رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    جگدمبکا پال کے نام ہے سب سے کم وقت تک وزیر اعلی رہنے کا ریکارڈ

    لکھنؤ:مہاراشٹرا میں گذشتہ 20 دن سے چل رہے سیاسی اتھل پتھل کے بعد بی جے پی کے دویندر فڑنویس کو بھلے ہی تین دن میں استعفی دینا پڑا ہو لیکن سب سے کم وقت تک وزیر اعلی رہنے کا ریکارڈ ابھی بھی اترپردیش کے جگدمبکا پال کے نام ہے جو اس وقت بی جے پی کے رکن پارلیمان ہیں۔اترپردیش کے اس وقت کے گورنر رومیش بھنڈاری نے کلیان سنگھ کہ سرکاری کو برخواست کردیا تھا اور ڈیموکریٹکس پارٹی کے جگدمبکا پال کو 21 فروری 1998 میں حلف دلا دیا تھا لیکن وہ صرف 44 گھنٹے ہی وزیر اعلی رہ سکے تھے ۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے جگدمبکا پال کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لینے کے پورے عمل کو ہی خارج کردیا تھا۔اس وقت یو پی اسمبلی تشدد کا بھی گواہ بنی تھی جب اراکین اسمبلی نے ایک دوسرے پر ایوان میں ہی بنچ پر لگے مائیک کو اکھاڑ کر حملہ کردیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں  اردو اکادمی، دہلی کی جانب سے نو منتخب گورننگ کونسل کے وائس چیئرمین حاجی تاج محمد اور ممبران کا استقبال

    اس میں کئی اراکین اسمبلی کو چوٹیں بھی آئی تھیں اور کچھ صحافی بھی زخمی ہوئے تھے ۔اسمبلی میں 24 فروری کو فلور ٹیسٹ ہوا جس میں اسمبلی اسپیکر کیشری ناتھ ترپاٹھی نے اپنی ایک جانب جگدمبکا پال کو اور دوسری جانب کلیان سنگھ کو بٹھایا تھا۔ اراکین اسمبلی کی حمایت کلیان سنگھ کو حاصل تھی اس لئے انہوں نے اسمبلی میں اکثریت ثابت کردیا۔ جگدمبکا پال کوہٹانے کے ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد ہائی اولٹج ڈراما ہوا۔ جگدمبکا پال نے لکھنؤ کے پانچویں منزل پر وزیر اعلی کی کرسی سے ہٹنے سے انکار کردیا تو پولیس کو کاروائی کرنی پڑی۔ پانچویں منزل کی بجلی کاٹی گئی اندھیرا ہوجانے کے بعد ہی جگدمبکا پال کرسی سے ہٹے ۔

    یہ بھی پڑھیں  امین پٹھان باتفاق رائے چوتھی بار درگاہ کمیٹی کے چیر مین منتخب

    دلچسپ ہے کہ شری پال اب ڈومریا گنج پالیمان حلقے سے بی جے پی کے رکن پارلیمان ہیں۔کرناٹک کے بی ایس یدی رپا نے سال 2018 میں ہوئے اسمبلی انتخاب کے بعد وزیر اعلی کی کرسی سنبھالی، گورنر نے انہیں سب سے بڑی پارٹی کے لیڈر کے طور پر وزیر اعلی کا حلف دلایا لیکن وہ اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے سے پہلے ہی استعفی دے دیا تھا کیونکہ ان کے پاس اراکین کی مطلوبہ تعداد نہیں تھی۔اس وقت یدی رپا کا وزیر اعلی کی حیثیت سے میعادکار 17 سے 19 مئی 2018 تک محض 55 کھنٹوں کا رہا تھا۔اسی طرح سے بہار کے موجود وزیر اعلی نتیش کمار سال 2000 میں تین دن کے لئے وزیر اعلی بنے اور اکثریت نہ ثابت کر پانے کی وجہ سے انکی کرسی چلی گئی۔ انڈین نیشنل لوک دل کے اوم پرکاش چوٹالہ 1990 میں 5 دنوں اور 1991 میں چار دنوں کے لئے وزیر اعلی بنے تھے ۔

    یہ بھی پڑھیں  یدی یورپا کا پولیس فائرنگ کے متاثرین کو معاوضہ نہ دینے کا کیا اعلان

    ادھر مہاراشٹرا میں بی جے پی کے دویندر فڑنویس نے 23 نومبر کی صبح مہاراشٹرا کے وزیر اعلی کی حیثیت سے حلف لیا اور 26 نومبر کو وزیر اعلی کے عہدے سے استعفی دے دیا۔ فڑنویس کو این سی پی کے اجیت پوار کی حمایت حاصل تھی اور اسی بنیاد پر انہوں نے وزیر اعلی کا حلف لیاتھا لیکن تین دنوں میں ہی اجیت پوار نے حمایت سے انکار کردیا اور فڑنویس وقت کی نزاکت کا پھانپتے ہوئے اسمبلی میں فلور ٹیسٹ سے قبل ہی استعفی دے دیا۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  عام آدمی پارٹی کی حکومت بنی تو طلبہ بسوں میں مفت سفر کریں گے : اروند کیجریوال

    Latest news

    مرکزی وزیر آیوش نے سی سی آر یو ایم کا دورہ کیا اور تحقیقی کاموں کی پذیرائی کی

    نئی دہلی : وزارت آیوش اور وزارت بندرگاہ، جہاز رانی اور آبی راستوں کے کابینی وزیر جناب سروانند سونوال...

    کرناٹک میں سیلاب سے بے گھر ہوئے لوگوں کو بھی جمعیۃعلماء ہند نے فراہم کیا آشیانہ

    ہندوستان میں اسلام حملہ آوروں سے نہیں مسلم تاجروں کے ذریعہ پہنچا ، ملک میں اقتدارکے لئے ہورہی ہے...

    عام آدمی پارٹی کی حکومت بننے کے 24 گھنٹوں میں یوپی کے عوام کو 300 یونٹ بجلی مفت ملے گی: منیش سسودیا

    لکھنؤ / نئی دہلی : عام آدمی پارٹی نے اتر پردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے حوالے سے ایک...

    بی جے پی کے دورحکومت میں ملک کی خواتین و بیٹیاں انصاف کے لئے در در بھٹک رہی ہیں

    کانگریس ہیڈ کوارٹر 24 اکبر روڈ پر کانگریس خواتین کے زیر اہتمام منعقدہ یوم خواتین کے موقع پرعمران پرتاپ...

    تبلیغی جماعت کے مرکز ’ نظام الدین‘ کو ہمیشہ کے لئے تو بند نہیں کیا جا سکتا : عدالت

    نئی دہلی : مرکزی حکومت نے دہلی ہائی کورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ سال جو تبلیغی جماعت کے...

    بی جے پی اور یوگی حکومت نہ تو آم کی ہے اور نہ ہی رام کی، انہوں نے رام مندر کے چندے میں بھی...

    ایودھیا/نئی دہلی : عام آدمی پارٹی نے منگل کو پارٹی کے سینئر لیڈر اور دہلی کے نائب وزیر اعلی...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you