رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    میں راجیہ سبھا سے ریٹائرڈ ہواہوں سیاست سے نہیں: غلام نبی آزاد

    نئی دہلی : کانگریس کے سینئر رہنما غلام نبی آزاد راجیہ سبھا کی میعاد ختم ہونے کے بعد جموں و کشمیر کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ اس دوران غلام نبی نے کہا “میں راجیہ سبھا سے ریٹائر ہوا ہوں ، سیاست سے ریٹائر نہیں ہوا ہوں”۔ انہوں نے کہا کہ وہ پہلی بار پارلیمنٹ سے ریٹائر نہیں ہوئے ہیں۔

    آج ، بہت سالوں بعد ، ہم ریاست کا حصہ نہیں ہیں ، ہماری شناخت ختم ہوگئی ہے۔ ریاست کو دوبارہ حاصل کرنے کے لئے ہماری پارلیمنٹ کے اندر اور باہر لڑائی جاری رہے گی۔

    جب منتخب نمائندے وزراءاور وزیراعلیٰ نہیں ہوں گے ، تب بیروزگاری ، سڑکوں اور اسکولوں کی یہ حالت برقرار رہے گی۔ اس دورے کے دوران غلام نبی آزاد کے ساتھ جی -23 کے بہت سے رہنما بھی موجود ہیں۔ ہفتے کے روز جموں میں ریلی کے دوران کانگریس رہنما غلام نبی آزاد نے دہلی سے تعلق رکھنے والے کانگریس قائدین کا استقبال کیا۔

    یہ بھی پڑھیں  اچھے دن کا ’بھونپو‘ بجانے والی بی جے پی حکومت نے معیشت کو کیا پنکچر: پرینکا گاندھی

    پروگرام کے آغاز میں ، غلام نبی آزاد نے کہا کہ مزید رہنما بھی اس پروگرام میں شرکت کے خواہاں تھے لیکن میں نے ان سے انکار کردیا ، میں نے کہا کہ لوگ قیاس آرائیاں کرنا شروع کردیں گے۔ میں نے انھیں اگلی بار آنے کو کہا۔

    یہ بھی پڑھیں  تلنگانہ حکومت خود کا ٹریفک قوانین نافذ کرے گی: وزیراعلی

    اس دوران انہوں نے آنند شرما ، بھوپندر سنگھ ہوڈا کا استقبال کیا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے بہت سارے سینئر قائدین جو یہاں موجود ہیں نے پارلیمنٹ میں جموں وکشمیر کے عوام کی آواز اٹھائی ہے۔ایک وقت میں کانگریس کے 23 رہنماو¿ں نے پارٹی کی اعلی قیادت پر سوال اٹھایا۔

    جس کے بعد وہ جی 23 کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں۔ جموں پہنچنے والوں میں ہریانہ کے سابق وزیر اعلی بھوپندر سنگھ ہوڈا ، یوپی کانگریس کے سابق چیف راج ببر ، سابق مرکزی وزیر آنند شرما اور کپل سبل شامل ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں  موہن بھاگوت سے ملاقات کے بعد اب کانگریس صدر سونیا گاندھی سے ملے مولانا ارشد مدنی،جانئے کن ایشوز پر ہوئی بات

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    اردو اکادمی دہلی ، دہلی ای۔ لرننگ کورس جلد شروع کرے: منیش سسودیا

    اردو اکادمی، دہلی کی دہلی سیکریٹریٹ میں منعقدگورننگ کونسل کی میٹنگ میں کئی اہم تجاویز پیش نئی دہلی : اردو...

    عام آدمی پارٹی کے روہتاش نگر ودھان سبھا میں منعقدہ مظاہرے میں مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے حصہ لیا

    نئی دہلی : بی جے پی کی زیر اقتدار ایم سی ڈی میں بدعنوانی اور مودی حکومت کی ناکام...

    ہر فرد میں ایک دلی جذبہ ہے ،یہاں لوگ ادب سے محبت کرتے ہیں : عامر اصغر قریشی

    شہر ناندورا میں سہ ماہی تکمیل کے مدیر عامر اصغر قریشی کے اعزاز میں ادبی نشست ناندورا : بتاریخ 23...

    ایم سی ڈی بلڈر مافیا کے تعاون سے لیز پر دی گئی دکانوں کا سروے کررہی ہے اور عمارت کو خطرناک دکھا کر خالی...

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی نے بی جے پی کے زیر اقتدار نارتھ ایم سی ڈی کی طرف...

    اگلے تین دن تک مسلسل بارش کے امکانات ، تمام افسران دن میں 24 گھنٹے دستیاب رہیں گے ، کسی بھی وقت ضرورت ہوسکتی...

    نئی دہلی : لیفٹیننٹ گورنر اور وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے دہلی کے نکاسی...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you