رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    عمران حسین کاپرانی دہلی کے باڑہ ہندورا ؤ ، قصاب پورہ ،نئی بستی ودیگر علاقوں کا دور ہ

    نئی دہلی : بلی ماران سے آپ امیدوار عمران حسین نے گزشتہ شب پرانی دہلی کے باڑہ ہندورا ؤ ، قصاب پورہ ،نئی بستی ودیگر علاقوں کا دور ہ کر لوگوں سے ملاقات کی ۔کئی جگہ کارنر میٹنگ ہوئیں اور کئی جگہ پیدل مارچ کر حالات کا جائزہ لیا۔ لوگوںنے ان سے اپنی شکایات بھی کیں جن پر عمران حسین نے کہاکہ جلد ہی ان شکایات کو دورکیا جائے گا۔

    محلہ شیخان ،گلی شاہ کرامت اللہ صاحب علیہ الرحمہ میں ایک میٹنگ منعقد کی گئی جس میں عمران حسین نے شرکت کر لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے دہلی حکومت کی حصولیابیوں کا ذکر کیا۔ انھوںنے کہاکہ ۱۹۹۳ کے بعد سے دہلی میں کانگریس اور بی جے پی کی حکومتیں رہیں اور ان دونوں پارٹیوںمیں آنکھ مچولی ہوتی تھی کبھی بی جے پی تو کبھی کانگریس اقتدار میں آجاتی تھی ۔ان حکومتوںنے عوام کی بھلائی ، مہنگائی ، سہولیات پر کوئی کام نہیں کیا اور اگر کیا ہو تو بتائیں۔یہ دونوں پارٹیاں اتنے سالوں میں وہ کام نہیں کرپائیں جو کیجریوال حکومت نے محض پانچ سالوں میں کردکھایا۔ آج ہم جہاں جاتے ہیں وہاں ہمیں اپنی حکومت کے کام گنوانے کی ضرورت نہیں پڑتی بلکہ لوگ خود ہی ہمارے کاموں کے بارے میں بتاتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں  اردو کے معروف ادیب شاہد ماہلی کا انتقال

    لوگوں نے ہمیں یقین دلایا کہ دہلی کے عوام پوری طرح عآپ کے ساتھ ہیں اور اس بار نتیجہ ۶۷ کے پار ہی ہوگا۔ لوگوںنے کہاکہ ۲۰۱۵ میں عوام نے عآپ کے کام نہیں دیکھے تھے بلکہ ایک امید کے ساتھ اقتدار سونپی تھی مگر پانچ سالو ں میں لیڈروں کو بھی دیکھ لیا اور ان کے کام بھی دیکھ لئے۔ اس لئے اس مرتبہ بھی نتائج تاریخ ساز ہی ہوں گے۔ عمران حسین نے کہاکہ کیجریوال حکومت کے کام دیکھ کر مخالف پارٹیوں کے پاس الیکشن لڑنے کے لئے سوائے مخالفت کے کچھ نہیں ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  مہاراشٹر میں بڑا سیاسی الٹ پھیر، بی جے پی اور اجیت پوار نے بنائی حکومت

    وہ صرف دہلی حکومت کے کام پر ہی تنقید کررہے ہیں۔ دہلی حکومت نے اتنے کام کرادیئے اور اتنی سہولیات دے دیں کہ مخالف پارٹیوں کی دکان ہی بند ہوگئی ، وہ پریشان ہیں آپ کو کس ایشو پر گھیریں ،اب وہ لوگ الزام تراشی اور عوام کو گمراہ کرکے اپنا کام چلا رہے ہیں ۔میٹنگ کا انعقاد عبدالناصر کی جانب سے کیا گیا تھا میں اسرا ر قریشی ، محمد ممتاز ،سمیت بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔

    یہ بھی پڑھیں  سیکھنے کی تمنا رکھنے اور کامیابی کا خواب دیکھنے والے افراد کے لئے سنہری موقع

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  ہمیش ریشمیا کی فلم ’ہیپی ہارڈی اینڈ ہیر‘کی ریلیز ڈیٹ کنفرم

    Latest news

    شمال مشرقی دہلی میں تشدد میں مرنے والوں کی تعداد 9، حالات کشیدہ

    نئی دہلی: شمال مشرقی دہلی میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے ) کے خلاف جاری تشدد میں آج...

    این پی آر پرانے طریقے سے ہی ہوگا ، این آر سی غیر ضروری : نتیش

    پٹنہ: بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے آج اسمبلی میں قومی شہری رجسٹر ( این آر سی ) کو...

    مرکزی حکومت نے دہلی میں تشدد کے معاملے پر ہنگامی میٹنگ طلب کی

    نئی دہلی: دہلی میں دو دن سے جاری تشدد کے واقعات کے پیش نظر مرکزی حکومت نے منگل کے...

    ہمیں پھر ایک بار اپنی قربانیوں کا جائزہ لینا پڑے گا : قاری محمد طیب قاسمی

    آنند نگر مہراج گنج : گزشتہ روز ضلع مہراج گنج کی مشہور ادارہ دارالعلوم فیض...

    سی اے اے اور این پی آر کی آڑ میں ہندو راشٹر بنانے کا کھیل

    ممبئی: ہماراملک ہندوستان صدیوں سے امن واتحاد اور محبت کا گہوارہ رہا ہے ، یہ ایک کثیر ثقافتی اور...

    مولانا سید ارشدمدنی کا صدارتی خطاب:نفرت کی سیاست کا خاتمہ نفرت سے نہیں محبت سے ہوگا

    ممبئی :جھارکھنڈکے بعد دہلی میں فرقہ پرست طاقتوں کو شکست دیکر عوام نے یہ ثابت کردیا ہے کہ نفرت...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you