رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    سی اے اے کے خلاف احتجاج کر رہے 14 مہینے کے بچے کے والدین کوجیل

    وارانسی:اترپردیش کے وارانسی میںایک 14 مہینے کے بچے کے والدین کو سی اے اے کے خلاف احتجاج شرکت پراترپردیش پولیس نے ایک ہفتے کیلئے جیل میں ڈال دیاہے۔ بھیڑ پرپابندی کے باوجود احتجاج کیلئے وارانسی میں 60 سے زائد افراد کوگرفتارکیا گیا ہے۔ انہی لوگوں میں معروف کارکنان ایکتا اور روی شیکھر ہیں۔ وہ ماحولیات ایجنڈہ کے نام سے ایک این جی او چلاتے ہیں جس میں فضائی آلودگی پر زیادہ توجہ ہے۔

    وارانسی سب سے زیادہ آلودہ شہروں میں سے ایک ہے۔ 19 دسمبر کو شہر میں بائیں بازوں کے گروپ کے ذریعہ منعقد ایک احتجاج کے دوران پولیس نے جوڑے کو اٹھالیا تھا۔ ان کی 14 مہینے کی آئرہ نام کی ایک بیٹی ہے جس کی دیکھ بھال نے ان کے رشتے دار کررہے ہیں۔ رشتہ داروں اور ایکتا اور روی شیکھر کے چاہنے والوں کا کہنا ہے کہ ان کیلئے پہلی ترجیح ہے ان کو ضمانت ملے وہ عدالت میں معاملے کی قانونی لڑائی لڑیں گے۔ روی شیکھر کی والدہ شیلاتیواری نے کہا ہے کہ میرے بیٹے نے کوئی جرم نہیں کیا ہے پولیس نے انہیں کیوں گرفتار کیا۔ وہ پرامن احتجاج کررہے تھے۔ کیا آپ سوچ سکتے ہیں کہ کس طرح ان کا بچہ بغیر والدہ کے رہ رہا ہے۔ کیا جرائم روکنے کا یہی راستہ ہے۔

    یہ بھی پڑھیں  ملک اور انسانیت اسی وقت ترقی کرے گی جب انسان صحت مند اور تعلیم یافتہ ہوگا : اروند کیجریوال
    یہ بھی پڑھیں  ملک کی تعمیر و ترقی میں جامعہ کا کردار ناقابل فراموش : صدر جمہوریہ ہند

    وہ کچھ کھا نہیں رہی ہے۔ کسی طرح سے ہم چممچ سے کچھ کھلاپاتے ہیں۔ وہ ہروقت کہتی رہتی ہے اماں آو، پاپا آو۔ ہم اسے بتاتے رہتے ہیں ہیں کہ وہ آئیں گے۔ وارانسی کی پولیس کا کہنا ہے کہ اس طرح کی گرفتاریاں درست ہیں کیونکہ لوگ غیرقانونی طور پر جمع ہوئے جس سے قصبے میں کشیدگی پھیلی ۔ شہر کے مختلف حصے میں احتجاجیوں پر پولیس لاٹھی چارج سے ہوئی بھگدڑ میں ایک 8 سالہ بچہ بھی ہلاک ہوگیا۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    شاہین باغ معاملے میں سماعت کے لئے ماحول سازگار نہیں : سپریم کورٹ

    نئی دہلی:سپریم کورٹ نے بدھ کو دہلی کے شاہین باغ علاقے میں مظاہرین کو ہٹائے جانے سے متعلق عرضیوں...

    شمال مشرقی دہلی میں تشدد میں مرنے والوں کی تعداد 9، حالات کشیدہ

    نئی دہلی: شمال مشرقی دہلی میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے ) کے خلاف جاری تشدد میں آج...

    این پی آر پرانے طریقے سے ہی ہوگا ، این آر سی غیر ضروری : نتیش

    پٹنہ: بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے آج اسمبلی میں قومی شہری رجسٹر ( این آر سی ) کو...

    مرکزی حکومت نے دہلی میں تشدد کے معاملے پر ہنگامی میٹنگ طلب کی

    نئی دہلی: دہلی میں دو دن سے جاری تشدد کے واقعات کے پیش نظر مرکزی حکومت نے منگل کے...

    ہمیں پھر ایک بار اپنی قربانیوں کا جائزہ لینا پڑے گا : قاری محمد طیب قاسمی

    آنند نگر مہراج گنج : گزشتہ روز ضلع مہراج گنج کی مشہور ادارہ دارالعلوم فیض...

    سی اے اے اور این پی آر کی آڑ میں ہندو راشٹر بنانے کا کھیل

    ممبئی: ہماراملک ہندوستان صدیوں سے امن واتحاد اور محبت کا گہوارہ رہا ہے ، یہ ایک کثیر ثقافتی اور...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you