رازداری پالیسی

ہمارے بارے میں

رابطہ

  • قومی نیوز
  • ہوم

    Hindi

    Epaper Urdu

    YouTube

    Facebook

    Twitter

    Mobile App

    بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی نے “سب کا ساتھ سب کا وکاس” مہم کے تحت مسلمانوں کو ان کا حق دلانے کی کرائی یقین دہانی

    نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی کے نعرے “سب کا ساتھ سب کا وکاس” کے تحت مسلمانوں کو ان کا حق دلانے کے تیقن کے ساتھ بی جے پی اقلیتی مورچہ کی جانب سے انہیں سرکاری اسکیموں سے بڑے پیمانے پر مستفد ہونے کے مواقع فراہم کئے جائیں گے ۔ یہ اعلان آج یہاں جمال صدیقی نے بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی صدر منتخب ہونے کے بعد پہلی بار اردو صحافیوں سے ایک ملاقات میں کیا۔

    انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور مسلمانوں کے درمیان جو دوریاں ہیں وہ اسے ختم کرنے کی کوشش کریں گے اور اقلیتی طبقہ کے لیے نافذ کردہ مختلف سرکاری اسکیموں کی بڑے پیمانے پر تشہیر کریں گے تاکہ مسلمان ان سے فائدہ اٹھا سکیں۔ انھوں نے کہا کہ مسلمانوں کو غلط فہمیوں کو دور کر کے انھیں بی جے پی سے قریب لانے کے لئے وہ خصوصی طور پر اور گھر گھر جا کر کوشش کریں گے ۔

    یہ بھی پڑھیں  مہاراشٹر میں بڑا سیاسی الٹ پھیر، بی جے پی اور اجیت پوار نے بنائی حکومت

    جمال صدیقی نے کہا کہ بی جے پی کوئی مذہبی پارٹی نہیں ہے اور نہ ہی وہ کسی خصوصی مذہب پر یقین رکھتی ہے ۔ وہ بس کو یکساں حقوق دلانا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان کو ہمیشہ بھارتیہ جنتا پارٹی سے دور رکھنے کی کوشش کی تو کی گئی لیکن جس سیاسی جماعت کی مسلمانوں نے ہمیشہ تائید و حمایت کی اس نے انہیں دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا۔

    انھوں نے اس استدلال کیساتھ کہ اس طرح دوسری پارٹیوں نے مسلمانوں کی معاشی و اقتصادی حیثیت کو دلتوں سے بھی بدتر کردیا کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ، جو دنیا کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے طور پر سرگرم عمل ہے ، اور وزیر اعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کے معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے سب کا ساتھ سب کا وکاس کے عہد اور سب کے اعتماد کے جذبے سے کام کرنے کی کوشش کریں گے ۔

    یہ بھی پڑھیں  اسپتال میں ملی ہاپوڑ کے محسن علی کی لاش
    یہ بھی پڑھیں  بی جے پی کو زبردست دھچکا ، 4 مرتبہ ایم ایل اے رہے ہرشرن سنگھ بلی ’آپ‘ میں شامل

    انھوں نے مزید کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی اُجول یوجنا ، جن دھن یوجنا ، مدرا یوجنا وغیرہ سے مسلمان بھی مستفیض ہورہے ہیں اور اس رُخ پر مسلمانوں کی بڑی تعداد کو فائدہ ہوا ہے جس کی تشہیر نہیں ہوئی۔
    مسٹر صدیقی نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت چاہتی ہے کہ اچھی، دیانت دار صاف شبیہ کے مسلمان بی جے پی میں شامل ہوں اور معاشرے اور ملک کی ترقی کے شراکت دار بنیں۔ پارٹی قیادت نے مجھے جو ذمہ داری سونپی ہے اس کے پیش نظر ، ضلع ، بلاک اور یہاں تک کہ بوتھ کی سطح پر بھی پارٹی سے مسلمانوں کو متحرک کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

    جمال صدیقی نے بی جے پی اقلیتی مورچہ کے عہد صدارت کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد ،اپنی نامزدگی پر پارٹی اعلیٰ قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انھیں جو ذمہ داری سونپی گئی ہے وہ ان کو بخوبی نبھائیں گے اور پارٹی نے ان پر جو اعتماد کیا ہے ، اسے برقرار رکھنے کے لیے پوری جد وجہد کریں گے ۔

    یہ بھی پڑھیں  میانمار میں 6 لاکھ روہنگیا نسل کشی کے خطرے کا شکار ہیں

    انھوں نے کہا کہ وہ انتخابی سیاست اور مقامی خود مختار اداروں کے انتخابات پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں گے اور اس بات پر خصوصی توجہ دیں گے کہ ان اداروں کے انتخابات کے لیے بی جے پی کو بہتر امیدوار ملیں۔

    یہ بھی پڑھیں  سپریم کورٹ سے ملی پی چدمبرم کو ضمانت لیکن نہیں ہو سکے گی رہائی

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here

    Latest news

    اردو اکادمی دہلی ، دہلی ای۔ لرننگ کورس جلد شروع کرے: منیش سسودیا

    اردو اکادمی، دہلی کی دہلی سیکریٹریٹ میں منعقدگورننگ کونسل کی میٹنگ میں کئی اہم تجاویز پیش نئی دہلی : اردو...

    عام آدمی پارٹی کے روہتاش نگر ودھان سبھا میں منعقدہ مظاہرے میں مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے حصہ لیا

    نئی دہلی : بی جے پی کی زیر اقتدار ایم سی ڈی میں بدعنوانی اور مودی حکومت کی ناکام...

    ہر فرد میں ایک دلی جذبہ ہے ،یہاں لوگ ادب سے محبت کرتے ہیں : عامر اصغر قریشی

    شہر ناندورا میں سہ ماہی تکمیل کے مدیر عامر اصغر قریشی کے اعزاز میں ادبی نشست ناندورا : بتاریخ 23...

    ایم سی ڈی بلڈر مافیا کے تعاون سے لیز پر دی گئی دکانوں کا سروے کررہی ہے اور عمارت کو خطرناک دکھا کر خالی...

    نئی دہلی : عام آدمی پارٹی نے بی جے پی کے زیر اقتدار نارتھ ایم سی ڈی کی طرف...

    اگلے تین دن تک مسلسل بارش کے امکانات ، تمام افسران دن میں 24 گھنٹے دستیاب رہیں گے ، کسی بھی وقت ضرورت ہوسکتی...

    نئی دہلی : لیفٹیننٹ گورنر اور وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے دہلی کے نکاسی...

    Must read

    You might also likeRELATED
    Recommended to you