رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    ہندوستانی بچے اپنے ملک کے جانبازوں، ہمارے ہیروز سے زیادہ باہر کے ہیروزکے بارے میں بات کرنے لگے: وزیر اعظم نریندر مودی

    بھدوہی : تاریخ کے صفحات سے تقریبا مٹ چکے کٹھ پتلی فن اور اس سے منسلک فنکاروں کو وزیر اعظم نریندر مودی کے آج کے خطاب نے آکسیجن دے دی ہے ۔

    وزیر اعظم نریندر مودی کے کھلونا میلے کے خطبے کو سن کر بھدوہی کے کٹھ پتلی فنکار مبہوت ہو گئے اور کئی دہائیوں سے گھر میں دھول سے اٹے پڑے کٹھ پتلیوں کے کھلونوں کو ایک بار پھر صاف ستھرا کرنے میں لگ گئے ہیں ۔ بھدوہی شہر کے مخدوم پور نٹ اور سپیروں کی بستی میں آج صبح تقریبا 12 نٹ کنبے کے لوگ وزیر اعظم کی تقریر دوردرشن پر لائیو دیکھ رہے تھے ۔

     جانے پر نٹ خاندان کے لوگوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کھلونا میلے کا افتتاح کیا ہے ۔ ساتھ ہی کٹھ پتلی فن کے فروغ کے سلسلے میں بھی بتایا۔ مسٹر مودی کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے شرات علی بتاتے ہیں کہ ان کے والد کئی دہائیوں قبل چیتر ماہ میں گندم کی کٹائی کا وقت ہوتا تھا اور گاؤں میں پہنچ کر کٹھ پتلی نچاتے تھے ۔

    یہ بھی پڑھیں  اکھلیش یادو:2022کا ودھان سبھا انتخابات اپنے دم پر لڑے گیں

    مسٹر مودی نے کہا کہ پچھلے سات دہائیوں میں ہندوستانی کاریگروں کی، ہندوستانی وراثت کی جو ان دیکھی ہوئی، اس کا نتیجہ یہ ہے کہ ہندوساتی بازارسے لے کر کنبے تک میں غیر ملکی کھلونے بھر گئے ہیں اوروہ صرف کھلونا نہیں آیا ہے ، خیالات کا ایک بہاو ہمارے گھر میں داخل ہوگیا ہے ۔ ہندوستانی بچے اپنے ملک کے جانبازوں، ہمارے ہیروز سے زیادہ باہر کے ہیروزکے بارے میں بات کرنے لگے ۔

    یہ بھی پڑھیں  بابری مسجد قانون اور عدل وانصاف کی نظرمیں ایک مسجد تھی اور قیامت تک مسجد ہی رہے گی :جمعیۃعلماء

    اس سیلاب نے ، یہ بیرونی سیلاب نے ہماری مقامی تجارت کی ایک بہت ہی مضبوط زنجیر بھی توڑ کررکھ دی ہے ، کاریگر اپنی آنے والی نسل کو اپناہنردینے سے پرہیز کر رہے ہیں ، وہ سوچتے ہیں کہ بیٹے اس کاروبار میں نہ آئیں۔ آج ہمیں اس صورتحال کو بدلنے کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ ہمیں کھیل اور کھلونوں کے شعبے میں ملک کو خود کفیل بنانا ہے ، ووکل فار لوکل ہونا ہے ۔ اس کے لئے ہمیں آج کی ضروریات کو سمجھناہوگا۔ ہمیں دنیا کے بازاروں کو، دنیا کی ترجیحات کو جاننا ہوگا۔ ہمارے کھلونوں میں بچوں کے لئے ہمارے اقدار، ثقافت اور تعلیمات بھی ہونی چاہیے ، اور ان کی کوالٹی بھی بین الاقوامی معیارات کے مطابق ہونی چاہئے ۔

    یہ بھی پڑھیں  بابری مسجد قانون اور عدل وانصاف کی نظرمیں ایک مسجد تھی اور قیامت تک مسجد ہی رہے گی :جمعیۃعلماء

    انہوں نے کہا کہ اس سمت میں ملک نے بہت سے اہم فیصلے کئے ہیں۔ پچھلے سال سے کھلونوں کی کوالٹی جانچ کولازمی قرار دیاگیا ہے ۔

    درآمد شدہ کھلونوں کی ہر کھیپ میں نمونہ چیک کرنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ اس سے قبل کھلونوں کے بارے میں حکومتیں بات کرنے کی ضرورت بھی نہیں سمجھتی تھیں ۔ اسے سنجیدہ معاملہ نہیں سمجھاجاتاتھا۔ لیکن اب ملک نے کھلونا صنعت کو 24 بڑے شعبوں میں اس کادرجہ دیا ہے ۔ قومی کھلونا ایکشن پلان بھی تیار کیا گیا ہے جس میں 15 وزارتوں اور محکموں کو شامل کیا گیا ہے تاکہ یہ صنعتیں مسابقت پذیر بنیں، ملک کھلونوں میں خود کفیل بنے ، اور ہندوستان کے کھلونے دنیا میں بھی جائیں۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  چار منزلہ عمارت بھربھرا کر جھگی پر گری، دو ہلاک

    Latest news

    نرسنگھا نند سروسوتی کے بیان سے ہندوستان کی شبیہ دنیا میں داغدار ہوئی

    گستاخ رسول کے خلاف دیئے گئے اپنے بیان پر قائم،میرا بیان ہندوستان کے آئن کے مطابق،پارلیمینٹ اسٹریٹ تھانہ پہونچ...

    نرسنہانند پر کارروائی کے لئے صدر جمہوریہ کو میمورنڈم

    وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو بھی کاپی،چیئرمین امانت اللہ خان نے درج کرائی تھی شکایت،مساجد کے ممبروں سے...

    آج کسان ایم ایس پی کی لڑائی لڑ رہے ہیں ، وہ جانتے ہیں کہ تین زرعی قوانین کے نفاذ کے بعد کتنا تکلیف...

    نئی دہلی : دہلی کی منڈیوں میں کاؤنٹر لگا کر ایف سی آئی کی جانب سے گندم کی خریداری...

    وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے بے گھر کنبے کے لئے فلیٹ شفٹ کرنے کے لئے ‘جہاں کچی آبادی ،وہیں مکان’ اسکیم کا جائزہ لیا

    نئی دہلی : وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کچی بستیوں میں رہنے والے خاندانوں کے لئے ' جہاں جھگی...

    لال مسجد معاملہ ، 29اپریل تک کسی طرح کا ایکشن نہ لینے کی مرکز نے کرائی یقین دہانی

    مسجد کو شہید کرنے کی ہورہی ہے سازش،وقف بورڈ نے دکھائی مستعدی،پولیس انتظامیہ کے ذریعہ مسجد شہید کرنے کی...

    امیر شریعت مولانا محمد ولی رحمانی کی وفات پر ملت ٹائمز کے زیر اہتمام تعزیتی نشست کا انعقاد

    نئی دہلی : امیر شریعت مولانا ولی رحمانی نور اللہ مرقدہ کے سانحہ ارتحال پر ملت ٹائمز کے زیر...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you