رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    ارجن سنگھ افواہیں پھیلارہے ہیں، میں مرنا پسند کروں گا مگر بی جے پی میں شامل نہیں ہوسکتا : سوگت رائے

    نئی دہلی : بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ارجن سنگھ کے ذریعہ ترنمول کانگریس کے پانچ ممبران پارلیمنٹ کے بی جے پی میں شامل ہونے کے دعویٰ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کے سینئر لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ سوگت رائے نے کہا کہ ارجن سنگھ افواہیں پھیلارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں مرنا پسند کروں گا مگر بی جے پی میں کبھی بھی شامل نہیں ہوسکتا ہوں۔

    خیال رہے کہ ارجن سنگھ نے کہا کہ شوبھندو ادھیکاری اور سوگت رائے سمیت ترنمول کانگریس کے پانچ ممبران پارلیمنٹ کسی بھی وقت بی جےپی میں شامل ہوسکتےہیں۔ارجن سنگھ نے کہا کہ سوگت رائے کیمرہ کے سامنے گرچہ ممتا بنرجی کی ترجمانی کرتے ہیں مگر کیمرہ کے باہر و ہ ترنمو ل کانگریس اوراس کی قیادت سے ناراض ہیں۔دمڈم سے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ سوگت رائے نے ارجن سنگھ کے دعوی کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ ”’یہ بی جے پی کے جھوٹے پروپیگنڈے کا حصہ ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  دہلی وقف بورڈ میں ایس او محفوظ محمد کی منمانی سے ملازمین پریشان

    بی جے پی فرقہ پرست جماعت ہے، میں ضرورت پڑنے پر سیاست چھوڑ دوں گا، لیکن اگر میں مر بھی گیا تو، میں بی جے پی میں شامل نہیں ہوں گا۔نہ صرف ارجن سنگھ، بلکہ بیشتر ریاستی اور مرکزی بی جے پی رہنماو?ں نے بھی دعوی کیا ہے کہ ترنمول کانگریس کے بہت سے ارکان پارلیمنٹ بی جے پی میں شامل ہونے کے لئے تیار ہیں۔سوگت رائے نے کہا ہے کہ بی جے پی قائدین جان بوجھ کر جھوٹ پھیلارہے ہیں اور لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں  ہوم آئسولیشن کے بھی مریضوں کو آکسیجن کی پیمائش کے لئے آکسی پلس میٹر دیا گیا : اروند کیجریوال

    ترنمول کانگریس کی جانب سے پارٹی کے سینئر ممبر پارلیمنٹ سوگت رائے کو شوبھندو ادھیکاری کے ساتھ بات چیت کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ بیرک پور سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ نے یہ دعوی کرتے ہوئے ترنمول کی تکلیف بڑھانے کی کوشش کی کہ وہ بھی بی جے پی میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں  بابری مسجد انہدام سانحہ : ملزمین ایل کے اڈوانی،جوشی،اوما بھارتی،کلیا ن سنگھ سمیت تمام 32 ملزمین کو کیابری

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    دس مہینے بعد تعلیمی سرگرمی شروع ہونے سے بچوں کے چہروں پر لوٹی مسکراہٹ

    نئی دہلی: دس مہینے بعد دہلی کے اسکولوں میں محدود ہی سہی لیکن رونقیں واپس لوٹ آئی ہیں۔ کل...

    دہلی فسادات معاملہ،متاثرین کی باز آبادکاری میں مصروف اقلیتی فلاحی کمیٹی

    میٹنگ میں جلد سے جلد زیر التوامعاملات کے نپٹارہ کی افسران کو ہدایت،کچھ معاملات میں دوبارہ سروے کرنے کی...

    بی جے پی کے زیر اقتدار ایم سی ڈی سے نہ صرف دہلی کے لوگ متاثر ہیں، بلکہ ملازمین بھی نالاں ہیں : سوربھ...

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے چیف ترجمان سوربھ بھاردواج نے کہا کہ بی جے پی کے زیر...

    راجیندر نگر کے ایم ایل اے راگھو چڈھا نے سوامی دیانند سروودیا کنیا اسکول کا دورہ کیا

    لاک ڈاؤن کے بعد اسکول کھلنے کے بعد سکیورٹی کے تمام انتظامات کردیئے گئے ہیں، طلباء اساتذہ کو N95...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you