رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    اقلیتی شعبہ کے قومی صدراور معروف شاعر عمران پرتاپ گڑھی کا شایان شان خیرمقدم

    اہم ذمہ داری ملنے کے بعد پہلی بار مرادآباد آمد پر پھولوں کی بارش،عوام کا اژدہام

    مرادآباد: کانگریس اقلیتی شعبہ کے قومی صدر اور معروف شاعر عمران پرتاپ گڑھی کا آج یہاں آمد پر شایان شان خیرمقدم کیاگیا۔ا ن کی خیر مقدمی تقریب کو یادگار بنانے کے لیے کانگریس پارٹی کے کارکنوں کے علاوہ شہریوں نے پہلے سے زبردست تیاریاں کر رکھی تھیں۔

    مرادآباد کے حدود میں داخل ہوتے ہی عمران پرتاپ گڑھی کے قافلہ پر عوام نے پھولوں کی بارش شروع کردی۔ ہر شخص ان کی ایک جھلک دیکھنے کو بے تاب نظر آیا۔ جہاں بھی ان کا قافلہ پہنچا وہاں چاہنے والوں کا ہجوم موجود تھا۔ عمران پرتاپ گڑھی نے شہر میں شہید وطن نواب مجو خاں کی درگاہ پر چادر پیش کی اور کئی پروگراموں میں شرکت کی۔

    یہ بھی پڑھیں  یہ وبائی مرض اب ایک مقامی بیماری بننے کی طرف جارہا ہے لیکن پھر بھی اس سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے: ستیندر جین

    اس دوران انہوں نے بھاجپا پر سخت حملہ بھی کیااور سیکولرزم اور ملکی آئین کی پاسداری کو قومی ترقی کی اہم کلید قرار دیا۔ مرادآباد پہنچے پر عمران پرتاپ گڑھی کا سب سے پہلے چڈھا سنیما موڑ پر ایک شاندار ہارپھول سے خیرمقدم کیاگیا۔ اس بڑے پھولوں کے ہار کو کرین کے ذریعہ عمران کے گلے میں پہنایاگیا۔

    اپنے ہر دلعزیز لیڈر کو کانگریسیوں کے ساتھ ہی عام شہریوں نے ہار پھول سے لاد دیا۔ عوام کا جوش وخروش دیکھ کر عمران پرتاپ گڑھی جذبات ہوگئے۔ یہاں سے ان کا قافلہ گل شہید واقع عظیم مجاہد آزادی نواب مجو کے مزار پر پہنچا، جہاں نواب مجو خاں کمیٹی کے صدر وقیع رشید اور جنرل سکریٹری سہیل خاں کی قیادت میں ان کا استقبال کیاگیا۔

    یہ بھی پڑھیں  دہلی کی شادیوں میں صرف 50 افراد ہوسکیں گے جمع

    عمران پرتاپ گڑھی نے وہاں فاتحہ کی تقریب میں شرکت کی، چادر پیش کی،اس کے بعد ان کا قافلہ روڈ شو کی شکل میں جامع مسجد پل کے راستہ موضع تاجپور معافی پہنچا، جہاں انہوں نے مرادآباد صدر بلاک کے صدر شکیل سیفی ثقلینی کے دفتر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر عمران پرتاپ گڑھی نے کہاکہ بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راو¿ امبیڈکرنے آئین سازی کرکے اس ملک کی جمہوریت کو لازوال بنادیا، لیکن آج کی حکمراں جماعت ان کے آئین کو ختم کرنے کی سازش کررہی ہے۔ اس سازش کو ہمیں کامیاب نہیں ہونے دیناہے۔

    یہ بھی پڑھیں  ڈینگو کے خاتمے کیلئے عوام کے دروازے پر پہنچے کجریوال

    اس موقع پر کانگریس اقلیتی شعبہ کے قومی رابطہ کار احمدخاں، اقلیتی شعبہ کے ریاستی نائب صدرمحمد احمد، ضلع صدر اسلم خورشید، شہر صدر انوبھو مہروترا، اسد مولائی، حاجی رضوان قریشی، سید اکرام علی،ارشد ایڈوکیٹ، پنجاب صدر دلبرخان، اقلیتی شعبہ کے شہر چیئرمین صفدر نیازی، معظم علی، کوثر خاں، شانِ عالم، تاج دار استانی، افضل صابری، ندیم انصاری، شکیل سرور ہاشمی، ونود گمبر، انوراگ شرمااور ڈاکٹر شکیل سمیت کثیر تعداد میں عہدیدار اور کارکن موجود تھے۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے 'دہلی میں آزادی کی جدوجہد' کے عنوان سے آرکائیو نمائش کا افتتاح کیا

    Latest news

    ہمیں بی جے پی حکومتوں کے جبر کے خلاف ہر محاذ پر لڑنا ہوگا : عمران پرتاپ گڑھی

    آسام: آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی ڈیپارٹمنٹ کے قومی صدر عمران پرتاپ گڑھی اپنے ایک روزہ دورے پر آسام...

    پرینکا سچی کانگریسی ہیں اور ان ہتھکنڈوں سے ڈرنے والی نہیں : راہل

    نئی دہلی : کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے لکھیم پور کھیری متاثرہ کنبوں کے ارکان سے ملنے...

    بی جی پی کے دورحکومت میں اقلیتی شعبہ سے تعلق رکھنے والے مسلم،سکھ،عیسائی،جین اور دیگر طبقہ ظلم کا شکار ہو رہا ہے : عمران...

    نئی دہلی : سکھ سماج کے زیر اہتمام دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں ''ایک نئی پہل'' کے عنوان...

    وزیر نے ڈویژنل کمشنر کے دفتر کا معائنہ کیا اور ذات کے سرٹیفکیٹ میں تاخیر پر افسروں کے خلاف کارروائی کرنے کی وارننگ دی...

    سماجی بہبود کے وزیر راجیندر پال گوتم نے اچانک معائنہ کیا اور ذات کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے میں تاخیر...

    کیجریوال حکومت اور بی جی پی حکومت رابعہ سیفی کو اِنصاف دلائے : عمران پرتاپ گھڑی

    مرادآباد : آل انڈیا کانگریس کمیٹی شعبۂ اقلیتی کے قومی صدر عمران پرتاپ گڑھی اپنے دو روزہ دورے کے...

    اقلیتی شعبہ کے قومی صدراور معروف شاعر عمران پرتاپ گڑھی کا شایان شان خیرمقدم

    اہم ذمہ داری ملنے کے بعد پہلی بار مرادآباد آمد پر پھولوں کی بارش،عوام کا اژدہام مرادآباد: کانگریس اقلیتی شعبہ...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you