رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    فیس میں اضافے کے خلاف آئی آئی ایم سی کے طلباءکا احتجاج

    نئی دہلی : دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں ہاسٹل کی فیس میں اضافے کے خلاف احتجاج یونیورسٹی کیمپس میں واقع انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن (IIMC) تک بھی پہنچ گیا۔ آئی آئی ایم سی کے طلباء نے مہنگی فیس کے خلاف احتجاج کیا اور دعویٰ کیا کہ آئی آئی ایم سی انتظامیہ نے ان کے معاملات پر ’آنکھیں بند‘رکھی ہیں۔ طلباء کا کہنا تھا کہ ان کا احتجاج ٹیوشن فیس میں اضافے اور ’متضاد‘ ہاسٹل اور ریستوران کی فیس کے خلاف ہے۔

    انہوں نے کہا کہ چونکہ آئی آئی ایم سی ایک سرکاری ادارہ ہے۔ لہٰذا اس کے پیش نظر فیس بہت زیادہ ہے۔آئی آئی ایم سی میں انگریزی صحافت کی طالبہ آستھا سیویاساچی نے بتایا کہ10 ماہ کے کورس کے لئے کسی کو 95,500 روپے دینے پڑتے ہیں جبکہ ہاسٹل اور ریستوران کی فیس مختلف ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریب اور متوسط طبقے کے طلبا ء اتنی زیادہ فیس برداشت نہیں کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے بہت سارے طلباء کو پہلے سمسٹر کے بعد انسٹی ٹیوٹ چھوڑنا پڑتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  افسوسناک: قاسم سلیمانی کی تدفین کے وقت بھگدڑ، 35 ہلاک، 48 زخمی

    ایک طالب علم نے بتایا کہ ریڈیو اور ٹی وی جرنلزم میں ڈپلوما کورس کے لئے فیس 1,68,500 روپے ہے ، جبکہ اشتہاری اور عوامی تعلقات کے لئے یہ فیس 1,31,500روپے ہے ، ہندی جرنلزم میںڈپلومہ کورس کے لئے یہ 95,500 روپے ہے ، انگریزی اشتہارات کے لئے یہ 95،500 روپے ہے۔ اردو اشتہارات کے لئے 55,500 روپے ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  فساد متاثرین کیلئے قابل تعریف اقدامات اٹھا رہی ہے دہلی سرکار

    ہاسٹل اور ریستوران کی فیس خواتین کے لئے تقریباً 6,500 روپے ہر مہینے اور مردوں کے لئے4,800 روپے ہرمہینہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی شکایت کی کہ ہاسٹل میں ہر طالب علم کو جگہ نہیں ملتی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ہاسٹل کی فیسوں میں اضافے کے خلاف جے این یو میں ایک بہت بڑا احتجاج ہوا تھا۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    مرکزی حکومت کی گائڈ لائنس کو دیکھتے ہوئے عبادت گاھوں میں عبادت کی جاسکتی ھے

    سھارنپور : ایک اھم میٹنگ 29ستمبر شام 5بجے ضلع مجسٹریٹ سھارنپورجناب اکھلیش سنگھ نے بلائ جس میں ضلع کے...

    محکمۂ فلاح وبہبود کو ملی بڑی کامیابی ، 6 بچہ مزدوروں کو پولس نے کیا رہا

    ہاپوڑ (سید اکرام) محکمۂ فلاح و بہبود برائے اطفال نے مہم چلا کر چند بچہ مزدور کو رہائی دلائی...

    سی بی آئی عدالت کے فیصلہ سے عقل حیران ہے کہ پھر مجرم کون؟

    صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا سید ارشد مدنی نے بابری مسجد ملزمین کے تعلق سے دیے گئے فیصلہ پر...

    بابری مسجد انہدام سانحہ : ملزمین ایل کے اڈوانی،جوشی،اوما بھارتی،کلیا ن سنگھ سمیت تمام 32 ملزمین کو کیابری

    لکھنؤ : اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں ایس بی آئی کی اسپیشل عدالت نے 28سال پرانے بابری مسجد مسماری...

    یوپی میں امن وامان بہت خراب ہورہا ہے ، ہاترس میں تین اگست سے تین عصمت دری کے واقعات ہوچکے ہیں : سوربھ بھاردواج

    نئی دہلی : اترپردیش میں عصمت دری کے بڑھتے ہوئے واقعات ، برہمن اور دلت سماج کے خلاف تیزی...

    بھیم آرمی چیف چندر شیکھر آزاد عصمت دری کی شکار ہونے والی لڑکی سے اے ایم یو جے این میڈیکل کالج ملنے پہنچے

    علیگڑھ : علی گڑھ میں بھیم آرمی اور آزاد سماج پارٹی کے قومی صدر چندرشیکھر آزاد ہاتھراس کے تھانہ...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you