رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ایک شرح پر رکھنا ممکن نہیں :سیتارمن

    نئی دہلی : مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ایک شرح پر رکھنا فی الحال ممکن نہیں ہے کیونکہ ان کی قیمتیں عالمی سطح کے ساتھ منسلک ہیں۔
    مسز سیتا رمن نے پیر کو لوک سبھا میں مسٹر رمیش ودھوڑي کے اس سوال پر کہ جب روس اور امریکہ میں پیٹرولیم کی قیمتیں مستحکم رکھی جا سکتی ہیں تو ملک میں یہ کیوں ممکن نہیں ہے ، کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی پیٹرولیم کی قیمتیں مستحکم نہیں ہے اور یہ عالمی سطح پر طلب اور رسد سے منسلک ہے ۔

    چھوٹے کسانوں کو ڈیزل پر رعایت یا سبسڈی دئیے جانے کے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اس علاقے سے جو بھی تجویز آئیں گی ان پر غور کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیٹرولیم کو جی ایس ٹی کے دائرے میں لانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے ۔
    ڈی ایم کے کے ممبر پارلیمنٹ دیاندھی مارن نے پٹرولیم مصنوعات کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ گڈز اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) میں ملک کی مختلف ریاستوں میں یکسانیت کا فقدان ہے ، ان پر ایک یکساں ٹیکس لگایا جانا چاہئے ۔

    یہ بھی پڑھیں  جے این یو: نقاب پوشوں کاحملہ ،پولیس ہیڈکوارٹر پر احتجاج جاری

    بیجو جنتا دل کے رکن پناکي مشرا نے پی ایم سی بینک میں ہونے والے مالی اسکنڈل اور اس میں اکاؤنٹس ہولڈروں کی رقومات کے معاملہ پر کہا کہ ہزاروں اکاؤنٹ ہولڈروں کے خون پسینے کی گاڑھی کمائی بینک میں پھنسی ہوئی ہے ، حکومت کو اس سمت میں کوئی قدم اٹھانا چاہئے ۔ مسز سیتارمن نے کہا کہ حکومت بینک کے واقعات سے مکمل طورسے واقف ہے اور چھوٹے اکاؤنٹس ہولڈر جن کی تعداد تقریبا 78 فیصد ہے انہیں ریزرو بینک کی ہدایات پر پوری رقم نکالنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ اگر کسی اکاؤنٹ ہولڈر کو کوئی کوئی سنگین بیماری ہے یا خاندان میں کوئی بیمار ہے ، یا خاندان میں شادی ہے یا تعلیم کے لئے وہ ایک لاکھ روپے تک کی رقم نکال سکتا ہے ۔

    یہ بھی پڑھیں  سنت رویداس جی کے مندر کو دوبارہ بحال کرنا چاہئے:راجندر پال گوتم

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  مودی۔ پوتن مذاکرات: روسی فوج کے لئے بھارت میں بنیں گے سازوسامان

    Latest news

    کیجریوال حکومت کے بروقت لاک ڈاؤن نے دہلی میں کوویڈ 19 میں انفیکشن کی شرح کو کم کردیا

    نئی دہلی : دہلی حکومت کی کاوشوں اور بہتر کوویڈ انتظامیہ کی وجہ سے ، انفیکشن کی شرح میں...

    پچھلے سال دہلی حکومت نے آٹو اور ٹیکسی ڈرائیوروں کو 5-5 ہزار روپے دے کر مدد کی تھی: اروند کیجریوال

    نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی سربراہی میں ، مالی تنگدستیوں سے نبرد آزما غریب خاندانوں...

    دارالعلوم دیوبند کے استاذ عربی مولانا نورعالم امینی کے سانحہ ارتحال پر صدرجمعیۃعلماء ہند وصدرالمدرسین دارالعلوم دیوبند مولانا ارشدمدنی نے کیا رنج وغم...

    نئی دہلی : دارالعلوم دیوبند کے استاذعربی مولانا نورعالم امینی کے سانحہ ارتحال پر صدرجمعیۃعلماء ہند وصدرالمدرسین دارالعلوم دیوبند...

    نوجوانوں میں ویکسینیشن کا جوش و خروش، بڑے پیمانے پر ویکسینیشن کی وجہ سے کورونا ہاریگا : نائب وزیر اعلی

    نئی دہلی : دہلی حکومت نے پیر سے 18 سے 45 سال کے درمیان لوگوں کے لئے مفت کورونا...

    کورونا کا قہر جاری عوام کی رائے سے دہلی میں ایک ہفتہ کےلئے اور لاک ڈاؤن بڑھایا جارہا ہے : اروند کیجریوال

    کورونا کا انفیکشن 37 سے گھٹ کر 30 فیصد ہوگیا ہےلیکن یہ نہیں کہا جاسکتا کہ کورونا ختم ہونے...

    94 سالہ شخص کو سپریم کورٹ نے عبوری راحت دی

    جولائی تک پیرول میں توسیع کردی، 27 سال بعد گھر پر عید منا سکیں گے ڈاکٹر حبیب : گلزار...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you