رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    ہندوستان اور سعودی عرب تعلقات بلندیوں پر

    ریاض : جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ میںسیاسی اور سیکورٹی تنائو کے باوجود ہندوستان اور سعودی عرب میں تعلقات بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ اور وزیراعظم نریندر مودی کے حالیہ دورے سے ان میں مزید مضبوطی آئی ہے۔ سعودی عرب بڑے پیمانے پر ہندوستان میں توانائی سیاحت اور دوسرے شعبوں میں کئی بلین ڈالرس کی سرمایہ کاری کررہا ہے۔ ایک طرف ہند۔ پاک تنائواور ایرا ن اور خلیجی ملکوں کے درمیان بڑھتاہوا خلیج تو دوسری طرف ہندوستان اور سعودی عرب ہر میدان میں ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے ہوئے ہے اور ترقی کی منزلیں پا ر کررہی ہے۔ مسٹر مودی نے حال ہی میں شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ باہمی تعلقات کے بارے میں تفصیلات سے تبادلۂ خیال کیا۔

    دونوں ملک اسٹریجک پارٹنر کے طور پر ابھرگیا اور یہ ہندوستان کے لئے سب سے بڑی کامیابی ہے ۔ سعودی عرب نے جموں وکشمیر کے معاملے میں بھی ہندوستان کے موقف کی تائید کی اوردونوں ملکوں نے دہشت گردی اور انتہا پسند ی کوختم کرنے کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے کا اعادہ کیا ہے۔حالانکہ پاکستان نے دفعہ370کے ہٹانے کے سلسلے میں سعودی عرب کے ان کا ساتھ دینے کی بھرپور کوشش کی لیکن سعودی عرب اپنے موقف پرقائم ودائم رہا۔ وزیراعظم کا یہ دورہ اس وقت پیش آیا جب ہندوستان میں بابری مسجدکیس کا فیصلہ آنے والا ہے۔ پچھلے سالوں میں دوطرفہ تجارت بھی بہت بڑھ گئی ہے اور تقریباً 23ارب ڈالر بڑھ گیا ہے ۔

    یہ بھی پڑھیں  کشمیر کو جموں و کشمیر کی عوام کے لئے جنت بنانے کی حکومت کی کوششیں : نیتانند رائے
    یہ بھی پڑھیں  کشمیر کو جموں و کشمیر کی عوام کے لئے جنت بنانے کی حکومت کی کوششیں : نیتانند رائے

    دورے کے دوران ہندوستان اور سعودی عرب نے 12معاہدوں پر دستخط کئے۔ سابق سفیر مہیش سچدیوا نے کہا کہ مشرقی وسطیٰ میں مملکت سعودیہ عربیہ ہندوستان کا بڑا اتحادی بن کر ابھررہا ہے ۔ہندوستان بھی سعودی عرب کے ویزن2030کی حمایت کررہا ہے۔ ولی عہد ے نے توانائی کے ذخائر پر منحصر کام کرنے کے لئے مملکت میں دوسرے شعبوں میںسرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ سیاحت سے بھی انہیں بھاری ذر مبادلہ حاصل ہو۔ اس سلسلے میں ہندوستان نے زراعت کے علاوہ تکنیکی میدان میں سعودی عرب کی مدد کرنے کی پیشکش کی ہے۔ حال ہی میں عالمی بینک نے سعودی عرب کی تعریف کی کہ انہو ںنے انپے قوانین میں تبدیلی لاکر بیرونی سرمایہ کاری کے لئے ماحول ساز گار بنایا۔ اسی طرح ہندوستان کا بھی سرمایہ کاری کے لئے بہتر ملک قرار دیاگیا اور دونوں ملکوںکے اتحاد سے وہ ترقی کی دوڑ میں آگے بڑھ جائیںگے ۔

    یہ بھی پڑھیں  دہلی حکومت تعمیراتی کارکنوں کو دہلی لیبر ویلفیئر بورڈ کے ذریعہ مدد فراہم کرے گی: اروند کیجریوال

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    اردو اکادمی دہلی ، دہلی ای۔ لرننگ کورس جلد شروع کرے: منیش سسودیا

    اردو اکادمی، دہلی کی دہلی سیکریٹریٹ میں منعقدگورننگ کونسل کی میٹنگ میں کئی اہم تجاویز پیش نئی دہلی : اردو...

    عام آدمی پارٹی کے روہتاش نگر ودھان سبھا میں منعقدہ مظاہرے میں مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے حصہ لیا

    نئی دہلی : بی جے پی کی زیر اقتدار ایم سی ڈی میں بدعنوانی اور مودی حکومت کی ناکام...

    ہر فرد میں ایک دلی جذبہ ہے ،یہاں لوگ ادب سے محبت کرتے ہیں : عامر اصغر قریشی

    شہر ناندورا میں سہ ماہی تکمیل کے مدیر عامر اصغر قریشی کے اعزاز میں ادبی نشست ناندورا : بتاریخ 23...

    ایم سی ڈی بلڈر مافیا کے تعاون سے لیز پر دی گئی دکانوں کا سروے کررہی ہے اور عمارت کو خطرناک دکھا کر خالی...

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی نے بی جے پی کے زیر اقتدار نارتھ ایم سی ڈی کی طرف...

    اگلے تین دن تک مسلسل بارش کے امکانات ، تمام افسران دن میں 24 گھنٹے دستیاب رہیں گے ، کسی بھی وقت ضرورت ہوسکتی...

    نئی دہلی : لیفٹیننٹ گورنر اور وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے دہلی کے نکاسی...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you