رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    ہندوستان چین تنازعہ : فوجی اعلی افسران ایک بارپھر کریںگے بات چیت

    چین کی درخواست پر ، چشول مولڈو میں ہونے والی بات چیت میں پیگونگ جھیل کے جنوبی کنارے پرگذشتہ ہفتےہوئے واقعہ سے متعلق مسئلوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا

    نئی دہلی : مشرقی لداخ میں پیگنگ جھیل کے قریب گذشتہ ہفتے کے واقعات کے بعد سے ہندوستان اور چینی فوجی حکام کے مابین مسائل کے حل کے لئے مسلسل تیسرے دن میٹنگ جاری ہے۔

    اس سے قبل پیر اور منگل کو ، دونوں فریقوں کے درمیان بریگیڈ کمانڈر کی سطح کے مذاکرات کے بعد ، آج صبح دس بجے مذاکرات کا تیسرا دور پھر شروع ہوا۔ چین کی درخواست پر ، چشول مولڈو میں ہونے والی بات چیت میں پیگونگ جھیل کے جنوبی کنارے پرگذشتہ ہفتےہوئے واقعہ سے متعلق مسئلوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    اس بات چیت کا مقصد تازہ ترین واقعات کے بعد ایک بار پھر سرحدی کشیدگی پر برقرار تناؤ کو کم کرنا اور حالات کو معمول پر لانا ہے۔۔ ذرائع کے مطابق ، دونوں فریقوں کے درمیان پہلے دور میں دو مذاکرات میں کسی مسئلے پر اتفاق نہیں ہوسکا۔

    یہ بھی پڑھیں  نربھیا عصمت دری معاملہ : پون کے نابالغ ہونے کا دعویٰ سپریم کورٹ نے کیا مسترد

    اس دوران تازہ واقعات کے پیش نظر وزارت داخلہ نے چین ،نیپال اور بھوٹان سے متصل سرحدوں پر تعینات سلامتی دستوں کو پوری طرح چوکس رہنے کا حکم دیا ہے۔ہندوستان تبت سرحد پولیس کو اتراکھنڈ،اروناچل پردیش،ہماچل پردیش، لداخ اور سکم میں جبکہ بارڈر فورس کو نیپال اور بھوٹان سرحد پر سخت نگرانی رکھنے کو کہا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  وزاعظم کے تحفہ سے بہار کی ہوگی ہمہ جہت ترقی : نتیا نند رائے

    وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے منگل کو قومی سلامتی مشیر،چیف آف ڈفینس اسٹاف جنرل بیپن راوت ،فوج کے سربراہ جنرل منوج مکند نرونے اور ڈائرکٹر جنرل ملٹری آپریشنز اور دیگر اعلی عہدے داروں کے ساتھ اعلی سطحی میٹنگ میں حالات کا جائزہ لیا اور مستقبل کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا۔مسٹر سنگھ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے وزرائے دفاع کی میٹنگ میں حصہ لینے کےلئے آج ماسکو روانہ ہورہے ہیں۔ اس میٹنگ میں چین کے وزیر دفاع بھی شامل ہوں گے۔

    یہ بھی پڑھیں  ملک کی تعمیر و ترقی میں جامعہ کا کردار ناقابل فراموش : صدر جمہوریہ ہند

    اس دوران فوج نے واضح طورپر کہا ہے کہ چین کے ذریعہ چومار مین دراندازی کی کوشش سے متعلقہ رپورٹ صحیح نہیں ہیں۔ رپورٹ میں چین کی جن سرگرمیوں کا ذکر کیا گیا ہے وہ باقاعدہ سرگرمیوں کا حصہ ہیں جو چینی فوجی اپنے علاقے میں کرتے ہیں اور اسے دراندازی کی کوشش نہیں مانا جاسکتا۔

    اس دوران فوج نے اس طرح کی باتوں کو بھی ایک دم غلط بتایا ہے کہ پچھلے ہفتے پیگونگ جھیل کے جنوی کنارے کے نزدیک ہوئے واقعات کے دوران چین کے کچھ فوجیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  کیجریوال وقت پر نہ پہنچنے سے کاغذات نامزدگی داخل نہیں کر سکے

    Latest news

    میں راجیہ سبھا سے ریٹائرڈ ہواہوں سیاست سے نہیں: غلام نبی آزاد

    نئی دہلی : کانگریس کے سینئر رہنما غلام نبی آزاد راجیہ سبھا کی میعاد ختم ہونے کے بعد جموں...

    کیا بی جے پی کے رہنماؤں کو تحفظ فراہم کرنا دہلی پولیس کا واحد کام ہے؟: آتشی

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کی کالکاجی سے ممبر اسمبلی، آتشی نے کہا کہ بی جے پی کی...

    ہندوستانی بچے اپنے ملک کے جانبازوں، ہمارے ہیروز سے زیادہ باہر کے ہیروزکے بارے میں بات کرنے لگے: وزیر اعظم نریندر مودی

    بھدوہی : تاریخ کے صفحات سے تقریبا مٹ چکے کٹھ پتلی فن اور اس سے منسلک فنکاروں کو وزیر...

    اگر دہلی پولیس قاتلوں کو فوری طور پر نہیں پکڑتی ہے تو دلت معاشرہ سڑکوں پر آجائے گا اور پوری دہلی کو جام کردیگا...

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کی سینئر رہنما آتشی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ دلت معاشرے سے...

    منیش سسودیا نے پارٹی میں سکھبیر سنگھ ملہوترا کو پٹکا پہنا پارٹی میں خیر مقدم کیا

    نئی دہلی : اسکول اسپتال، بجلی، پانی، سڑک، ٹرانسپورٹ اور وائی فائی سمیت تمام شعبوں میں کیجریوال حکومت کے...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you