رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    نائب صدر وینکیانائیڈو نے کہا، ہندوستان اور کویت کے رشتے مزید مضبوط ہو رہے ہیں

    نئی دہلی : نائب صدر وینکیانائیڈو نے کہا کہ ہندوستان اور کویت کے رشتے مزید مضبوط ہورہے ہیں اور کہا کہ حکومت ہند امیر کویت شیخ صباح الاحمد الصباح کے دورے کا منتظر ہے۔ انہوں نے کہا کہ امیر کویت کے دورے سے دونوں ملکوں کے سیاسی اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کو مزید وسعت ملے گی۔ یہ انہوں نے ہندوستان میں کویت کے سفیر جاسم النجم کو ملاقات کے دورن کہی۔ امیر کویت کو اکتوبر کے مہینے میں یہاںآنا تھا لیکن صحت کی خرابی کی وجہ سے وہ یہاں نہیں آسکے۔

    اور انہیں امریکہ علاج کے لئے جانا پڑا۔ ایک ہفتہ پہلے وہ روبصحت وطن لوٹے ہیں۔نائب صدر نے کہا کہ کویت ہندوستان کے توانائی کے سات فیصدی ضروریات پورا کررہا ہے اور پیٹرولیم اور گیس کے میدان میں دونوں رشتوں کے درمیان اشتراک کی گنجائش ہے۔ ہندوستان سرمایہ کاروی کے لئے ایک موزوں ملک ہے اور موجودہ حکومت نے جس طرح سے اقتصادی اصلاحات کئے ہیں اس سے عنقریب ہندوستان دنیا کے صنعت کار ملکوں میں شامل ہوگا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اقتصادی امور میںک افی اصلاحات کئے ہیں اور یہی وقت ہے کہ ہندوستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھنی چاہئے۔

    یہ بھی پڑھیں  جامعہ ملیہ پولیس تشدد معاملہ : ایک آنکھ گنواچکے منہاج الدین کو دہلی وقف بورڈ میں مستقل ملازمت
    یہ بھی پڑھیں  وہاٹس ایپ جاسوسی کے غیر قانونی کھیل میں مودی حکومت فیل: دگ وجے

    اس سلسلے میں ٹیکس اصلاحات کئے گئے۔ اور سرمایہ کاری آسان بنائی گئی۔ سفیر موصوف نے کہا کہ ہندوستان میں بجلی بنیادی ڈھانچہ اور دسرے شعوں میں سرمایہ کاری کے بہتری مواقع ہیں اور کویت اس میں دلچسپی رکھتا ہے۔ اس سلسلے میںمسٹر جاسم نے کہا کہ کوت نے پچھلے کچھ برسوں کے دوران پانچ بلین ڈالرسے بھی زیادہ سرمایہ کاری کی ہے۔ نائب صدر انہیں ایک تجویز پیش کی کہ دونوں ملکوں کو ایک اقتصادی فورم بنانے کی ضرورت ہے جو سرمایہ کاری کے لئے راہ ہموار کرے اس میں بڑی کمپنیوں کے علاوہ چیمبر آف کامرس اور حکومت کے نمائندے بھی ہونے چاہئے۔ نائب صدرنے امیر کویت کی درازیٔ عمر کی دعا کی۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    دہلی حکومت کے کوویڈ اسپتالوں میں آئی سی یو بیڈوں کی مسلسل بڑھ رہی ہے تعداد

    نئی دہلی : کوویڈ -19 کے خلاف دہلی کی لڑائی میں طبی بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے کے لئے...

    اردو یونیورسٹی کے ریگولر کورسس میں آن لائن داخلے جاری

    حیدرآباد : مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے تعلیمی سال 2020-21 کے لیے مرکزی کیمپس حیدرآباد اور دیگر سٹیلائٹ...

    ’جیو میٹ ‘زوم کے مقابلے آسان:امیتابھ کانت

    جیو میٹ کے سافٹ لانچ اور اس کے استعمال سے ہر کسی کو مفت ویڈیو کانفرنسنگ سہولت کے بعد...

    جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں تصادم، دو جنگجو ہلاک

    سری نگر : جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے واگہامہ بجبہاڑہ میں منگل کی علی الصبح ہونے والے...

    چینی ایپ پر پابندی لگانے پر ملک نے تعریف کی : جاوڈیکر

    نئی دہلی : اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے آج کہا کہ 59موبائل ایپ پر پابندی لگانے...

    بی جے پی کے خلاف کانگریس کارکنان اترے سڑکوں پر

    لکھنؤ : اترپردیش میں تین دہائیوں سے زیادہ وقت سے اقتدار سے باہرکانگریس اس وقت جس طرح سے ریاستی...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you