رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    حضرت خواجہ نظام الدین اولیا ء ؒ میں وزیر داخلہ امت شاہ کی صحت وتندرستی کیلئے خصوصی دعا کا اہتمام

    امت شاہ جی جلد ہی صحتیاب ہو کر وزیر اعظم کی قیادت میں ملک و شہریوں کی ترقی کیلئے مزید خدمت انجام دیں گے: عرفان احمد

    نئی دہلی : بھاجپا کے اقلیتی مورچہ کے قومی نائب صدر محمد عرفان احمد کی قیادت میں ایک ٹیم نے سلطان المشائخ خواجہ سید محمد نظام الدین اولیاعلیہ الرحمہ کی بارگاہ میں حاضر ہوکر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی صحتیابی اور عمر درازی کی دعا۔

    آج یہاں درگاہ شریف کے سجادہ نشین پیرجی سید غلام ناظم علی نظامی نے پہلے طوطئی ہند خواجہ امیر خسروؒ کی درگاہ میں دعا کرائی،اسکے بعد خواجہ محبوب الہی رحمۃ اللہ تعالی علیہ کے روضہ مبارک میں پیش ہوئے اور امت شاہ جی کی صحت وتندرستی کیساتھ ملک میں امن وبھائی چارگی کیلئے دعا کرائی۔اس موقع پر بی جے پی کے مائنارٹی مورچہ کے سربراہ عرفان احمد نے بتایا کہ آج زریں بخش حضرت نظام الدین ؒ کی درگاہ آئے ہیں

    یہ بھی پڑھیں  مسیحی برادریوں نے انسانی سماج کو جوڑنے میں اہم کردار ادا کیا : کمل ناتھ

    اور ہم نے امت بھائی شاہ جی کی جلدی صحتیابی وعمر درازی کی دعا کی ہے،لہذاہم امید کرتے ہیں کہ امت شاہ صاحب کی جلد طبیعت میں بہتری ہو گی،نیز موصو ف آگے مزید وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک کی ترقی شہریوں کی فلاح وبہبودگی کیلئے خدمت انجام دیں گے،تاہم ملک’آتما نربھر بھارت‘ کیلئے گامزن ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  ہندوستان نے چین کو آج پارلیمنٹ سے دیا سخت پیغام،تمام صورتحال کے لیے تیار:راجناتھ سنگھ

    مسٹر عرفان نے مزید کہاکہ دراصل یہ وہ دربار ہیں جوفردکسی بھی مذہب ومسلک سے تعلق رکھنے والا ہو،یہاں اسکی دعا یا تمنارب العالمین کبھی رد نہیں کرتا ہے،البتہ اسی لئے ہم نے یہاں پہنچ کربھائی امت شاہ کیلئے خصوصی دعا کی ہے۔اس دوران احسان خان اور سرفراز علی سلطان الا ولیاء خواجہ سید محمد نظام الدین اولیاء ؒ کی بارگاہ میں امت شاہ جی کی صحتیابی کیلئے دعا کرتے ہوئے بی جے پی رہنما محمدعرفان احمد، کاشف علی نظامی، غلام نظامی، محمد فرید علی نظامی ودیگر موجودتھے۔

    یہ بھی پڑھیں  شہریت ترمیمی قانون : سپریم کورٹ نے سی اے اے ، این پی آر پرعارضی پابندی سے انکار 4 ہفتے میں مرکز سے مانگا جواب

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    مدارس اسامیہ دین اسلام کے محافظ اور اسلامی عقائد وتعلیمات کی حفاظت کا بڑا ذریعہ ہیں: مولانا حکیم محمد عبداللہ مغیثی

    جامعہ گلزارِ حسینیہ اجراڑہ کے اجلاس عام کی پہلی نشست (برائے خواتین) میرٹھ : ”مدارس اسامیہ دین اسلام کے...

    آدتیہ دھر کی اگلی فلم سچے واقعات سے متاثر ہو کر ایک دلچسپ کہانی اور دلچسپ مناظر کے ساتھ ہے

    ممبئی : یہ فلم پاکستان میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں سے متاثر ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ...

    ونود بھانوشالی کی پروڈیوس کردہ اور سیجل شاہ کی ہدایت کاری میں بننے والی تھرلر فلم میں نوازالدین صدیقی نظر آئیں گے – آج...

    ممبئی : پاور ہاؤس اداکار نوازالدین صدیقی جلد ہی فلمساز ونود بھانوشالی اور ہدایت کار سیجل شاہ کے ساتھ...

    نسلی تشدد کا جاری رہنا انسانیت کے لئے باعث شرم : جماعت اسلامی ہند

    نئی دہلی : ”منی پور میں المناک نسلی تشدد تقریبا تین ماہ سے جاری ہے۔ اتنے عرصے تک کسی...

    گروگرام : گھروں میں پڑھی گئی نمازِ جمعہ، درجن بھر گاڑیوں کے ساتھ توڑ پھوڑ، دکان نذرِ آتش، پولیس تعینات

    ہریانہ : گروگرام کے لیجر ویلی میدان میں سناٹا پسرا رہا جہاں جمعہ کی نماز ادا کی جاتی رہی...

    مسلمانوں کے خلاف یکطرفہ کارروائی قانون وانصاف کے ساتھ سنگین مذاق

    میوات کے امن اتحادکو آگ لگانے والے باہر سے آئے تھے، پہلے ان کی شناخت ہونی چاہئے۔ مولانا ارشدمدنی
    یہ بھی پڑھیں  دیوالی کے بعد بنگال میں مشترکہ تحریک چلائیں گی سی پی ایم اور کانگریس
    نئی...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you