ہاپوڑ: ہاپوڑ میں اب تک کورونا وائرس کو کوئی کیس درج نہیں کیا گیا لیکن قریبی علاقہ میں اس کی حساسیت کے مدِ نظر ضلع انتظامیہ اور پولیس افسران کسی غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہے اور نہ ہی اس سلسلہ میں کسی حال میں غفلت برتنا چاہتی ۔ ہاپوڑ پولیس نے حساس نوعیت کو دیکھتے ہوئے حساس مقامات کا جائزہ لیا
بعض مقامات پر لوگ لاپرواہی برت رہے ہیں جس سے خدشہ لاحق ہو گیا ہے کہ کہیں یہ جان لیوا کوروناضلع میں بھی داخل ہو کو کوئی بڑی پریشانی کا سبب نہ بن جائے اوردیگر مقامات کی طرح ہاپوڑ بھی اس مہلک اور جان لیواوبا کی زد میں آجائے ۔کورونا وائرس سے مکمل طور پر نجات دلانے اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ایس پی ہاپوڑ کی سربراہی میں پولیس نے ڈراؤن کمرہ کے ذریعہ حسا س مقامات کی نگرانی کا منصوبہ تیار کیا ہے
اسی ڈراؤن کمیرہ کی مدد سے ان حساس مقامات کی نگرانی کی جائے گی جہاں جہاں کے لوگ لاک ڈاؤن کی پاسداری نہیں کررہے ہیں اور اپنی جان کے ساتھ ساتھ دوسروں کی جان کی بھی پر واہ نہیں کررہے ہیں ، یاد رہے کہ کورونا سے نجات کیلئے علما ٔ ضلع انتظامیہ اور پولیس افسران نے مختلف مقامات پر عوامی مٹنگوں کے ذریعہ مکمل لاک ڈاؤن کا لحاظ پاس کرتے ہوئے اس وبا سے تحفظ کو یقینی بنانے کی اپیل کی
اور ہر تدبیر اختیار کرنے کی کوشش کی اور کی جارہی ہے عوام کے ذریعہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر پولیس سختی بھی کررہی ہے اور اب ڈراؤن کیمرے کے ذریعہ ان تمام افراد کا پتا لگائے گی کو غول درغول گروپ کی شکل میں بے لگام گھروں سے باہر نظر آرہے ہیں