رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    قوم پرستی اور مذہب کے نام پر سیاست ٹھیک نہیں

    جودھپور:راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے جودھپور پہنچتے ہی مرکز ی حکومت پر زور دار نشانہ لگایا۔ انہوں نے ہریانہ اور مہاراشٹر میں انتخابات کو لے کر کہا کہ ہار جیت تو وقت بتائے گا لیکن قوم پرستی اور مذہب کے نام پر سیاست ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بات پیر کی صبح جودھپور پہنچنے پر ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مرکز پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت خوف، ڈر اور تشدد کا ماحول ہے۔

    کانگریس اپنا کام کر رہی ہے۔ ہماری بی جے پی اور آر ایس ایس سے نہیں لڑائی نہیں ہے یہ سب کے اپنے نظریات ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ جمہوریت کو خطرہ ہے۔جیت الگ بات ہے اور جیت کوہضم کرنا الگ بات ہے، جیت کر بڑا دل رکھنا چاہئے۔ سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہئے اورعوامی مسائل کو حل کرنا چاہئے۔ مہاراشٹر میں انتخابات کے سوال پر گہلوت نے کہا کہ مہاراشٹر انتخابات کے نتائج بتائیں گے۔ انہوں نے مودی حکومت پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ قوم پرستی، مذہب اور فوج کے پیچھے چھپ کر سیاست ہو رہی ہے۔ ہماری دشمنی نہ بی جے پی سے، نہ مودی اور نہ ہی آر ایس ایس سے ہے، ہم انتخابات لڑیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں  جامعہ ملیہ پولیس تشدد معاملہ : ایک آنکھ گنواچکے منہاج الدین کو دہلی وقف بورڈ میں مستقل ملازمت

    وہیں دفعہ 370 ہٹنے کے کے بعد پیدا ہوئے صورت حال پر بھی گہلوت نے جم کر حملہ بولا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کو اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا چاہئے لیکن اپوزیشن کو ساتھ نہیں لیا جا رہا۔ ہم تو یہی چاہتے ہیں کہ وہاں پر امن ماحول بنا رہے۔ وزیر اعلیٰ نے پان مسالہ بند کرنے کو لے کر کہا کہ گٹکھا نقصان دہ ہوتا ہے اس لئے اسے بند کرنا ضروری تھا۔ اس میں جو کیمیکل ہے وہ لوگوں کی صحت کے لئے نقصان دہ ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  استحقاق کی تاریخ کی خلاف ورزی پر کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار : راگھو چڈھا

    راجستھان میں جو گٹکھا آئے گا پہلے اس کی جانچ ہوگی۔ پچھلی بار حکومت میں تھے تب زردہ والے گٹکھے پر پابندی لگائی تھی ۔ وزیر اعلی جب پلاسٹک پر پابندی کا سوال کیا گیا تو گہلوت نے شیشے کی بوتل دکھائی اور کہا کہ میں خود بھی اب شیشے کی بوتل کا استعمال کرتا ہوں۔ وزیر اعلی نے پردیش اور جودھپور شہریوں کووجے دشمی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ہر بار کی طرح اس بار بھی جودھپور آیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سب کو ساتھ لے کر چلنا ہمارا کام ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  کشمیر:جامع مسجد پرسیکورٹی فورسز کا محاصرہ سخت،نماز جمعہ کی ادائیگی ناممکن

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  دہلی وقف بورڈ میں ایس او محفوظ محمد کی منمانی سے ملازمین پریشان

    Latest news

    مرکزی حکومت کی گائڈ لائنس کو دیکھتے ہوئے عبادت گاھوں میں عبادت کی جاسکتی ھے

    سھارنپور : ایک اھم میٹنگ 29ستمبر شام 5بجے ضلع مجسٹریٹ سھارنپورجناب اکھلیش سنگھ نے بلائ جس میں ضلع کے...

    محکمۂ فلاح وبہبود کو ملی بڑی کامیابی ، 6 بچہ مزدوروں کو پولس نے کیا رہا

    ہاپوڑ (سید اکرام) محکمۂ فلاح و بہبود برائے اطفال نے مہم چلا کر چند بچہ مزدور کو رہائی دلائی...

    سی بی آئی عدالت کے فیصلہ سے عقل حیران ہے کہ پھر مجرم کون؟

    صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا سید ارشد مدنی نے بابری مسجد ملزمین کے تعلق سے دیے گئے فیصلہ پر...

    بابری مسجد انہدام سانحہ : ملزمین ایل کے اڈوانی،جوشی،اوما بھارتی،کلیا ن سنگھ سمیت تمام 32 ملزمین کو کیابری

    لکھنؤ : اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں ایس بی آئی کی اسپیشل عدالت نے 28سال پرانے بابری مسجد مسماری...

    یوپی میں امن وامان بہت خراب ہورہا ہے ، ہاترس میں تین اگست سے تین عصمت دری کے واقعات ہوچکے ہیں : سوربھ بھاردواج

    نئی دہلی : اترپردیش میں عصمت دری کے بڑھتے ہوئے واقعات ، برہمن اور دلت سماج کے خلاف تیزی...

    بھیم آرمی چیف چندر شیکھر آزاد عصمت دری کی شکار ہونے والی لڑکی سے اے ایم یو جے این میڈیکل کالج ملنے پہنچے

    علیگڑھ : علی گڑھ میں بھیم آرمی اور آزاد سماج پارٹی کے قومی صدر چندرشیکھر آزاد ہاتھراس کے تھانہ...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you