رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    عدم اتفاق جمہوریت کی شناخت:الہ آباد ہائی کورٹ

    الہ آباد:الہ آباد ہائی کورٹ نے حکومتی نظم ونسق پر عدم اتفاق کو جمہورت کی اصل شناخت قرار دیتے ہوئے کہا کہ دستور کے آرٹیکل 19 میں اظہارے رائے کی آزادی کے تحت شہری کو اس بات کی آزادی دی گئی ہے کہ وہ ریاستی نظم ونسق سے عدم اتفاق رکھتے ہوئے اس پر اپنے خیالات کا ابرملا ظہا رکرسکے ۔

    یہ تبصرہ جسٹس پنکج نقوی اور جسٹس وویک اگروال کی ڈویژن بنچ کی جانب سے حکومتی نظم ونسق پر تنقید کرنے کے پاداش میں درج ایف آئی آر کے خلاف یشونت سنگھ کی جانب سے داخل ایک عرضی پر سماعت کے دوران کیا۔ عدالت نے کہا کہ ہم ایف آئی آر میں لگائے گئے الزامات کے ضمن میں مذکورہ دفعات کی تشریح کے بعد دفعہ 66ڈی کے تحت اس میں کوئی جرم نہیں پاتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں  بارش سے بڑھا سیلاب کا خطرہ

    یشونت سنگھ نے عدالت کے سامنے عرضی داخل کر کے ان کے خلاف درج مقدمے کو کالعدم و خارج کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ یشونت سنگھ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں اترپردیش کے نظم ونسق کو ہدف تنقید بناتے ہوئے لکھا تھا’اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست کو جنگل رام میں تبدیل کردیا ہے اور یہاں نظم ونسق نام کی کوئی چیز نہیں ہے ۔

    یشونت سنگھ کے اس ٹوئٹ کے پاداش میں 2اگست 2020 کو کانپوردیہات ضلع کے بھوگنی پور پولیس اسٹیشن میں آئی سی ٹی(ترمیمی)ایکٹ کی دفعہ 500 اور 66ڈی(کمپیوٹر وسائل کا غلط استعمال وغیرہ) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔مقدمے میں الزام لگایا گیا تھا کہ مسٹر سنگھ نے اپنے ٹوئٹ میں اغوا، وصولی اور قتل جیسے واقعات کا ذکر کیا ہے ۔

    یہ بھی پڑھیں  ترک صدرنے کی داود اوگلو کی استنبول یونیورسٹی بند
    یہ بھی پڑھیں  مہاجر مزدوروں کو پیدل سفر نہیں کرنا چاہئے ، سب کے لئے مفت ریل سفر کے انتظامات: نائب وزیر اعلی منیش سسودیا

    عرضی گذار کے وکیل نے عدالت کے سامنے ایف آئی آر کو چیلنج کرتے ہوئے کہا تھا کہ دستور کے آرٹیکل 19 سے ہر شہری کو اتنی آزادی حاصل ہے کہ وہ ریاست کے نظم ونسق سے مطمئن نہ ہوتو اس پر اپنے عدم اتفاق کا اظہار کرسکے ۔اور یہ اس کا دستوری حق ہے ۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    ہمیں بی جے پی حکومتوں کے جبر کے خلاف ہر محاذ پر لڑنا ہوگا : عمران پرتاپ گڑھی

    آسام: آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی ڈیپارٹمنٹ کے قومی صدر عمران پرتاپ گڑھی اپنے ایک روزہ دورے پر آسام...

    پرینکا سچی کانگریسی ہیں اور ان ہتھکنڈوں سے ڈرنے والی نہیں : راہل

    نئی دہلی : کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے لکھیم پور کھیری متاثرہ کنبوں کے ارکان سے ملنے...

    بی جی پی کے دورحکومت میں اقلیتی شعبہ سے تعلق رکھنے والے مسلم،سکھ،عیسائی،جین اور دیگر طبقہ ظلم کا شکار ہو رہا ہے : عمران...

    نئی دہلی : سکھ سماج کے زیر اہتمام دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں ''ایک نئی پہل'' کے عنوان...

    وزیر نے ڈویژنل کمشنر کے دفتر کا معائنہ کیا اور ذات کے سرٹیفکیٹ میں تاخیر پر افسروں کے خلاف کارروائی کرنے کی وارننگ دی...

    سماجی بہبود کے وزیر راجیندر پال گوتم نے اچانک معائنہ کیا اور ذات کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے میں تاخیر...

    کیجریوال حکومت اور بی جی پی حکومت رابعہ سیفی کو اِنصاف دلائے : عمران پرتاپ گھڑی

    مرادآباد : آل انڈیا کانگریس کمیٹی شعبۂ اقلیتی کے قومی صدر عمران پرتاپ گڑھی اپنے دو روزہ دورے کے...

    اقلیتی شعبہ کے قومی صدراور معروف شاعر عمران پرتاپ گڑھی کا شایان شان خیرمقدم

    اہم ذمہ داری ملنے کے بعد پہلی بار مرادآباد آمد پر پھولوں کی بارش،عوام کا اژدہام مرادآباد: کانگریس اقلیتی شعبہ...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you