رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    امامت اوراذان مقدس منصب ، ا ن کا احترام کرنا ہر مومن کا فریضہ : امانت اللہ خاں

    نئی دہلی: جامعہ نگر اوکھلا نئی دہلی کے کانفرنس ہال میں علماء وائمۂ مساجد کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت جناب محمد اعجاز(مامون جان ڈاکٹرسید فاروق) اور مرکزی ملّی جماعت کے صدر مفتی افروز عالم قاسمی کی کنوینر شپ میں منعقد ہوا۔ وقف بورڈ سے متعلق ودیگر قومی مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ زی سلام ٹی وی کے تاجدار حرم کے معروف قاری جناب فضل الرحمن کی تلاوت قرآن مجید اور قاری اشرف کے نعتیہ کلام سے جلسے کا آغاز ہوا۔ مہمان خصوصی امانت اللہ خاں ایم ایل اے (حلقہ اوکھلا) اور چیئرمین وقف بورڈنئی دہلی نے ملک وملت کو درپیش تازہ صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے ائمۂ مساجد وعلماء کے ساتھ مل کر بے لوث انسانی خدمات کو انجام دینے کے اپنے عہد کو دہرایا اور عملی میدان میں ممبر اسمبلی اوردہلی وقف بورڈ کے چیئرمین کی حیثیت سے اپنے حلقہ کی ترقیاتی کاموں کے تیزرفتاری کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ بغیر کسی مذہبی بھید بھائو کے حسن اخلاق اور ہمدردی کا مظاہرہ کرنے کی طرف توجہ دلائی۔ناظم اجلاس مفتی افروز عالم قاسمی نے ڈاکٹر سید فاروق کی مثالی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے موقع بہ موقع اس قسم کے اجتماعات کے انعقاد کو معاشرے کی اصلاح میں مدد گاربتلایا۔ مہمان مکرم محمد عمر گوتم نے منفی نفسیات سے اوپر اٹھ کر دورِ حاضر کی قیادت کو سنبھالنے کا علماء کو مشورہ دیا۔ پروفیسر عبدالقیوم انصاری نے اپنی بالاختصار گفتگو میں فرمایا کہ آج ضرورت ہے عصری اور مذہبی تال میل کے ساتھ مضبوط اجتماعیت کو وجود میں لانے کی۔ اس موقع پر حاجی نسیم نے تعلیم اور سول سروسز میں قوم کے نوجوانوں کو آگے بڑھانے کی فکر دلاتے ہوئے انھوںنے اپنا عملی نمونہ پیش کیا۔ اور کہا کہ میں نے سو طلبہ وطالبات کی آئی اے ایس کی فری کوچنگ اور ہوسٹل کے لیے منتخب کیا۔مفتی شاہد سرور نے وقف بورڈ دہلی کی خدمات کوسراہتے ہوئے باہمی تعاون پر زور دیا۔ قاری محمد عارف جمال نے جمعہ کے خطبات اورمسجد کے ممبر ومحراب سے ایک جمعہ ایک عنوان کی تجویز رکھی۔ اجلاس کے حاضرین مؤقر علماء اور دانشوران میں سے مولانا محمدیوسف قاسمی اعظمی، قاری محمد عارف قاسمی، مولانا مقصود عالم قاسمی، مفتی محمد مستقیم قاسمی، مولانا ساجد رشیدی، مفتی طاہر حسین قاسمی، مولانا محب اللہ ندوی، حاجی محمد ذکی ایشیا والے، محمد زاہد تھے پوری ،قاری محمد آفتاب ، مولانا محمد عقیل ، جمال درانی، مولانا عبدالمعید قاسمی، مولانا محمد شمیم قاسمی( تنظیم ابنائے قدیم دارالعلوم دیوبند) ، مولانا محمد خالد ندوی، ڈاکٹر بدرالاسلام(یوگا اسپیشلسٹ ) ، مفتی حسام الدین قاسمی، حکیم احمد اشرف قاسمی، مفتی منصور احمد قاسمی، حافظ محمد شوکت(مسجد عظیم ڈیری) ڈاکٹر زبیر قاسمی، مولانا شہزاد عالم (مسجد نوح)، قاری عبدالحفیظ ، قاری محمد شہزاد بجنوری، مولانا محمد فہد،محمد عابد ،معین خاں، وغیرہم شریک اجلاس رہے۔

    یہ بھی پڑھیں  آیشمان کھرانہ اور ’ڈریم گرل‘کی ٹیم نے کی میوزیکل نائٹ

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  دھولیہ سول ہاسپٹل میں جمعیۃ علماء دھولیہ (ارشد مدنی) کا عطیہ

    Latest news

    میرٹ کی بنیادپر منتخب ہونے والے 670طلباء میں ہندوطلباء بھی شامل

    تعلیمی سال 2021-2022کے لئے جمعیۃعلماء ہند کے وظائف جاری ، مذہب سے اوپر اٹھ کر کام کرنا تو جمعیۃعلماء...

    آدیش گپتا نے اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر ایم سی ڈی کی زمین پر اپنا سیاسی دفتر بنایا: درگیش پاٹھک

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے ایم سی ڈی انچارج درگیش پاٹھک نے کہا کہ بی جے پی...

    مغربی يو پی : راشٹریہ لوک دل اور سماج وادی پارٹی اتحاد کتنا مضبوط ؟

    مغربی یوپی : مظفر نگر فسادات کے بعد مغربی یوپی میں بالخصوص پوری ریاست میں بالعموم فرقہ واریت اور...

    صوبائی کنونشن میں رئیس الدین رانا کو ”حفیظ میرٹھی ایوارڈ“ ملنے پر ایسوسی ایشن نے کیا استقبال

    مظفر نگر : اردو ٹیچرز ویلفیئر ایسوسی ایشن مظفر نگر کے عہدیداران نے آج صوبائی نائب صدر رئیس الدین...

    اسمبلی الیکشن : سوشل میڈیا کے چاروں پلیٹ فارموں پر سرگرم

    لکھنؤ : ملک کی سیاسی سمت کو طے کرنے والے صوبے اترپردیش میں کورونا بحران کے درمیان ہورہے اسمبلی...

    میرے والد اعظم خان کی جان کو خطرہ : عبد اللہ اعظم

    عبد اللہ اعظم نے کہا کہ کورونا پروٹوکول کے نام پر لوگوں کا استحصال کیا جا رہا ہے، گھر...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you