رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    کابینہ کے وزیر گوپال رائے کی موجودگی میں خواتین تنظیم کی صدر ، سکریٹری اور نائب صدر کا تقرر کیا گیا

    نئی دہلی : ہفتہ کے روز دہلی کے آئندہ اسمبلی انتخابات کے درمیان ، عام آدمی پارٹی نے تنظیم کو بڑھانے کے لئے خواتین تنظیم کی ریاستی یونٹ میں ایک بڑا ردوبدل کیا گیا ہے۔ کابینہ کے وزیر اور دہلی کے ریاستی کنوینر گوپال رائے کی موجودگی میں خواتین تنظیم کی صدر ، سکریٹری اور نائب صدر کا تقرر کیا گیا ہے۔غور طلب ہے کہ دہلی میں جلد ہی اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ عام آدمی پارٹی نے انتخابات کی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔ آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ، عام آدمی پارٹی نے تنظیم کو بڑھانے کے لئے دہلی کی خواتین تنظیم یونٹ میں ایک بڑی ردوبدل کی ہے ، اور اپنی تیاریوں کو تیز کردیا ہے۔ ماضی میں عام آدمی پارٹی کی خواتین کی تنظیمی اکائی نے دہلی انتخابات میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔ وقتا فوقتا عوام کے درمیان جانا خصوصا گھریلو خواتین کے درمیان ان کی پریشانیوں کو جاننا اور ان کے مسائل کو حکومت تک پہنچانا اور حکومت کی تجویز کردہ حل عوام تک پہنچنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ریاستی کنوینر گوپال رائے نے خواتین تنظیم کی نو مقرر کردہ عہدیداروں کی فہرست جاری کی ، جو مندرجہ ذیل ہے ۔
    صدر: نرملا کماری
    سکریٹری: جسویر کور
    نائب صدر: نیہا تیاگی (شمال مغربی دہلی)
    نائب صدر: سنجو جین (نئی دہلی)
    نائب صدر: ونیتا لوتھرا (مشرقی دہلی)
    نائب صدر: سیما آریا (چاندنی چوک)
    نائب صدر: یش بھاٹیا (شمال مشرقی دہلی)
    نائب صدر: مونیکا مگلانی (جنوبی دہلی)
    نائب صدر: پریا تیاگی (مغربی دہلی)
    تمام مقرر کردہ عہدیداروں کو اپنے اپنے علاقوں میں پارٹی کی تنظیم کو مستحکم کرنے ، خواتین کو پارٹی سے منسلک کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ یہ ان تمام عہدیداروں کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں زیادہ سے زیادہ خواتینوں کو جوڑنا ساتھ ہی پارٹی کو مضبوط کرنے کے سا تھ نئے لوکوں کو ساتھ جوڑنے کی ذمہ داری دی گئی ہے، دہلی حکومت کے ذریعہ آج تک دہلی کے عوام کے حق میں کئے گئے تمام مثبت کاموں کو عوام تک پہنچانا اولین ترجیح ہوگی ،دہلی حکومت نے جواد عوام وعدے کئے تھے وہ پورا کر چکی ہے، پہلے پانی فری پہر 200 یونٹ بجلی فری ،تعلیم کے میدان میں دہلی حکومت جس طرح کام کر رہی ہے وہ قابل تعریف ہے ۔

    یہ بھی پڑھیں  عام آدمی پارٹی نے کیا’میرا ووٹ کام کو ، سیدھے کیجریوال کو‘ مہم کا آغاز

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  کجریوال نے بجلی کمپنیوں کیساتھ مل کر دس ہزار کروڑ روپیہ کاکیاگھوٹالہ: سبھاش چوپڑہ

    Latest news

    میرٹ کی بنیادپر منتخب ہونے والے 670طلباء میں ہندوطلباء بھی شامل

    تعلیمی سال 2021-2022کے لئے جمعیۃعلماء ہند کے وظائف جاری ، مذہب سے اوپر اٹھ کر کام کرنا تو جمعیۃعلماء...

    آدیش گپتا نے اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر ایم سی ڈی کی زمین پر اپنا سیاسی دفتر بنایا: درگیش پاٹھک

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے ایم سی ڈی انچارج درگیش پاٹھک نے کہا کہ بی جے پی...

    مغربی يو پی : راشٹریہ لوک دل اور سماج وادی پارٹی اتحاد کتنا مضبوط ؟

    مغربی یوپی : مظفر نگر فسادات کے بعد مغربی یوپی میں بالخصوص پوری ریاست میں بالعموم فرقہ واریت اور...

    صوبائی کنونشن میں رئیس الدین رانا کو ”حفیظ میرٹھی ایوارڈ“ ملنے پر ایسوسی ایشن نے کیا استقبال

    مظفر نگر : اردو ٹیچرز ویلفیئر ایسوسی ایشن مظفر نگر کے عہدیداران نے آج صوبائی نائب صدر رئیس الدین...

    اسمبلی الیکشن : سوشل میڈیا کے چاروں پلیٹ فارموں پر سرگرم

    لکھنؤ : ملک کی سیاسی سمت کو طے کرنے والے صوبے اترپردیش میں کورونا بحران کے درمیان ہورہے اسمبلی...

    میرے والد اعظم خان کی جان کو خطرہ : عبد اللہ اعظم

    عبد اللہ اعظم نے کہا کہ کورونا پروٹوکول کے نام پر لوگوں کا استحصال کیا جا رہا ہے، گھر...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you