو اپنی حکومت کی پالیسیوں سے فائدہ اٹھایا ہے۔ واضح رہے کہ قومی دارالحکومت کی سڑکوں کے نئے ڈیزائن پر وزیر اعلی اروند کیجریوال نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ دہلی میں سڑکوں کو ازسرنو ڈیزائن کیا جائے گا اور بین الاقوامی سطح پر بنایا جائے گا۔ اس کے لئے ایک پائلٹ پروجیکٹ شروع کیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت دارالحکومت میں نو سڑکوں کا انتخاب کیا گیا ہے ، جن کی کل لمبائی 45 کلومیٹر ہے۔وزیراعلیٰ اروند کجریوال نے کہا کہ نئے سرے سے ڈیزائن کرنے کے بعد یہ سڑکیں نہ صرف ٹریفک کو کم کردیں گی ، بلکہ وہ اب سے کہیں زیادہ خوبصورت بھی نظر آئیں گی۔ اس سے حادثے میں بھی کمی آئے گی۔ اس سارے منصوبے میں 8-10 کروڑ روپے فی کلو میٹرکے حساب سے کل 400کروڑ کی لاگت آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں  سرینگر: جامعہ مسجد سمیت بڑی مساجد میں جمعہ کی نماز ادا کرنے پر پابندی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here
یہ بھی پڑھیں  سرینگر: جامعہ مسجد سمیت بڑی مساجد میں جمعہ کی نماز ادا کرنے پر پابندی

Latest news

ہندستانی مسلمان یعنی چکن خوروں کی بھیڑ

سیف ازہر جامعہ ملیہ اسلامیہ ،نئی دہلی سب سے پہلے یہ بتانا ضروری ہے کہ چکن کھانا حرام نہیں بلکہ حلال...

سعودی عرب کے خلاف سازشوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی

واشنگٹن : امریکی ویب سائٹ " The Intercept" نے ایرانی انٹلیجنس کی خفیہ دستاویزات کے حوالے سے بتایا ہے...

بابری مسجد -رام مندر تنازع پر فیصلہ :نظرثانی کی درخواست آئینی حق ہے ، عدالت کی توہین نہیں

عبد الماجد نظامی ( کالم نگار ہند نیوز اخبار کے چیف ایڈیٹر ہیں) ؍9 نومبر ہندوستانی جمہوریت کا ایک تاریخی دن...

پریشان نہ ہوں ، میں رجسٹری کراکر دوںگا : کجریوال

نئی دہلی:دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں کچی کالونیوں کا بل نہ لانے...

اے پی جے عبدالکلام کی یاد میں فیس گروپ کی تقریب ، نمایاںکام انجام دینے والوں کو ڈاکٹر کلام اسمرتی ایکسی لینس ایوارڈ

نئی دہلی:اے پی جے عبدالکلام کی یاد میں فیس گروپ کے زیر اہتمام جے پی ہوٹل پڑ پڑ گنج...

دہلی سرکار کے خلاف کانگریس نے کیا چکہ جام

نئی دہلی:دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر سر سبھاش چوپڑا کی قیادت میں آج سینکڑوں کانگریس ورکرس اور عام...

Must read

ہندستانی مسلمان یعنی چکن خوروں کی بھیڑ

سیف ازہر جامعہ ملیہ اسلامیہ ،نئی دہلی سب سے پہلے یہ...
- Advertisement -

You might also likeRELATED
Recommended to you