رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    ایران :پیٹرول قیمت میں اضافے کے خلاف پْرتشدد مظاہرے

    تہران:ایران میں حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں اچانک اضافے کے خلاف کے کئی ایک شہروں میں پْرتشدد احتجاجی مظاہروں میں بارہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔العربیہ نیوز چینل نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سیرجان شہر میں جمعہ کی شب احتجاجی مظاہرے میں شریک ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا۔صوبہ اہواز میں واقع شہر مہامرا میں احتجاجی مظاہرے میں زخمی ہونے والے چار افراد چل بسے ہیں۔ایرانی دارالحکومت تہران کے علاقے شہریار میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔ایران کے مختلف شہروں میں ہفتے کے روز سیکڑوں افراد نے مرکزی شاہراہیں اپنی گاڑیاں کھڑی کرکے بند کردی ہیں اور ٹائر جلائے ہیں۔انھوں نے حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی ہے اور ’’مرگ برآمر‘‘ کے نعرے لگائے ہیں۔قبل ازیں ایران کی نیم سرکاری خبررساں ایجنسی ایسنا نیسیرجان شہر میں احتجاجی مظاہرے کے دوران میں ایک شخص کی ہلاکت کی اطلاع دی تھی۔

    سیرجان کے گورنر محمد محمود آبادی نے اس ہلاکت کی تصدیق کی ہے لیکن کہا ہے کہ اس کی ہلاکت کی فوری طور پر وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔گورنر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کو مظاہرین پر گولی چلانے کا حکم نہیں دیا گیا تھا اور انھیں صرف انتباہی فائرنگ کی اجازت دی گئی ہے۔العربیہ نیوز چینل نے اپنے ذرائع کے حوالے سے ایک اور شخص کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے اور اس کا نام میثم عبدالوہاب منیاط بتایا ہے۔ایران کے تریپن شہروں میں احتجاجی مظاہروں کی اطلاعات ملی ہیں۔ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی ایرنا نے بھی ان مظاہروں کی خبر دی ہے۔ان میں مشہد ،سیرجان ، پول دختر ، اہواز ،عبادان ، خرم شہر ، تبریز ، شیراز، اصفہان ، بیرجند ، بندرعباس ،بوشہر، شیرِ قدس، دماوند ، سنان داج ، بندررگ ، یزد ، بابل ، راشت ، ارمیا ، گرمسر ، نیشاپور ، سگیز ، چاہ بہار ،احار ، روضہن ، اسلام شہر ، تہران ، گیش ساران ، زاہدان ، فردیس ، قزوین ، حمدان،خرم آباد اور کرمان شاہ شامل ہیں۔بوشہر میں ایرانی سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پانی توپوں کااستعمال کیا ہے

    یہ بھی پڑھیں  مدھیہ پردیش : بھوپال میں گنپی وسرجن کے دوران کشتی ڈوبی :11افراد ہلاک
    یہ بھی پڑھیں  مدھیہ پردیش : بھوپال میں گنپی وسرجن کے دوران کشتی ڈوبی :11افراد ہلاک

    اور براہ راست گولیاں بھی چلائی ہیں جس کے بعد مظاہرین نعرے بازی کرتے ہوئے بھاگ کھڑے ہوئے۔دارالحکومت تہران میں مظاہرین نے مرکزی شاہراہ ہمت ایکسپریس وے کو اپنی کاریں کھڑی کرکے بند کردیا۔وہ ’’مرگ برآمر‘‘ کے نعرے لگا رہے تھے۔اس سے ان کی مراد ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای تھے۔ اصفہان شہر میں بھی مظاہرین نے اپنی گاڑیاں کھڑی کرکے ایک مرکزی شاہراہ کو بند کردیا۔ایران کے جنوبی صوبہ فارس کے دارالحکومت سلطان آباد میں مظاہرین نے شاہراہیں بند کردیں اور بعض مظاہرین نے ٹائر جلائے ہیں۔شیراز میں ایرانی مظاہرین یہ نعرے بازی کررہے تھے کہ ’’ہمیں غزہ اور لبنان نہیں چاہیے‘‘۔ان کا اشارہ ایرانی نظام کی فلسطینی تنظیم حماس اور لبنانی ملیشیا حزب اللہ کی حمایت کی جانب تھا۔سوشل میڈیا پر بعض ویڈیوز پوسٹ کی گئی ہیں۔ان میں مظاہرین نے بہباہن شہر میں ایران کے مرکزی بنک کو آگ لگا دی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  بی جے پی کے منشور میں بجلی اور پانی مفت نہیں ہے:کجریوال

    ایرنا کی اطلاع کے مطابق مظاہرین نے سیرجان میں ایندھن کے ایک ڈپو کو آگ لگانے کی کوشش کی ہے لیکن پولیس نے انھیں ایسا کرنے سے روک دیا۔واضح رہے کہ ایرانی حکومت نے جمعہ کو پیٹرول کی قیمت میں پچاس فی صد تک اضافہ کردیا تھا اور اس کی راشن بندی کردی تھی۔ اس کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد نقدی سے محروم شہریوں کی مدد کرنا ہے۔ایران کی منصوبہ بندی اور بجٹ تنظیم کے سربراہ محمد باقر نوبخت نے سرکاری ٹیلی ویڑن پر ایک بیان میں کہا تھا کہ اس اقدام سے ملک کو سالانہ تین سو کھرب ریال ( دو ارب پچپن کروڑ ڈالر) کی بچت ہوگی۔ایرانی صدر حسن روحانی نے اس فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ایران میں غریب لوگوں کے مفاد میں ہے۔ایرانی پارلیمان کے اسپیکر علی لاریجانی اور عدلیہ کے سربراہ ابراہیم رئیسی نے بھی اس فیصلے کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  دہلی کے سرکاری اسکول کے بچوں کا کہنا ہے کہ ہیپی نیس سے متاثر ہو کر ، لاک ڈاؤن کے دوران ان کے جذبات پر مثبت اثر ڈالا

    Latest news

    کورونااورلاک ڈاؤن بھی نفرت کے وائرس کو ختم نہیں کرسکے

    مذہبی منافرت اور فرقہ وارانہ بنیاد پر عوام کو تقسیم کرنے کا یہ خطرناک کھیل آخر کب تک؟: مولانا...

    مسلمانوں سے متعلق میڈیا کا دہرا رویہ تشویشناک ، گرفتاریوں کا ڈھنڈورا لیکن عدالت سے رہائی کا کوئی ذکر نہیں : مولاناارشدمدنی

    نئی دہلی : بنگلور سیشن عدالت کی جانب سے دہشت گردی کے الزامات سے ڈسچار ج کیئے گئے تریپورہ...

    ہماری سرکار اردو کے فروغ کے لیے سنجیدہ ہے : وزیراعلیٰ،دہلی

    وائس چیئرمین اکادمی حاجی تاج محمد سے خصوصی ملاقات میں متعلقہ مسائل کے حل کی یقین دہانی نئی دہلی :...

    جن کے پاس راشن کارڈ نہیں ہے اور وہ راشن لینا چاہتے ہیں، وہ مرکز میں آکر راشن لے سکتے ہیں: گوپال رائے

    نئی دہلی : دہلی کے وزیر ترقیات گوپال رائے نے آج بابرپور کے علاقے کردمپوری میں پرائمری اسکول میں...

    رام مندر کے لئے ، 12080 مربع میٹر اراضی 18.50 کروڑ میں خریدی گئی ، جبکہ اس سے متصل 10370 مربع میٹر اراضی صرف...

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما اور اترپردیش انچارج سنجے سنگھ نے رام مندر کے لئے...

    نائب وزیر اعلی اور وزیر خزانہ منیش سسودیا نے غیر ضروری سرکاری اخراجات کو کم کرنے کا حکم جاری کیا

    نئی دہلی : کورونا کی وجہ سے اخراجات میں اضافے کی وجہ سے ، دہلی حکومت نے اخراجات کے...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you