رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    مہنگائی نے ملک کے شہریوں کی کمر توڑی

    نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت مہنگائی کو قابو میں کرنے ، بے روزگار میں کمی کرنے اور لوگوں میں سلامتی کا احساس پیدا کرنے میں ناکام رہی ہے اور ایسے میں ‘‘سب کچھ ٹھیک’ کیسے ہوسکتا ہے ۔کانگریس ترجمان شرمسٹھا مکھرجی نے منگل کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں نامہ نگاروں کی کانفرنس میں کہا کہ یہ تعجب کی بات ہے کہ مہنگائی نے ملک کے شہریوں کی کمر توڑ دی ہے اور بے روزگاری 45 سال کی سب سے اعلی سطح پر ے ۔ خواتین غیر محفوظ محسوس کررہی ہیں اور جگہ جگہ قتل وغارت گری، لوٹ اور چوری کی وارداتیں ہورہی ہیں اس کے باوجود وزیراعظم مودی بیرون ملک جاکر کہتے ہیں کہ ‘ہندوستان میں سب کچھ ٹھیک’ ہے ۔انہوں نے کہا کہ کزشتہ کچھ دنوں سے تیل کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں جس کی وجہ سے پہلے سے ہی آسمان چھورہی مہنگائی نئی اونچائی کی طرف بڑھ رہی ہے اور لوگو ں کو جینا مشکل ہوگیا ہے ۔ پیاز کی قیمتوں کو ہر لمحہ پنکھ لگ رہا ہے اور حکومت اس کے دام قابو میں نہیں کر پارہی ہے ۔

    یہ بھی پڑھیں  ڈاکٹر کفیل خان کو ممبئی ایئر پورٹ پرکیا گرفتار

    تیل کی پریشانیاں جس طرح بڑھ رہی ہیں اس سے آنے والے دنوں میں مہنگائی روکنا مشکل ہوجائے گا۔.محترمہ مکھرجی نے کہا کہ بے روزگاری کو حکومت قابو میں نہیں رکھ پارہی ہے اور یہ ساڑھے چار عشرے کے سب سے اونچی سطح پر پہنچ گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے نوجوانوں کو روزگار دے کر ان کی صلاحیتں کا مثبت استعمال کرنا پڑے گا نہیں تو نوجوانوں کے روزگاری کی وجہ سے ملک کو زبردست خمیازہ بھگتنا پڑسکتا ہے ۔حکومت کو نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع مہیا کراکر انہیں غلط راستے پر جانے سے روکنا ہوگا۔ترجمان نے کہا کہ ملک میں نہ صرف خواتین غیر محفوظ محسوس کررہی ہیں بلکہ بدمعاش کھلے عام گھوم رہے ہیں جس سے عام لوگوں میں دہشت کا ماحول ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اترپردیش میں گزشتہ 22 دنوں میں 12 واقعات میں گولی چلی ہے ۔دہلی میں جرائم میں اضافہ ہورہا ہے ۔ دلی پولس کے اعدادوشمار کے مطابق اگست تک اس سال 4270 مجرمانہ واقعات ہوئے ہیں۔ یہ صرف چھینا جھپٹی کے اعدادوشمار ہیں۔ اس کے علاوہ دوسرے جرائم کے اعدادوشمار الگ ہیں۔ یہاں تک کہ وزیر کے گھرمیں بھی چوری ہونے کی خبر ہے ۔

    یہ بھی پڑھیں  آٹھ اضلاع کے کپتان سمیت انڈین پولیس سروس(آئی پی ایس) کے 14سینئر افسران کا تبادلہ

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  راہل اور پرینکا کو میرٹھ میں داخل ہونے سے پہلے پولیس نے روکا

    Latest news

    کیجریوال حکومت کے بروقت لاک ڈاؤن نے دہلی میں کوویڈ 19 میں انفیکشن کی شرح کو کم کردیا

    نئی دہلی : دہلی حکومت کی کاوشوں اور بہتر کوویڈ انتظامیہ کی وجہ سے ، انفیکشن کی شرح میں...

    پچھلے سال دہلی حکومت نے آٹو اور ٹیکسی ڈرائیوروں کو 5-5 ہزار روپے دے کر مدد کی تھی: اروند کیجریوال

    نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی سربراہی میں ، مالی تنگدستیوں سے نبرد آزما غریب خاندانوں...

    دارالعلوم دیوبند کے استاذ عربی مولانا نورعالم امینی کے سانحہ ارتحال پر صدرجمعیۃعلماء ہند وصدرالمدرسین دارالعلوم دیوبند مولانا ارشدمدنی نے کیا رنج وغم...

    نئی دہلی : دارالعلوم دیوبند کے استاذعربی مولانا نورعالم امینی کے سانحہ ارتحال پر صدرجمعیۃعلماء ہند وصدرالمدرسین دارالعلوم دیوبند...

    نوجوانوں میں ویکسینیشن کا جوش و خروش، بڑے پیمانے پر ویکسینیشن کی وجہ سے کورونا ہاریگا : نائب وزیر اعلی

    نئی دہلی : دہلی حکومت نے پیر سے 18 سے 45 سال کے درمیان لوگوں کے لئے مفت کورونا...

    کورونا کا قہر جاری عوام کی رائے سے دہلی میں ایک ہفتہ کےلئے اور لاک ڈاؤن بڑھایا جارہا ہے : اروند کیجریوال

    کورونا کا انفیکشن 37 سے گھٹ کر 30 فیصد ہوگیا ہےلیکن یہ نہیں کہا جاسکتا کہ کورونا ختم ہونے...

    94 سالہ شخص کو سپریم کورٹ نے عبوری راحت دی

    جولائی تک پیرول میں توسیع کردی، 27 سال بعد گھر پر عید منا سکیں گے ڈاکٹر حبیب : گلزار...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you