رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    جلگاؤں سیمی مقدمہ ، اورنگ آباد ہائی کورٹ نے دو نوں ملزمین کو کیا باعزت بری

    جلگاؤں سیشن عدالت نے ملزمین کو دس سال قیدبامشقت کی سزا سنائی تھی ، گلزار اعظمی

    ممبئی : ممنوع تنظیم سیمی کے مبینہ رکن ہونے اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات کے تحت دس سالوں کی سزا پانے والے دو مسلم نوجوانوں کو ممبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بینچ نے باعزت بری کیئے جانے کے احکامات جاری کیئے تھے

    جلگاؤں سیشن عدالت نے دونوں ملزمین کو 2017 میں دس سال کی سزا سنائی تھی جس کے بعد ملزمین نے جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشدمدنی)کے توسط سے سیشن عدالت کے فیصلہ کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیاتھا جہاں انہیں آج کامیابی حاصل ہوئی۔

    جمعیۃ علماء مہاراشٹر قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی کے مطابق ملزمین آصف خان بشیر خان اور پرویز خان ریاض الدین کے خلاف جلگاؤں پولس نے 2001 میں سیمی کے رکن اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات کے تحت تعزیرات ہند کی دفعات 121,122,123,120B,295,34 کے تحت مقدمہ قائم کیا تھا۔نچلی عدالت میں مقدمہ 17 سالوں تک زیر سماعت رہا کیونکہ یکے بعد دیگر ے مفرور ملزمین کی گرفتاری ہوتے رہی۔

    یہ بھی پڑھیں  بابری مسجد ملکیت مقدمہ:مسجد کی جگہ شیعہ وقف بورڈ کی ملکیت میں نہیں

    13 دیگر ملزمین کے مقدمات فیصل ہونے کے بعد ملزمین آصف خان اور پرویز خان کے خلاف جلگاؤں سیشن عدالت میں مقدمہ چلا جس کے بعد انہیں دس سال کی سزا سنائی گئی۔

    یہ بھی پڑھیں  دہلی میں ریلوے لائن کے کنارے واقع جھگیاں ابھی نہیں ہٹائی جائیں گی

    ملزمین نے جمعیۃ علماء کے توسط سے ممبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بینچ میں نچلی عدالت کے فیصلہ کو چیلنج کیا، ہائی کورٹ میں تین سالوں تک مقدمہ زیر سماعت تھا، وکلاء انصاری میڈم اور جےء دیپ چٹرجی نے ملزمین کی کامیاب پیروی کی جس کے بعد اورنگ آبا ہائی کورٹ کے جسٹس اے جی چورس نے نچلی عدالت کے فیصلے کو تبدیل کرتے ہوئے ملزمین کو باعزت بری کیئے جانے کے احکامات جاری کیئے۔

    اورنگ آبا دہائی کورٹ کا تفصیلی فیصلہ دستیاب ہونے کے بعد ملزمین کو باعزت بری کیئے جانے کی وجوہات معلوم ہوگی، بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ اورنگ آبادہائی کورٹ نے فیصلہ صادر کیا۔

    یہ بھی پڑھیں  دہلی میں بدامنی کیلئے ٹکڑے ۔ ٹکڑے گینگ ذمہ دار : امت شاہ

    ملزمین آصف خان بشیر خان فی الحال پونے جیل میں مقید ہیں اور وہ 7/11 ممبئی لوکل ٹرین بم دھماکہ معاملے میں پھانسی کی سزا کاٹ رہے ہیں (ممبئی ہائی کورٹ میں پھانسی کی سزا کے خلاف مقدمہ زیر سماعت ہے) جبکہ پرویز خان گذشتہ چار سالوں سے ناشک سینٹرل جیل میں مقیدہیں۔

    آج کے فیصلہ کی روشنی میں پرویز خان کی جیل سے رہائی کاغذی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ہوجائے گی۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here
    یہ بھی پڑھیں  شام کی جنگ: ترکی مزید پناہ گزین نہیں سنبھال سکتا : اردگان

    Latest news

    صوبائی کنونشن میں رئیس الدین رانا کو ”حفیظ میرٹھی ایوارڈ“ ملنے پر ایسوسی ایشن نے کیا استقبال

    مظفر نگر : اردو ٹیچرز ویلفیئر ایسوسی ایشن مظفر نگر کے عہدیداران نے آج صوبائی نائب صدر رئیس الدین...

    اسمبلی الیکشن : سوشل میڈیا کے چاروں پلیٹ فارموں پر سرگرم

    لکھنؤ : ملک کی سیاسی سمت کو طے کرنے والے صوبے اترپردیش میں کورونا بحران کے درمیان ہورہے اسمبلی...

    میرے والد اعظم خان کی جان کو خطرہ : عبد اللہ اعظم

    عبد اللہ اعظم نے کہا کہ کورونا پروٹوکول کے نام پر لوگوں کا استحصال کیا جا رہا ہے، گھر...

    کسان تحریک کے دوران جان گنوانے والے کسانوں کی تعداد اور ان کے خلاف درج مقدمات کی کوئی معلومات نہیں ہے : مرکزی وزیر...

    نئی دہلی : مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ اس کے پاس کسان تحریک کے دوران جان گنوانے والے...

    ایم سی ڈی تبدیلی مہم کی تیاری 27 نومبر سے شروع، معلومات اپ لوڈ کرنے کے لیے خصوصی ایپ استعمال کریں گے: گوپال رائے

    نئی دہلی : آپ کے سینئر لیڈر گوپال رائے نے کہا کہ ایم سی ڈی انتخابات کے پیش نظر،...

    بنگلورو پولیس نے منّور فاروقی کو متنازعہ شخص قرار دیا

    بنگلور: کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو کے ایک آڈیٹوریم میں اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کا ایک شو منعقد کیا...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you