رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    ہانگ کانگ : مسجد کی بے حرمتی پر حکام کی معذرت

    بینکاک : ہانگ کانگ کی سربراہ کیری لام نے احتجاج کے پولیس کی جانب سے ملک کی سب سے بڑی مسجد کی ‘بے حرمتی’ پر معذرت کرلی ہے۔ہانگ کانگ میں گزشتہ کئی ماہ سے جاری حکومت مخالف احتجاج کے دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہو رہی ہیں۔اتوار کو کولون کے علاقے تسم شاہ تسوئی میں مظاہرین سڑکوں پر احتجاج کر رہے تھے کہ اس دوران پولیس نے اْنہیں منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن اور نیلے رنگ کے اسپرے کا استعمال کیا۔ایک موقع پر واٹر کینن کی گاڑیاں ہانگ کانگ کی سب سے بڑی کولون مسجد کے مرکزی دروازے پر آئیں۔

    اس دوران مظاہرین سے جھڑپوں کے دوران پولیس اہلکاروں نے مسجد کے دروازے پر ہی نیلے رنگ کا اسپرے اور پانی پھینکا جس کے باعث نمازیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ہانک کانگ کی سربراہ نے دورہ جاپان سے قبل پیر کی صبح متاثرہ مسجد کا دورہ کیا اور وہاں موجودہ مذہبی رہنماوں سے ملاقات کے دوران مسجد پر واٹر کینن کے استعمال پر معذرت کی۔امام مسجد محمد ارشاد نے کیری لام کی معذرت قبول کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی کمیونٹی امید رکھتی ہے کہ ہانگ کانگ میں لوگ پْرامن طریقے سے رہیں گے۔دوسری جانب پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسجد پر حادثاتی طور پر اسپرے کیا گیا، پولیس مذہبی آزادی اور مقدس مقامات کے تحفظ پر یقین رکھتی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  یوگی سرکار نےکیا 10 آئی پی ایس افسر کا تبادلہ
    یہ بھی پڑھیں  عام آدمی پارٹی کی حکومت بنی تو طلبہ بسوں میں مفت سفر کریں گے : اروند کیجریوال

    دو ہفتوں کے ٹھہراو کے بعد اتوار کی شب ہونے والے مظاہروں کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد ایک مرتبہ پھر سڑکوں پر جمع ہوئی جس میں نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔پولیس کی جانب سے مظاہرے کو غیر قانونی قرار دیے جانے کے باوجود لوگوں نے سڑکوں پر مارچ کیا جس کے دوران ان کی پولیس سے جھڑپیں بھی ہوئیں۔مظاہرین نے چین سے تعلق رکھنے والے بینک اور دیگر تجارتی مراکز کو نشانہ بنایا جب کہ نتھن روڈ پر مظاہرین نے دکانوں میں توڑ پھوڑ کرتے ہوئے ان کے سامنے آگ بھی لگائی۔

    یاد رہے کہ رواں سال جون میں شروع ہونے والے مظاہروں میں اب تک 2600 افراد کو حراست میں لیا جاچکا ہے جن میں بڑی تعداد 18 سال کے نوجوانوں کی ہے۔ مظاہروں میں دو افراد فائرنگ سے ہلاک اور سیکڑوں زخمی بھی ہوئے ہیں۔مظاہرین کا موقف ہے کہ چین کے اقدامات نے ان سے آزادی کا حق چھین لیا ہے۔یاد رہے کہ برطانیہ سے 1997 میں آزادی کے بعد ہانگ کانگ چین کے زیر کنٹرول ہے اور چین کانگ کانگ کے معاملے پر ایک ملک اور دو نظام کا نعرہ لگاتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  عام آدمی پارٹی کی حکومت بنی تو طلبہ بسوں میں مفت سفر کریں گے : اروند کیجریوال

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  ہاؤس فل 4' کا مزیدار ٹریلر ہوا ریلیز'

    Latest news

    میرٹ کی بنیادپر منتخب ہونے والے 670طلباء میں ہندوطلباء بھی شامل

    تعلیمی سال 2021-2022کے لئے جمعیۃعلماء ہند کے وظائف جاری ، مذہب سے اوپر اٹھ کر کام کرنا تو جمعیۃعلماء...

    آدیش گپتا نے اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر ایم سی ڈی کی زمین پر اپنا سیاسی دفتر بنایا: درگیش پاٹھک

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے ایم سی ڈی انچارج درگیش پاٹھک نے کہا کہ بی جے پی...

    مغربی يو پی : راشٹریہ لوک دل اور سماج وادی پارٹی اتحاد کتنا مضبوط ؟

    مغربی یوپی : مظفر نگر فسادات کے بعد مغربی یوپی میں بالخصوص پوری ریاست میں بالعموم فرقہ واریت اور...

    صوبائی کنونشن میں رئیس الدین رانا کو ”حفیظ میرٹھی ایوارڈ“ ملنے پر ایسوسی ایشن نے کیا استقبال

    مظفر نگر : اردو ٹیچرز ویلفیئر ایسوسی ایشن مظفر نگر کے عہدیداران نے آج صوبائی نائب صدر رئیس الدین...

    اسمبلی الیکشن : سوشل میڈیا کے چاروں پلیٹ فارموں پر سرگرم

    لکھنؤ : ملک کی سیاسی سمت کو طے کرنے والے صوبے اترپردیش میں کورونا بحران کے درمیان ہورہے اسمبلی...

    میرے والد اعظم خان کی جان کو خطرہ : عبد اللہ اعظم

    عبد اللہ اعظم نے کہا کہ کورونا پروٹوکول کے نام پر لوگوں کا استحصال کیا جا رہا ہے، گھر...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you