رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    باہری لوگوں کو لانے کے لئے دھرم شالا نہیں ہے بھارت : راج ٹھاکرے

    ممبئی : مہاراشٹر نونرمان سینا کے صدر راج ٹھاکرے نے کہا کہ بیرونی لوگوں کو لانے کے لئے بھارت کوئی دھرم شالا نہیں ہے۔ یہاں کے 135 کروڑ لوگوں کے مسائل حل کرنے میں حکومت ناکام ہے۔ باہر کے لوگ آکر یہاں کی نوکری حاصل کریں گے۔ راج ٹھاکرے نے کہا کہ شیوسینا اور بی جے پی نے ریاست میں ملی اکثریت کی توہین کی ہے۔ عوام دونوں کو سبق سکھانے کے لئے تیار بیٹھی ہے۔

    راج ٹھاکرے نے پونے میں صحافیوں کو بتایا کہ ملک اقتصادی بحران سے گزر رہا ہے۔ آگے حالات اور بھی خراب ہونے والے ہیں لیکن امت شاہ مبارکباد کے اہل ہیں۔ انہوں نے شہری ترمیم ایکٹ اور نیشنل سٹیزن رجسٹر لاکر پورے ملک کی توجہ اس سنگین مسئلہ سے ہٹا دیا ہے۔ پورے ملک میں شہریت ثابت کرنے کی فکر پھیل گئی ہے اور ہر جگہ حالات خراب ہو گئے ہیں۔ جس طرح کی پوزیشن نوٹ بندی کے وقت ہوئی تھی، اسی طرح کی صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔ راج ٹھاکرے نے کہا کہ 135 کروڑ کے اس ملک کو زیادہ سے زیادہ لوگوں کی ضرورت نہیں ہے۔ آبادی زیادہ ہونے سے سارا نظام فیل ہو گیا ہے۔ انسانیت دکھانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر انسانیت دکھائیں ہے تو ملک کے باشندوں کو سہولت دے کر دکھائیں۔

    یہ بھی پڑھیں  مرکزی حکومت کی گائڈ لائنس کو دیکھتے ہوئے عبادت گاھوں میں عبادت کی جاسکتی ھے

    راج ٹھاکرے نے کہا کہ شہریت ثابت کرنے کے لئے آدھار کارڈ کو بنیاد نہیں مانا جائے گا، اس طرح کی معلومات مل رہی ہے۔ پھر آدھار کارڈ بنوانے کے لئے اتنی لمبی قطاریں کیوں لگوائی گئیں۔ عجیب بات ہے، جس کی بنیاد کارڈ پر ووٹ دینے کا حق ہے، اسی آدھار کارڈ کو شہریت ثابت کرنے کے لئے جائز نہیں سمجھا جا رہا ہے۔ راج ٹھاکرے نے کہا کہ ملک میں انٹر اسٹیٹ مائگریشن ایکٹ قانون پہلے سے موجود ہے۔ اس قانون کا مؤثر طریقہ سے عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ صرف پولیس کا ہاتھ کھول دیا جائے، ملک میں چھپے پاکستانی، بنگلہ دیشی کو نکالا جا سکتا ہے۔ راج ٹھاکرے نے کہا کہ ملک کے مسلمانوں کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے لیکن ملک میں رہنے والے پاکستانی، بنگلہ دیشیوں کو باہر نکالنا ضروری ہے۔ اقتدار میں بیٹھے لوگ ہی ووٹ بینک کی خاطر انہیں پناہ دے رہے ہیں۔ سب کچھ ووٹ بینک کے لئے ہو رہا ہے، جو دکھ دینے والا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  سات نئے کورونا کے مثبت معاملے ملنے سے مچا ہڑکمپ
    یہ بھی پڑھیں  مہاراشٹر میں ایک ہی خاندان کے 12لوگ کروناوائرس کی زد میں

    راج ٹھاکرے نے کہا کہ پاکستان -بھارت، بنگلہ دیش -بھارت کی سرحدیں کھلی ہوئی ہیں۔ ہر دن بڑی تعداد میں دراندازی ہو رہی ہے۔ اس پر توجہ نہیں دی جا رہی ہے اور سی اے اے اوراین آر سی کے نام پر لوگوں کی توجہ اصل مسائل سے ہٹا دیا جا رہا ہے۔
    راج ٹھاکرے نے کہا کہ بی جے پی- شیوسینا نے مینڈیٹ کی توہین کی ہے۔ انتخابات سے پہلے بھی کئی لوگوں نے اقتدار کا خواب دیکھا تھا لیکن عوام نے ان دل بدلووں کو سبق سکھایا ہے۔انتخابات آنے پر عوام دونوں جماعتوں کو سبق سکھانے والی ہے۔ راج ٹھاکرے نے کہا کہ اس وقت ریاست میں چل رہی مہاوکاس اگھاڑی بہت زیادہ دنوں تک نہیں چلنے والی ہے۔ راج ٹھاکرے نے کہا کہ اس وقت یہ حکومت ہنی مون پیریڈ میں ہے، کچھ دن بعد حقیقی رنگ سامنے آنے والا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  وزیر اعظم نریند ر مودی نے کہا ’ لوگوں کی قربانی ، ریاضت کی وجہ سے ملی آزادی ‘

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  ‎ملک کے تمام مذہبی ، سماجی ادارے اور مقامات نے کورونا کے دورمیں صبر، احتیاط اور ضابطے کی بہترین مثال پیش کی ہے : عباس نقوی

    Latest news

    دہلی حکومت اپنے ملازمین کو پیشہ وار خصوصی فیسٹیول پیکیج کے تحت ہر ملازم کو 10 ہزار روپے دے گی: منیش سسودیا

    نئی دہلی : دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کے ماتحت محکمہ خزانہ نے دہلی کے سرکاری...

    ‎بنگال میں’’خودکفیل بھارت ‘‘ مہم کی قیادت کرنے کی بھر پور صلاحیت ہے:مودی

    کولکاتہ :اس دلیل کے ساتھ کہ مغربی بنگال میں ’’خود کفیل بھارت‘‘ کی مہم کی قیادت کرنے کی بھر...

    دہلی کی تمام 70 اسمبلیوں میں 26 اکتوبر سے چلے گی ‘ریڈ لائٹ آن ، گاڈی آف’ کی مہا مہم : گوپال رائے

    نئی دہلی : وزیر ماحولیات گوپال رائے اور دہلی کے تمام اراکین اسمبلی نے آج تلک مارگ پر ریڈ...

    ایسے پس منظر سے آنے والے طلبا کی کامیابی سے بہت سارے طلبا بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے: اروند کیجریوال

    نئی دہلی : وزیر اعلی اروند کیجریوال اور نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے دہلی کے سرکاری اسکولوں کے...

    دہلی حج کمیٹی کے ای او جاوید عالم خان سے مرکزی حج کمیٹی آف انڈیا کے سابق ممبر محمد عرفان احمد کی خصوصی ملاقات

    دہلی : عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب امسال حج کا فریضہ انجام نہیں ہو پایا تھا، مگرحج:2021 کے لیےتیاریوں...

    کارکنوں کی فلاح و بہبود میں کوئی رواداری نہیں: منیش سسودیا

    نئی دہلی : نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے تعمیراتی کارکنوں کو جنگی بنیادوں پر اندراج کرنے کی مہم...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you