نئی دہلی : وزیر اعلی اروند کیجریوال نے دہلی کے باشندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا ویکسین آنے تک احتیاط برتیں، انھیں نئے سال کی مبارکباد پیش کی۔ وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کورونا کے جنگجوؤں ، ڈاکٹروں ، نرسوں ، طبی عملے ، پولیس اہلکاروں ، صفائی کرمچاری اور عوام کی خدمت کرنے والے تمام سماجی و مذہبی اداروں کو سلام پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ وبا کے دور کے دوران، دہلی کے مضبوط طبی نظام نے پوری دنیا کے سامنے بہت ساری مثالیں پیش کیں اور یہ ظاہر کیا کہ ہم دنیا کے ترقی یافتہ ممالک سے کم نہیں ہیں۔ اس عرصے کے دوران، دہلی نے ایسے بہت سے کام کیے، جن کے بعد بہت سے دوسرے ممالک اور بہت ساری حکومتوں نے پیروی کی۔
وزیر اعلی اروند کیجریوال نے دہلی والوں کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا، ”یہ سال نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا کے لئے بہت مشکل بھرا رہا ہے۔ پوری دنیا کو کورونا کا سامنا کرنا پڑا ہے ، جو انسانیت کے لئے سب سے بڑی وبا رہی ہے۔ میں اپنے کورونا جنگجوؤں ، ڈاکٹروں ، نرسوں ، طبی عملے ، پولیس اہلکاروں ، صفائی کے کرمچاری، تمام سماجی و مذہبی اداروں کو سلام پیش کرتا ہوں ، آپ سب نے بہت مشکل حالات میں عوام کی خدمت میں کھڑے ہوئے ہیں۔
وبا کے اس مشکل دور میں ، دہلی کے مضبوط طبی نظام نے پوری دنیا کے سامنے بہت ساری مثالیں پیش کیں۔ دہلی نے یہ ثابت کیا ہے کہ ہم دنیا کے ترقی یافتہ ممالک سے کم نہیں ہیں۔وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ کورونا کی وبا کے دوران دہلی نے بہت سے کام کیے جن کے بعد بہت سے دوسرے ممالک اور بہت ساری حکومتوں نے پیروی کی، لیکن یہ صرف اس سال ہوا ہے، لیکن کورونا نہیں گیا ہے۔
ہمیں محتاط رہنا چاہئے۔ کورونا سے بچنے کے لئے قواعد پر عمل کرنا ہوگا۔ توقع کی جارہی ہے کہ یہ ویکسین جلد ہی ہندوستان میں دستیاب ہوجائے گی۔ سب کچھ پھر معمول پر آجائے گا، لیکن تب تک اپنے اور اپنے کنبے کی دیکھ بھال کریں۔ یہ نیا سال نئی توقعات لایا ہے۔ آپ سب خوش رہیں ، صحتمند رہیں ، اچھی طرح سے ترقی کریں۔ آپ سب کو نیا سال مبارک ہو آپ سب لوگ کورونا سے محفوظ رہی ہیں خدا سے میری یہی دعا ہے۔