لکھنؤ : اترپردیش میں گذشتہ 24گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 1196 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں جس کے بعد ریاست میں مصدقہ متاثرین کی مجموعی تعداد32362 ہوگئی۔ جبکہ 17نئی اموات کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 862پہنچ گئی۔
ریاست کے اڈیشنل چیف سکریٹری(صحت)امت موہن پرساد نے بتایا کہ پہلی بار ریاست میں ایکٹیو مریضوں کی تعداد نے 10ہزار کے ہندسے کو عبور کرہے ۔ اس وقت ریاست میں ایکٹیو مریضوں کی تعداد 10373 ہے جبکہ آج 796مریضوں کے اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد کل صحت یاب مریضوں کی تعداد 21127ہوگئی ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت 10374افراد آئیسولیش وارڈ میں زیر علاج ہیں جبکہ 3983افراد ادارہ جاتی قرنطینہ میں ہیں۔مسٹر پرساد نے بتایا کہ بدھ کو ریاست کے مختلف لیبوں میں 32826نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے ساتھ ہی ریاست میں جانچ کئے گئے نمونوں کی مجموعی تعداد 1036106ہوگئی ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ بدھ کو ٹیسٹ کئے گئے مجموعی نمونوں میں سے 5نمونوں کے 1964 اور 10نمونوں کے 364پول ٹیسٹ شامل ہیں۔ جن میں 5والے نمونوں میں سے 260کی اور 10والے نمونوں میں سے 74کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے ۔
ہیلتھ افسر نے بتایا کہ اس وقت تقریبا 1.62لاکھ طبی اہلکار پر مشتمل ٹیم نے 1.49مکانات کا احاطہ کرتے ہوئے تقریبا 6.03کروڑ افراد کی اسکریننگ کی ہے ۔وہیں انہوں نے بتایا کہ کووڈ ہیلپ ڈسک کورونا کے علامات والے افراد کی شناخت میں کافی کارگرثابت ہورہا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت تک ریاست میں 35809ہیلپ ڈسک قائم کئے جاچکے ہیں جہاں سے 14763افراد کی شناخت ہوئی ہے ۔اس درمیان اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ ریاست میں یومیہ 40ہزار نمونوں کی جانچ کو یقینی بنانے کی تیاری کریں۔
مسٹر پرساد نے بتایا کہ جلد ہی ریاست کے مختلف اضلاع کے اسپتالوں میں 7آر ٹی پی سی آر لیبوں میں ٹیسٹنگ کا کام شروع ہوجائے گا۔یہ نئے لیبس یوپی کے علی گڑھ، وارنسی،گونڈہ، بریلی، مرادآباد، مرزاپور ضلع اسپتالوں اور لکھنؤ کے بلرامپور اسپتال میں قائم کئے گئے ہیں۔